علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے، میتھو ملر
پاکستانی عوام نے دہشتگرد حملوں سے بہت زیادہ نقصان اٹھایا، کسی بھی ملک کو ایسی دہشت گردی کا شکار نہیں ہونا چاہیے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ


امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھو ملر نے کہا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے۔امریکا پاکستان کی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستانی عوام نے دہشتگرد حملوں سے بہت زیادہ نقصان اٹھایا، کسی بھی ملک کو ایسی دہشت گردی کا شکار نہیں ہونا چاہیے، علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے۔
میتھیو ملر نے مزید کہا کہ سوات میں ہجوم کے تشدد سے ہلاکت کے واقعے پر تشویش ہے، متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے خواہاں ہیں، مذہبی طور پر تشدد کے واقعات پر تشویش ہے، تشدد یا تشدد کی دھمکی اظہار کی قابل قبول شکل نہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں انسانی حقوق، مذہبی، اظہار رائے کی آزادی، پرامن اجتماع کے حق کا احترام کیا جائے، پاکستانی ہم منصب سے مذہبی آزادی، اقلیتوں سے سلوک، انسانی حقوق کے مسائل پر بات کرتے رہتے ہیں، ایسے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں جن سے قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کو فروغ ملے۔

پاک بھارت کشیدگی : پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا کہ وہ دشمن کو جواب دینا جانتا ہے ، وزیر اعظم
- 8 hours ago

ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
- 6 hours ago

آئینی بینچ نےسنی اتحاد کونسل کےوکیل کوٹوک دیا ، سیاسی باتیں نہ کریں
- 7 hours ago

پاک بھارت کشیدگی رکوانے کیلئے انتھک محنت کی،ترک صدر
- an hour ago

گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کر دیا
- 8 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
آپریشن بنیان مرصوص نے مختلف سوالات اٹھا دیے
- 6 hours ago

سونے کی قیمت میں اضافہ
- 6 hours ago
لاہور ائیر پورٹ کے قریب سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا
- 8 hours ago
سکھ سنگت پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا
- 3 hours ago

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور ہو گا : اسحاق ڈار
- 8 hours ago

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے متعدد معاہدوں پردستخط
- 4 hours ago

پی ایس ایل 10 : فائنل سمیت تمام میچز کا شیڈول آگیا
- 7 hours ago