جی این این سوشل

تفریح

مرد کی ذمہ داریاں کچھ کم ہونی چاہئیں، اداکارہ زارا نور عباس

ایک اچھے شوہر یا باپ کیلئے مصروف ہونے سے کہیں زیادہ گھر میں موجود ہونا ضروری ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مرد کی ذمہ داریاں کچھ کم ہونی چاہئیں، اداکارہ زارا نور عباس
مرد کی ذمہ داریاں کچھ کم ہونی چاہئیں، اداکارہ زارا نور عباس

پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے مردوں کے حقوق پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مردوں کی ذمہ داریاں کچھ کم ہونی چاہئیں۔

حال ہی میں اداکارہ زارا نور عباس سے  ایک نجی ٹی وی شو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ آپ کے خیال میں وہ کون سے 3 سے 4 حقوق ہیں جو مردوں کو ملنے چاہئیں؟

زارا نور عباس نے جواب میں کہا کہ مرد کی ذمہ داریاں کچھ کم ہونی چاہئیں، گھر میں موجود تمام افراد کو ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ ایک اچھے شوہر یا باپ کیلئے مصروف ہونے سے کہیں زیادہ گھر میں موجود ہونا ضروری ہے، اگر مرد کمانے کیلئے باہر زیادہ رہے گا تو  وہ گھر میں موجود نہیں ہو پائے گا۔

مردوں کو دیئے گئے مشورے میں زارا نور عباس کا کہنا تھا کہ ریسرچ کے مطابق مردوں میں عورتوں کے مقابلے ہارٹ اٹیک کی شرح بہت زیادہ ہے لہٰذا مردوں کو اپنی صحت کا پورا خیال رکھنا چاہیے، مردوں کو سگریٹ نہیں پینی چاہیے کیونکہ تمباکو نوشی صحت کیلئے بہت خطرناک ہے۔

 شوہر اسد کے کاموں سے متعلق سوال پر زارا نور عباس کا کہنا تھا اسد اپنا ناشتہ خود بناتے ہیں اور میں نے ان پر کبھی کوئی پابندی نہیں لگائی کیونکہ رشتے میں پابندیاں نہیں ہوتیں، رشتہ اسکول نہیں ہوتا جہاں پابندیاں لگائی جائیں، اسد اپنی حدود جانتے ہیں میں انھیں کچھ نہیں کہہ سکتی۔

پاکستان

عمران خان کی حراست کا فیصلہ من مانی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ

ایسا لگتا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری انھیں نااہل قرار دینے کے لیے تھی،یو این انسانی حقوق ورکنگ گروپ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کی حراست کا فیصلہ من مانی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ انسانی حقوق ورکنگ گروپ کا کہنا ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کی حراست کا فیصلہ من مانی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ورکنگ گروپ کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری انھیں نااہل قرار دینے کے لیے تھی۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے گروپ کی یہ رائے سابق وزیر ذلفی بخاری کی لاء فرم کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کے خلاف اقوام متحدہ میں دائر پٹیشن پر سامنے آئی۔

یواین ورکنگ گروپ نے عمران خان کو دفاع کا حق فراہم نہ کیے جانے پر تشویش ک اظہار کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی فوری رہائی اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔

ورکنگ گروپ نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پٹیشن پر پاکستانی حکومت کا مؤقف جاننے کی کوششوں کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں آٹھ سرکاری اداروں کے 155 ملازمین معطل

انسداد بدعنوانی کے ادارے نے وزارت داخلہ، صحت، تعلیم، مقامی اور دیہی امور اور ہاؤسنگ میں 382 ملزمان سے کرپشن کے الزامات کی تفتیش کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب میں  کرپشن کے الزام میں آٹھ سرکاری اداروں کے 155 ملازمین معطل

سعودی عرب میں انسداد بدعنوانی کے ادارے ’نزاھہ‘ نے  جون 2024ء میں متعدد فوجداری اور انتظامی مقدمات کی چھان بین شروع کی، جس کے نتیجے میں وزارت داخلہ، صحت، تعلیم، مقامی اور دیہی امور اور ہاؤسنگ میں 382 ملزمان سے کرپشن کے الزامات کی تفتیش کی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دوران تفتیش تجارت، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس سروسز کی وزارتوں کے ساتھ ساتھ وزارت ثقافت، زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی کے تعاون سے بدعنوانی کے متعدد جرائم جیسے رشوت، دفتری طاقت کا غلط استعمال، جعلسازی، اور منی لانڈرنگ میں ملوث 155 سرکاری ملازمین کو معطل کیا گیا۔ ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جس کے بعد کچھ ملزمان کو ضمانت پر رہا کیاگیا ہے۔

’نزاہہ‘ نے وضاحت کی کہ وہ سرکاری اداروں اور نجی اداروں پر اپنی نگرانی کا سلسلہ جاری رکھے گا تاکہ کسی ایسے شخص کی نگرانی اور کنٹرول کیا جا سکے جو عوامی فنڈز کی خلاف ورزی کا مرتکب یا اپنے ذاتی فائدے کے حصول یا عوامی مفاد کو نقصان پہنچانے کے لیے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتا ہے۔

ادارہ انسداد بدعنوانی کا کہنا ہے کہ کسی بھی مالی یا ادارہ جاتی بدعنوانی کی اطلاع ادارے کے ٹول فری نمبر 980 پردی جاسکتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سوات میں نجی سکول کی چھت گرنے سے متعدد بچے زخمی، ہسپتال منتقل

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکول میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور بچوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سوات میں نجی سکول کی چھت گرنے سے متعدد بچے زخمی، ہسپتال منتقل

سوات میں تحصیل مٹہ میں نجی سکول کی چھت گرنے سے متعدد بچے زخمی ہوگئے۔

سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے ٹانگار میں نجی سکول کی چھت گری جس کے نتیجے میں 19 بچے زخمی ہوئے ہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکول میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور بچوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سکول پہاڑی علاقے میں واقع ہے جس کے کچھ کمروں کی چھت کچی تھی جس میں سے نرسری کے بچوں کے کمرے کی چھت گری، حادثے میں 3 بچے شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں سیدو شریف اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 6 سال کے درمیان ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll