جی این این سوشل

تجارت

زرمبادلہ کے ذخائر 494 ملین ڈالر اضافے کے بعد 14.57 ارب ڈالر ہوگئے

گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 494 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

زرمبادلہ کے ذخائر 494 ملین ڈالر اضافے کے بعد 14.57 ارب ڈالر ہوگئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 494 ملین ڈالر اضافے کے بعد 14.57 ارب ڈالر ہوگئے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 28 جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 9.38 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.18 ارب ڈالر ہوگئے۔


گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 494 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔

دنیا

اسرائیلی فوج نے غزہ میں اقوام متحدہ کے سکول پر بمباری کر دی، 16 شہید

اسرائیل نے ہفتے کے روز وسطی غزہ میں بے گھر فلسطینی خاندانوں کو پناہ دینے والے فلاحی ادارے کے سکول پر حملہ کیا، غیر ملکی میڈیا رپورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج نے غزہ میں اقوام متحدہ کے سکول پر بمباری کر دی، 16 شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ میں قائم اقوام متحدہ کے سکول پر بمباری کر دی جس کے نتیجے میں 16 فلسطینی شہید اور 75 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ہفتے کے روز وسطی غزہ میں بے گھر فلسطینی خاندانوں کو پناہ دینے والے فلاحی ادارے کے سکول پر حملہ کیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق نصیرات کیمپ میں قائم اسکول پر حملے کے نتیجے میں 16 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں بچے بھی شامل ہیں جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

اس حوالے سے غزہ سول ایمرجنسی سروس کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں بعض کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے جس کے باعث شہادتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں حملہ حماس کے جنگجوؤں کی موجوگی کی اطلاع  پر کیا گیا جو اس جگہ کو  اسرائیلی فوجیوں کے خلاف منصوبہ بندی اور حملوں کے لیے ایک خفیہ ٹھکانے کے طور پر استعمال کر رہے تھے جبکہ حماس کی جانب سے اسرائیل کے بیان کی تردید کی گئی ہے۔

واضح رہے 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں اب تک 38 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بچوں اور خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب

غلاف کعبہ کی تبدیلی کے وقت مسجد الحرام میں ہزاروں کی تعداد میں نمازی اور زائرین موجود تھے جو اس روح پرور تقریب کا حصہ بنے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب

محرم الحرام کا چاند نظر آنے اور نئے اسلامی سال کا آغاز ہوتے ہوئے ہی مسجد الحرام کی انتظامیہ اور الحرمین الشریفین کی جنرل پرزیڈنسی نے محرم الحرام کا آغاز ہوتے ہی غلاف کعبہ کو تبدیل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال بھی انتظامیہ کی جانب سے نئے اسلامی سال یعنی محرم الحرام 1446 ہجری کے آغاز کے ساتھ ہی غلاف کعبہ کو تبدیل کیا گیا۔ غلاف کعبہ (کسوہ) کو ایک ٹرک میں لایا گیا جسکے بعد گاڑیوں اور متوالین نے اُسے خانہ کعبہ تک پہنچایا اور پھر پرانے غلاف کو اتار کر نیا کسوہ چڑھایا گیا۔

غلاف کعبہ کی تبدیلی کے وقت مسجد الحرام میں ہزاروں کی تعداد میں نمازی اور زائرین موجود تھے جو اس روح پرور تقریب کا حصہ بنے۔

یاد رہے کہ کسوہ فیکٹری سے نیا غلاف کعبہ مخصوص گاڑیوں میں رکھ کر مسجد الحرام منتقل کیا گیا، غلاف کعبہ کی تبدیلی کی سالانہ تقریب نئے اسلامی سال کے پہلے دن ہوتی ہے، اس سے قبل کئی دہائیوں سے غلاف کعبہ ہر سال حج کے دوران 9 ذوالحج کی صبح کو حجاج کے میدان عرفات روانہ ہونے کے بعد تبدیل کیا جاتا تھا۔

نیا غلاف کعبہ چار برابر پٹیوں اور ستار الباب پر مشتمل ہے، تبدیلی کے تمام عمل کے دوران ہر ایک حصے کو علیحدہ علیحدہ کعبہ کے بالائی حصے پر لایا جاتا ہے جہاں سے پھر انہیں اتارا جاتا ہے اور پچھلا غلاف اتار لیا جاتا ہے، یہ عمل چار مرتبہ باری باری دہرایا جاتا ہے جب تک کہ نیا غلاف چڑھا نہ دیا جائے اور پرانا اتر نہ جائے۔

غلاف کعبہ کے کپڑے کی پانچ مختلف حصوں میں سلائی کے بعد اس کے زیریں حصے کو تانبے کے کڑوں کے ذریعے جوڑا جاتا ہے، غلاف کعبہ 1446ھ کا وزن 850 کلو گرام ہے، یہ 98 سینٹی میٹر چوڑا اور 14 میٹر اونچا ہے، شاہ عبدالعزیز کمپلیکس میں غلاف کعبہ کی تیاری کیلئے لگ بھگ 670 کلو گرام ریشم کو سیاہ رنگ میں رنگا جاتا ہے۔

غلاف کعبہ کو قرآنی آیات سے بھی سجایا جاتا ہے جنہیں سونے اور چاندی کے دھاگوں سے بُنا جاتا ہے، اس عمل میں 120 کلو گرام سونا اور 100 کلو گرام چاندی استعمال ہوتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حوالدار لالک جان کی 25 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت

مادر وطن کی حفاظت کیلئے غیر متزلزل عزم پر قوم اپنے بہادر سپاہیوں کی ہمیشہ شکر گزار رہے گی، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حوالدار لالک جان کی 25 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت

آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار لالک جان نشان حیدر کے 25 ویں یوم شہادت پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس نے شہید لالک جان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس دن حوالدار لالک جان نے کارگل تنازع کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، ان کی بہادری ہمارے سپاہیوں کیلئے ایک مثال ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دفاع وطن کیلئے زندگی قربان کرنے والوں کو سب سے بڑا اعزاز دیا جاتا ہے، مادر وطن کی حفاظت کیلئے غیر متزلزل عزم پر قوم اپنے بہادر سپاہیوں کی ہمیشہ شکر گزار رہے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہم اپنے ان شہیدوں کی یاد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے ملک کے دفاع میں لازوال قربانیاں دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll