جی این این سوشل

علاقائی

ملتان  : کار لاک ہونے کے باعث 2 بچے   جاں بحق

دونوں بچے شدید گرمی کی وجہ سے کار میں اے سی چلا کر سو رہے تھے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملتان   :  کار لاک ہونے کے باعث 2  بچے   جاں بحق
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ملتان : ملتان  میں دو بچے کار لاک ہونے کے باعث  جاں بحق ہوگئے ۔ 

ملتان: ملتان کے ایک نواحی علاقے میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو معصوم بچے جان کی بازی ہار گئے۔ 
تفصیلات کے مطابق دونوں بچے شدید گرمی کی وجہ سے کار میں اے سی چلا کر سو رہے تھے۔ 
گرمی میں دم گھٹنے کی وجہ سے دونوں بچے کار کے اندر ہی جاں بحق ہو گئے۔

دنیا

شمالی کوریا کا 2 بلیسٹک میزائلوں کا ناکام تجربہ

جنوبی کوریا کے خبر رساں ادارے کے مطابق میزائل کا تجربہ جنوبی صوبے حیونجی میں کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شمالی کوریا کا 2 بلیسٹک میزائلوں کا 
  ناکام تجربہ

شمالی کوریا نے امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے نئی مشترکہ فوجی مشق کے اختتام کے بعد آج دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

جنوبی کوریا کے خبر رساں ادارے کے مطابق میزائل کا تجربہ جنوبی صوبے حیونجی میں کیا گیا۔

واضح رہے کہ غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے کہا ہے کہ پیانگ یانگ کی جانب سے ہماری مشترکہ فوجی مشقوں پر سنگین نتائج کی دھمکی دینے کے اگلے ہی روز شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مارکرنے والے 2 بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

اسرائیلی حملے میں مزید 23 فلسطینی شہید

گزشتہ سال 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں 86 ہزار سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی حملے میں مزید 23 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹے میں غزہ میں فلسطینیوں پر دو حملے کیے ہیں  جن میں کم ازکم 23 فلسطینی شہید اور 91 زخمی ہوگئے۔

مقامی صحت حکام نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں گزشتہ 9 مہینے میں اسرائیلی جارحیت سے 38 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

گزشتہ سال 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں 86 ہزار سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی عدالت نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کا استثنیٰ تسلیم کر لیا

غیر ملکی میڈیا کےمطابق سپریم کورٹ نے ٹرمپ کا استثنیٰ کیس لوئر کورٹ میں واپس بھیج دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی عدالت نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کا استثنیٰ تسلیم کر لیا

نیویارک: امریکی سپریم کورٹ نے مجرمانہ کیسز میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا استثنیٰ تسلیم کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق سپریم کورٹ نے ٹرمپ کا استثنیٰ کیس لوئر کورٹ میں واپس بھیج دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کو سابق صدر کی حیثیت سے اپنے خلاف مقدمات میں کچھ استثنیٰ مل سکتا ہے۔

سابق صدور نجی حیثیت میں کیے گئے اقدامات کےلیے استغاثہ سے استثنیٰ کے حقدار نہیں ہیں، سپریم کورٹ میں ٹرمپ کے حق میں 6 ججوں اور مخالفت میں 3 ججوں نے فیصلہ دیا۔

امریکی میڈیاکےمطابق ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو جمہوریت کےلیے بڑی فتح قرار دے دیدیا، صدر بائیڈن کی انتخابی مہم کے عہدیدار نے کہا ٹرمپ اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll