جی این این سوشل

تجارت

فنانس بل 2024 کے تحت نئے ٹیکسز کا اطلاق آج سے ہو گیا

مقامی تیار کردہ گاڑیوں پر ٹیکس ریٹ بڑھا دیئے گئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فنانس بل 2024 کے تحت نئے ٹیکسز کا اطلاق آج سے ہو گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

مالی سال 2024-25 کیلئے فنانس بل 2024 کے تحت نئے ٹیکسز کا اطلاق آج سے ہو گیا۔

مقامی تیار گاڑیوں پر ٹیکس ریٹ بڑھا دیئے گئے، فکسڈ ٹیکس کی بجائے مالیت کے لحاظ سے ٹیکس عائد، 850 سی سی تک گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس 10 ہزار  کی بجائے اعشاریہ 5 فیصد عائد ہو گا۔851 سے 1 ہزار سی سی گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس 20 ہزار روپے کی بجائے 1 فیصد ٹیکس عائد ہو گا، 1001 سے 1300 سی سی گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس 25 ہزار کی بجائے 1.5 فیصد ٹیکس ہو گا۔

1301 سے 1600 سی سی گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس 50 ہزار کی بجائے 2 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا، 1601 سے 1800 سی سی گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس 1 لاکھ 50 ہزار کی بجائے 3 فیصد ٹیکس عائد، 1801 سے 2000 سی سی گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس 2 لاکھ فکسڈ ٹیکس کی بجائے 5 فیصد ٹیکس عائد، 2001 سے 2500 سی سی گاڑی کی قیمت پر 1 فیصد ٹیکس بڑھا کر 7 فیصد تک ٹیکس عائد کر دیا گیا جبکہ 2501 سے 3000 سی سی گاڑی کی قیمت پر بھی 1 فیصد ٹیکس بڑھا کر 9 فیصد تک ٹیکس عائد کر دیا،3000 سی سی سے بڑِی گاڑی کی قیمت پر مزید 2 فیصد ٹیکس بڑھا کر 12 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا۔

انکم ٹیکس جنرل آرڈر میں شامل افراد کے موبائل انٹرنیٹ اور موبائل کارڈ پر 75 فیصد ٹیکس لگے گا، ایف بی آر نے نان فائلرز کی سمز بند کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر اپریل 2024 میں جاری کیا تھا ،پٹرولیم مصنوعات پر لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے کی جائے گی۔

فنانس بل 2024 ٹریڈ بیسڈ منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے ڈائریکٹوریٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا، فنانس بل ڈائریکٹوریٹ میں ڈی جی، ایڈیشنل ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز تعینات ہوں گے، فنانس بل 2024 نیوکلئیر میٹریل کی اسمگللڈ اشیاء پکڑے جانے پر متعلقہ افراد کو سزا اور جرمانہ دونوں ہو سکتا ہے۔

فنانس بل اشیاء کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے مقدار سے دس گنا زائد پینلٹی عائد کی جائے گی، سمگلنگ کرنے والوں کو چھ سال تک کی قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد ہو سکتا ہے، کسٹمز کیسز، سامان سمگلنگ اور ڈیوٹیز چوری روکنے کیلئے کسٹمز ایپلیٹ ٹریبونلز قائم کیا جائے گا ،پاکستان کسٹمز گریڈ 21 کا افسر یا ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کسٹمز ایپلیٹ ٹریبونلز کا ممبر تعینات ہو سکے گا۔    

علاقائی

ہری پور، مسافر وین کھائی میں گر گئی، 7 افراد جاں بحق

حادثے میں 7 موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دس شدید زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہری پور، مسافر وین کھائی میں گر گئی، 7 افراد جاں بحق

ہری پور میں مسافر وین گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق مسافروں سے بھری وین صوابی میرا سے اسلام آباد ایئر پورٹ جا رہی تھی کہ چہکائی کے مقام پر وین تیز رفتاری کےباعث دو سو فٹ گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں 7 موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دس شدید زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، شدید طوفان اور بارش کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، وین میں ایک ہی خاندان کے 17 افراد سوار تھے، زخمیوں میں متعدد کی حالت غیر ہے جس کی وجہ سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ماضی کا گینگسٹر کھیلوں اور ثقافت کا وزیر بن گیا

جنوبی افریقہ کے صدر  سرل رامافوسا نے حکومتی اتحادی پیٹریاٹک الائنس کے سربراہ گائٹن مکینزی کو کھیلوں اور ثقافت کا وزیر مقرر کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ماضی کا  گینگسٹر کھیلوں اور ثقافت کا وزیر بن گیا

ماضی میں گینگسٹر رہنے والے جنوبی افریقی سیاستدان گائٹن مکینزی کھیلوں اور ثقافت کے وزیر بن گئے۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے صدر  سرل رامافوسا نے حکومتی اتحادی پیٹریاٹک الائنس کے سربراہ گائٹن مکینزی کو کھیلوں اور ثقافت کا وزیر مقرر کیا ہے۔

وزیر بننے کی اطلاع ملتے ہی گائٹن نے فیس بک پر اپنی لائیو ویڈیو کے دوران کہا کہ جناب صدر آپ کا شکریہ، یہاں بہت سے لوگ ہیں جو مجھے اور میری جماعت کو اتحادی حکومت میں نہیں دیکھنا چاہتے۔

رپورٹس کے مطابق اسپورٹس منسٹر گائٹن مکینزی ماضی میں گینگسٹر رہ چکے ہیں اور ان پر متعدد جرائم میں ملوث رہنے کا الزام ہے۔گائٹن نے 16 سال کی عمر میں بینک لوٹا تھا اور متعدد جرائم کیے جس پر انہیں 7 سال جیل ہوئی، جیل میں رہنے کے بعد جب انہیں رہائی ملی تو  انہوں نے خود کو بدلنے کا عہد کیا اور سیاست میں  قدم رکھا۔ 

گائٹن مکینزی نے 2013 میں اپنی جماعت  پیٹریاٹک الائنس کی بنیاد رکھی اور انہیں تقریباً 10 سال بعد سیاست کے میدان میں کامیابی ملی۔2024 کے جنوبی افریقی انتخابات میں حکمران جماعت اے این سی  اکثریت سے محروم ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں پیٹریاٹک الائنس اور دیگر اتحادیوں کےساتھ مل کر حکومت بنانا پڑی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ، رانا احسان افضل

انہوں نے کہاکہ تقریبا بیالیس ہزار پرچوں فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیاگیا ہے انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کی نجکاری پر پیشرفت ہوئی ہے ۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ، رانا احسان افضل

وزیراعظم کےکو آرڈینیٹر رانا احسان افضل خان نے کہا ہے کہ معیشت کوبہتری کی طرف گامزن کردیاگیا ہے ۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایف بی آر کی ڈیجٹیائزیشن پرکام شروع کردیا گیا ہے جس سے ٹیکس کی مجموعی ملکی پیداوار کی شرح بڑھانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ تقریبا بیالیس ہزار پرچوں فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیاگیا ہے انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کی نجکاری پر پیشرفت ہوئی ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll