ڈاکٹرز کو اسپتالوں میں ہونا چاہیے عدالتوں میں نہیں، قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان


لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کو ہڑتال فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ساہیوال اسپتال واقعے کی جوڈیشل انکوائری کروانے کے لیے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس شجاعت علی خان نے صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی۔
قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان نے ڈاکٹروں سے کہا کہ آپ ہڑتال فوری طور پر ختم کریں۔ انہوں نے ڈاکٹروں کو عدالت میں دیکھ کر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ڈاکٹرز کو اسپتالوں میں ہونا چاہیے عدالتوں میں نہیں۔
ینگ ڈاکٹرز کے وکیل نے کہا کہ اصل مسئلہ زمینی صورتحال ہے، ینگ ڈاکٹرز بھی ہڑتال جاری رکھنا نہیں چاہتے۔
جسٹس شجاعت نے کہا کہ عدالت آپ سے یہی درخواست کرتی ہے کہ آپ کو چاہیے کہ اپنی ڈیوٹی کریں، ہمیں گارنٹی دیں کہ آپ ہڑتال ختم کریں گے۔
اس پر صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ میں اپنے ڈاکٹرز کی کونسل میں اس مسئلے پر بات کروں گا۔
جسٹس شجاعت علی خان نے کہا کہ پنجاب سب سے بڑا صوبہ ہے، 12 کروڑ لوگوں کا آپ سے واسطہ پڑتا ہے، ڈاکٹرز، انجینئرز اس ملک کا اثاثہ ہیں قائم مقام، یہاں کوئی بادشاہت نہیں اور نہ ہی اکبری دور ہے، ڈاکٹرز کو ہر قسم کا تحفظ فراہم کریں گے۔
واضح رہے کہ صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر شبیر نیازی نے ایڈوکیٹ نوشاب خان کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں حکومت پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ساہیوال واقعے پر تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ساہیوال اسپتال کے واقعے کے بعد محکمہ صحت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو غیر قانونی قرار دیا جائے، درخواست کے حتمی فیصلے تک پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کو ختم کرنے کا حکم معطل کیا جائے، ڈاکٹرز کی ایڈہاک شپ ختم کرنے کا اقدام بھی کالعدم قرار دیا جائے۔

ہفتے میں صرف چند دن چہل قدمی، دل کے امراض سے بچاؤ میں مددگار ، تحقیق
- an hour ago

لنکا پریمیئر لیگ 2025 ملتوی، سری لنکن بورڈ کا ورلڈکپ پر مکمل توجہ دینے کا فیصلہ
- 9 minutes ago

کچے کے 72 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے، سندھ حکومت کی سرینڈر پالیسی کا بڑا نتیجہ
- 2 hours ago

راولپنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقا کی پہلی اننگز 404 رنزپر مکمل، پاکستان کیخلاف 71 رنز کی برتری
- 7 hours ago

نیشنل ورکشاپ بلوچستان: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے شرکا سے ملاقات سے انکار
- 4 hours ago

نئی دہلی: گلوکار رِشبھ ٹنڈن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
- 2 hours ago

عدالت نے عزیر بلوچ کو غیر قانونی اسلحہ اور سہولت کاری کے کیس میں بری کر دیا
- 5 minutes ago

کراچی ایئرپورٹ پر کروڑوں کی کرپٹو کرنسی چھیننے کا مبینہ واقعہ، عدالت کا انکوائری کا حکم
- 2 hours ago

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو اہلکار جاں بحق
- 7 hours ago

دالبندین میں فورسز کی کارروائی، 6دہشت گرد ہلاک
- 4 hours ago

وزیر داخلہ کا خیبر پختونخو ا حکومت کی جانب سے واپس کی جانے والی گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا فیصلہ
- 6 hours ago

عالمی عدالت انصاف: اسرائیل غزہ میں شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرے
- 7 minutes ago