جی این این سوشل

تجارت

سٹاک مارکیٹ دوبارہ 77 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا، ڈالر مزید مہنگا

ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ہوا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سٹاک مارکیٹ دوبارہ 77 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا، ڈالر مزید مہنگا
سٹاک مارکیٹ دوبارہ 77 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا، ڈالر مزید مہنگا

عید کی چھٹیوں کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک بار پھر 77 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 578 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 77 ہزار 285 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 76 ہزار 707 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس کے علاوہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 70 پیسے پر ہے۔

کھیل

کینسواوپن اسکواش میں پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

عشعب عرفان نے سیمی فائنل میں کینیڈا کے لیام موریسن کو 0-3 سے شکست دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کینسواوپن اسکواش میں پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کے کھلاڑی عشعب عرفان کینسو اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے۔

عشعب عرفان نے سیمی فائنل میں کینیڈا کے لیام موریسن کو 0-3 سے شکست دی۔ پاکستانی کھلاڑی کی جیت کا اسکور 8-11، 6-11 اور 11-13 رہا۔

امریکا میں جاری اس 9 ہزار ڈالرز انعامی رقم والے ایونٹ کا فائنل پاکستان اور  بھارت کے کھلاڑی کے درمیان ہو گا۔

تھرڈ سیڈ عشعب عرفان فائنل میں 4 سیڈ بھارت کے ویر چوٹھرانی سے مقابلہ کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر جموں پلوامہ اننت ناگ شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران پنجاب خیبرپختونخوا کشمیر گلگت بلتستان مشرقی اور جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت اسلام آباد اور گلگت 25ڈگری سینٹی گریڈ لاہور 27 ، کراچی 32 ، پشاور 26 ، کوئٹہ اور مظفرآباد 24 ، اور مری 17ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ 

بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر جموں پلوامہ اننت ناگ شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت۔ سرینگر پلوامہ اور بارہ مولہ میں اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ جموں ستائیس LEHگیارہ اننت ناگ انیس اورشوپیاں میں سترہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ظلم کا نظام نہیں چلنے دیں گے ، جماعت اسلامی نے دھرنے کا اعلان کردیا

امیر حافظ نعیم الرحمنٰ نے مزید کہا کہ ملک میں اب ظلم کا نظام مزید نہیں چلے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جماعت اسلامی کی تحریک عوام کے موجودہ مسائل سے نجات کا سبب بنے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ظلم کا نظام نہیں چلنے دیں گے ، جماعت اسلامی نے دھرنے کا اعلان کردیا

 

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمنٰ نے اسلام آباد میں رواں ہفتے حکومت کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔ 

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمنٰ نے اعلان کیا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی اب میدان میں اترے گی۔ انہوں نےکہا  کہ جماعت اسلامی نے  فیصلہ کیا ہے کہ وہ 12 جولائی کو اسلام آباد میں عوامی طاقت کے ساتھ  بھرپور دھرنا دیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام کی آہ و بکا حکمرانوں تک نہیں پہنچ رہی۔ اس وقت ملک میں صنعتیں بحران کا شکار ہیں اور مہنگائی اپنے عروج پر ہے۔ ایسے حالات میں جماعت اسلامی خاموش نہیں بیٹھ سکتی۔ 

امیر حافظ نعیم الرحمنٰ نے مزید کہا کہ ملک میں اب ظلم کا نظام مزید نہیں چلے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جماعت اسلامی کی تحریک عوام کے موجودہ مسائل سے نجات کا سبب بنے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll