جی این این سوشل

دنیا

حزب اللہ کی جانب سے ڈرون حملہ، 18 اسرائیلی فوجی زخمی

اتوار کو حزب اللہ کی جانب سے کیے گئے ڈرون حملے میں 18 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حزب اللہ کی جانب سے ڈرون حملہ، 18 اسرائیلی فوجی زخمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے کیے جانے والے ڈرون حملے میں 18 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے بیان میں اعتراف کیا گیا ہے کہ اس کے 18 فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔ جن میں سے ایک فوجی کی حالت نازک ہے۔

لبنان کی سرحد پر  اسرائیلی فوج  اور لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ اتوار کو حزب اللہ کی جانب سے کیے گئے ڈرون حملے میں 18 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

رپورٹس کے مطابق لبنان کی سرحد پر جاری جھڑپوں میں اب تک حزب اللہ کے 349 جنگجوؤں سمیت 435 لبنانی  مارے گئے ہیں جب کہ جھڑپوں میں 15 اسرائیلی فوجیوں سمیت 25 اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں۔ 

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے شہریوں پر حملے جاری ہیں اور رات گئے اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔ 

واضح رہےکہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک کم از کم 37,877 فلسطینی شہید اور 86 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

پاکستان

حکومت پاکستان کا غزہ کے طالب علموں کو پاکستانی میڈیکل اداروں میں داخلہ دینے کا فیصلہ 

 پاکستان ہمیشہ سے فلسطین کے حق میں کھڑا رہا ہے۔ فلسطین کی تائید میں پاکستان نے اسرائیل کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرنے سے ہمیشہ انکار کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت پاکستان کا غزہ کے طالب علموں کو پاکستانی میڈیکل اداروں میں داخلہ دینے کا فیصلہ 

حکومت پاکستان کا غزہ کے طالب علموں کو پاکستانی میڈیکل اداروں میں داخلہ دینے کا فیصلہ 

حکومت پاکستان نے اسرائیل و فلسطین کی جاری جنگ میں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پرغزہ کے میڈیکل کے طالب علموں کو پاکستان میں اپنی تعلیم جاری کرنے کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کمیشن کے مطابق پاکستان کے میڈیکل اور ڈینٹل اداروں میں اب غزہ کے طالب علم داخلہ لے کر اپنی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں۔ 
 پاکستان ہمیشہ سے فلسطین کے حق میں کھڑا رہا ہے۔ فلسطین کی تائید میں پاکستان نے اسرائیل کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرنے سے ہمیشہ انکار کیا ہے۔ 
اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کی بدولت  فلسطین کے علاقے غزہ میں ایک بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اب تک 30،000 سے زائد فلسطینی اسرائیلی جارحیت کا شکار ہو چکے ہیں ۔ 
اسرائیل نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں نہ صرف رہائشی علاقوں، بلکہ اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کو بھی نشانہ بنایا اورمسمار کر دیا، جس کی بدولت فلسطینی طالب علم اپنی تعلیم جاری رکھنے سے قاصر ہیں۔ 
ذرائع کے مطابق پاکستان نے 100 فلسطینی میڈیکل کے طالب علموں کو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کمیشن کے تحت چلنے والے میڈیکل اور دڈینٹل اداروں میں داخلہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

چیمپئنز ٹرافی ، پاک بھارت میچ کی تاریخ کا اعلان

بھارتی کرکٹ ٹیم کے میچز ایک ہی وینیو یعنی لاہور میں رکھے گئے ہیں، پی سی بی نے چیمپنز ٹرافی کا شیڈول آئی سی سی کے ساتھ شیئر کیا ہوا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیمپئنز ٹرافی ،  پاک بھارت میچ کی تاریخ کا اعلان

پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025  کیلئے پاک بھارت میچ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا، میچ یکم مارچ 2025 کو ہو گا۔

اس سلسلے میں بھارتی میڈیا نے آئی سی سی بورڈ ممبر سے گفتگو کے حوالے سے رپورٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روایتی حریفوں کے درمیان میچ لاہور میں شیڈول کیا گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے میچز ایک ہی وینیو یعنی لاہور میں رکھے گئے ہیں۔ پی سی بی نے چیمپنز ٹرافی کا شیڈول آئی سی سی کے ساتھ شیئر کیا ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے شیئر کردہ شیڈول کو ابھی تک بھارتی کرکٹ بورڈ نے منظوری نہیں دی۔ سیکیورٹی اور لاجسٹکل مسائل کی وجہ سے بھارت کے تمام میچز لاہور میں کروانے کی تجویز دی گئی ہے۔

مجوزہ شیڈول میں گروپ اے میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ بنگلادیش اور نیوزی لینڈ شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور افغانستان کو رکھا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پر تمام ممبرز ممالک نے آئی سی سی کو اپنی سپورٹ کی تصدیق کروادی ہے جبکہ چیمپئنز ٹرافی پر بی سی سی آئی حکومت سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی۔

چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک کی تاریخ تجویز کی گئی ہے۔ 10 مارچ چیمپئنز ٹرافی فائنل کے لیے ریزرو ڈے کے طور پر رکھا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ماضی کا گینگسٹر کھیلوں اور ثقافت کا وزیر بن گیا

جنوبی افریقہ کے صدر  سرل رامافوسا نے حکومتی اتحادی پیٹریاٹک الائنس کے سربراہ گائٹن مکینزی کو کھیلوں اور ثقافت کا وزیر مقرر کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ماضی کا  گینگسٹر کھیلوں اور ثقافت کا وزیر بن گیا

ماضی میں گینگسٹر رہنے والے جنوبی افریقی سیاستدان گائٹن مکینزی کھیلوں اور ثقافت کے وزیر بن گئے۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے صدر  سرل رامافوسا نے حکومتی اتحادی پیٹریاٹک الائنس کے سربراہ گائٹن مکینزی کو کھیلوں اور ثقافت کا وزیر مقرر کیا ہے۔

وزیر بننے کی اطلاع ملتے ہی گائٹن نے فیس بک پر اپنی لائیو ویڈیو کے دوران کہا کہ جناب صدر آپ کا شکریہ، یہاں بہت سے لوگ ہیں جو مجھے اور میری جماعت کو اتحادی حکومت میں نہیں دیکھنا چاہتے۔

رپورٹس کے مطابق اسپورٹس منسٹر گائٹن مکینزی ماضی میں گینگسٹر رہ چکے ہیں اور ان پر متعدد جرائم میں ملوث رہنے کا الزام ہے۔گائٹن نے 16 سال کی عمر میں بینک لوٹا تھا اور متعدد جرائم کیے جس پر انہیں 7 سال جیل ہوئی، جیل میں رہنے کے بعد جب انہیں رہائی ملی تو  انہوں نے خود کو بدلنے کا عہد کیا اور سیاست میں  قدم رکھا۔ 

گائٹن مکینزی نے 2013 میں اپنی جماعت  پیٹریاٹک الائنس کی بنیاد رکھی اور انہیں تقریباً 10 سال بعد سیاست کے میدان میں کامیابی ملی۔2024 کے جنوبی افریقی انتخابات میں حکمران جماعت اے این سی  اکثریت سے محروم ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں پیٹریاٹک الائنس اور دیگر اتحادیوں کےساتھ مل کر حکومت بنانا پڑی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll