وزیر اعلی ٰ پنجاب مریم نواز کا راولپنڈی تا مری ٹورسٹس گلاس ٹرین چلانے کا فیصلہ
مری سمیت ہر شہر کے تاریخی علاقے اور عمارت کے پرانے نام بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قانون سازی کرنے کی ہدایت جاری کر دی

.jpg&w=3840&q=75)
مری: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نواز شریف نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سیاحت کے فروغ کے لیے مری ڈیولپمنٹ پلان کی منظوری دے دی۔
اجلاس میں سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے مری ڈیولپمنٹ پلان پر تفصیلی بریفنگ دی، جس کی روشنی میں ڈیولپمنٹ پلان کے تحت ڈویلپمنٹ، بیوٹیفیکیشن اور تعمیر و بحالی کے پراجیکٹس منظور کیے گئے۔
دوران اجلاس راولپنڈی تا مری ٹورسٹس گلاس ٹرین چلانے کا فیصلہ کیاگیا۔ ٹورسٹس گلاس ٹرین کے پراجیکٹ کے لیے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے پر اتفاق ہوا۔
مری سمیت ہر شہر کے تاریخی علاقے اور عمارت کے پرانے نام بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قانون سازی کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
مری میں ٹریفک کے مسائل سے نمٹنے کے لیے جی پی او چوک پر موجود ہوٹلوں کو متبادل مقامات پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مال روڈ پر موجود عمارتوں کے رنگ و روپ میں یکسانیت لانے کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا۔
جھیکا گلی چوک کی ری ماڈلنگ، تجاوزات ہٹا کر جگہ کی کشادگی، لارنس کالج روڈ، بوسٹال موڑ تا بروڑی روڈ بنانے کی منظوری بھی دی گئی۔
ساہلی ہسپتال کی اپ گریڈیشن، سٹریٹ لائٹس اور پبلک ٹوائلٹس کی بحالی، اور مری کے 16 اندرونی سڑکوں کی بحالی مکمل
ہونے پر بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مری میں پانی کی فراہمی کے لیے قلیل و طویل مدتی پلان بنانے کا حکم دیا۔ اجلاس کے دوران گھروں کی چھتوں پر گرنے والے بارش کے پانی کو محفوظ کر کے استعمال میں لانے کے تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ مجوزہ منصوبوں سے مری میں روزانہ 6 لاکھ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی ممکن ہو گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں غیر قانونی عمارات کی اجازت دینے والے حکام کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 10 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 14 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 9 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 13 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 13 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 9 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago





