جی این این سوشل

تجارت

یکم جولائی کو بینک بند رہیں گے ،اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک کےمطابق اسٹیٹ بینک یکم جولائی 2024ء کو بینک ہولی ڈے کی بنا پر عام لین دین کے لیے بند رہے گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

یکم جولائی کو بینک بند رہیں گے ،اسٹیٹ بینک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

یکم جولائی کوبینکوں میں چھٹی ہوگی،تمام بینک عام لین دین کےلئےبندہوں گے۔
تفصیلات کےمطابق مالی سال جون میں ختم ہونےپریکم جولائی کوبینک اورترقیاتی مالی اداروں کالین دین بند ہوتاہےجس کی وجہ سےیکم جولائی کوبینک بندہوتےہیں۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق اسٹیٹ بینک یکم جولائی 2024ء کو بینک ہولی ڈے کی بنا پر عام لین دین کے لیے بند رہے گا، تمام بینک اور ترقیاتی مالی ادارے عام لین دین کے لیے بند رہیں گے،تاہم بینکوں اور ترقیاتی مالی اداروں کے ملازمین حسبِ معمول دفتر حاضر ہوں گے۔

پاکستان

بشریٰ بی بی آڈیو لیکس کیس کاتحریری حکم  نامہ جاری

قانون کےمطابق شہریوں کی کسی قسم کی سرویلنس غیرقانونی عمل ہے، جسٹس بابرستار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشریٰ بی بی آڈیو لیکس کیس کاتحریری حکم  نامہ جاری

aسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس بابرستار نےبشریٰ بی بی آڈیو لیکس کیس کاتحریری حکم  نامہ جاری کر دیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس بابرستار نےسابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے اور بشریٰ بی بی آڈیو لیکس کیس کے فیصلے کے حکم نامے میں لکھا کہ قانون کےمطابق شہریوں کی کسی قسم کی سرویلنس غیرقانونی عمل ہے،سسٹم کےذریعے40لاکھ شہریوں کی سرویلنس کی ذمہ داری وفاقی حکومت پرہے،وزیراعظم اورکابینہ اس ماس سرویلنس کےاجتماعی اورانفرادی طورپرذمےدارہیں۔

عدالتی حکم نامہ میں کہا گیا کہ عدالت امیدکرتی ہےوزیراعظم انٹیلیجنس ایجنسیوں سےرپورٹس طلب کرکےمعاملہ کابینہ کےسامنےرکھیں گے،وزیراعظم لا فل مینیجمنٹ سسٹم سےمتعلق 6 ہفتوں میں اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرانےکے پابند ہوں گے،وزیراعظم بتائیں کہ کیا قانون و آئین کے برخلاف شہریوں کی سرویلنس جاری ہے؟

حکم نامہ میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم بتائیں کہ لا فل انٹرسیپشن منیجمنٹ سسٹم کی تنصیب اور ماس سرویلنس کا ذمہ دار کون ہے؟وزیراعظم بتائیں کہ سرویلنس سسٹم کا انچارج کون ہےجو شہریوں کی پرائیویسی کو متاثر کر رہا ہے،تمام ٹیلی کام کمپنیاں لا فل انٹرسیپشن مینیجمنٹ سسٹم سےمتعلق اپنی رپورٹس 5 جولائی تک جمع کرائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم کی پی ڈبلیوڈی کی تحلیل کاعمل فوری شروع کرنے کا حکم

وزیرِ اعظم کو پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کے حوالے سے لائحہ عمل اور اسکے متبادل کے حوالے سے کمیٹی کی سفارشات پیش کی گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم کی پی ڈبلیوڈی کی تحلیل کاعمل فوری شروع کرنے کا حکم

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کی تحلیل اور اسکے متبادل کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔

وزیرِ اعظم کو پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کے حوالے سے لائحہ عمل اور اسکے متبادل کے حوالے سے کمیٹی کی سفارشات پیش کی گئیں۔

اجلاس میں وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، ریاض حسین پیرزادہ، احسن اقبال، احد خان چیمہ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی. اجلاس کو پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل، جاری منصوبوں پر عملدرآمد، پی ڈبلیو ڈی کے متبادل اور تعمیر و مرمت کیلئے نجی شعبے کی کمپنیوں کی خدمات کے حصول کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی.

اجلاس کو بتایا گیا کہ پی ڈبلیو ڈی کے تحت جاری منصوبوں کو متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں سے مکمل کروایا جائے گا جبکہ پی ڈبلیو ڈی کو کسی قسم کا نیا منصوبہ نہیں دیا جائے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ فی الفور پی ڈبلیو دی کی تحلیل کا عمل شروع کیا جائے اور اس عمل کے دوران ملازمین کے مفادات کا تحفظ کیا جائے۔

وزیرِاعظم کو بریفنگ میں کہا گیا کہ پی ڈبلیو ڈی کے اثاثہ جات کے انتظام کیلئے ایک ایسٹ مینجمنٹ کمپنی تشکیل دی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی کے اثاثہ جات کے ریکارڈ کو مکمل طور پر ڈیجیٹائیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے اداروں کا مزید بوجھ برداشت کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس حوالے سے جاری عمل کی نگرانی میں بذات خود کروں گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت  کے ہوتے ہوئے عمران خان ی رہائی کا امکان نہیں، فواد چوہدری

ان کے پاس کوئی حکمت عملی ہی موجود نہیں ہے، سابق وفاقی وزیر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت  کے ہوتے ہوئے عمران خان ی رہائی کا امکان نہیں، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی موجودہ قیادت  کے ہوتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا امکان نہیں۔

فواد چوہدری نے اپنے  ویڈیوبیان میں کہا کہ قیادت کی سیاسی حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے ہم کچلے جارہے ہیں۔ موجودہ قیادت جھوٹ اور احمقانہ باتیں کر رہی ہے، ان کے پاس کوئی حکمت عملی ہی موجود نہیں ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ  برا وقت ختم ہوگیا ہے تو ہم نے بولنا شروع کردیا۔ عدالتوں کے ذریعے کبھی سیاسی لوگ رہا ہوئے ہیں، مجھ پر 47 مقدمات ہیں، ٹویٹ کرنے پر بھی مقدمہ درج ہو جاتا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مشکل وقت بانی پی ٹی آئی اور ہمارے لیے تو ختم نہیں ہوا، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری جیلوں میں ہیں ان پر اب بھی مشکل وقت ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بعض لوگ پشاور سے چلتے ہیں اور لاہور میں جلسہ کر کے چلے جاتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll