کشتیوں کو حادثہ اٹلی کی جنوبی ساحلی پٹی پر پیش آیا جہاں کشتیوں میں سوار ہو کر تارکین وطن اٹلی جانے کے خواہش مند تھے


اٹلی میں تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوبنے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 60 سے زائد لاپتہ ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشتیوں کو حادثہ اٹلی کی جنوبی ساحلی پٹی پر پیش آیا جہاں کشتیوں میں سوار ہو کر تارکین وطن اٹلی جانے کے خواہش مند تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 17 تارکین وطن ہلاک اور 60 سے زائد لاپتہ ہو گئے جن میں 26 بچے بھی شامل ہیں۔ حادثہ پیش آتے ہی ایک جرمن امدادی گروپ کے جہاز نے 51 تارکین وطن کو بچا لیا۔
آرگنائزیشن فار مائیگریشن اور یونیسیف نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ کشتیوں میں سوار افراد کا تعلق ایران، عراق، شام، مصر، پاکستان اور بنگلادیش سے ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مزید تارکین کو ریسکیو کرنے کا عمل جاری ہے جبکہ ریسکیو کیے گئے تارکین کو اطالوی کوسٹ گارڈکے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے اپنے 3 جانشین تجویز کر دیے، امریکی اخبار کا دعویٰ
- 7 گھنٹے قبل

وزیر اعلی پنجاب کا غریب دیہی خواتین کو بھینسیں اور گائیں دینے کا فیصلہ
- 13 گھنٹے قبل

آئینی بینچ میں توسیع کی مخالفت پر جسٹس منصور کا خط منظر عام پر آگیا
- 12 گھنٹے قبل

تنخواہ دار طبقے کے لیے خوشخبری،قائمہ کمیٹی نے انکم ٹیکس میں بڑی کمی کی تجویز دے دی
- 15 گھنٹے قبل

بھارت نے سندھ طاس معاہدہ بحال کرنے سے صاف انکار کر دیا
- 8 گھنٹے قبل

او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس، اسرائیلی جارحیت کی مذمت، ایران و غزہ جنگ بندی پر زور
- 14 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان:دہشتگردوں کا پولیس پر حملہ،جوابی کارروائی میں دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی
- 13 گھنٹے قبل

اسرائیل کو بارہا سمجھایا کہ ایران کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے ارادے کا کوئی ثبوت نہیں ، پیوٹن
- 12 گھنٹے قبل

حکومت نے سولر پینلز پر سیلز ٹیکس 18 سے کم کر کے 10 فیصد کر دیا، وزیر خزانہ
- 14 گھنٹے قبل

قومی کرکٹر حسن نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئے،تصاویر وائرل
- 14 گھنٹے قبل

ایران کو تمام ضمانتیں دینی ہوں گی ، جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرےگا، میکرون کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ
- 11 گھنٹے قبل

مسلمان اختلافات ختم کرکے متحد ہوجائیں: ترک صدر
- 12 گھنٹے قبل