Advertisement

پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیتنے کیلئے 198 رنز کا ٹارگٹ

ابوظہبی: پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیتنے کیلئے 198 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jun 13th 2021, 12:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

پاکستان سپر لیگ 6 کا  19 ویں میچ  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی  کے درمیاں کھیلاجا رہا ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے خلاف باؤلنگ کا فیصلہ کیا  تھا۔پہلے کھیلتے ہوئے پشاور زلمی کی ٹیم 20 اوورز میں 5  وکٹوں پر  197رنز بنا سکی۔پشاور زلمی کی جانب سے ڈیوڈ مِلر نے 73 اور کامران اکمل نے 59 رنز سکور کیے۔

پشاور زلمی کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ گلیڈی ایٹرز نے آندرے رسل کی جگہ کیمرون ڈیلپورٹ کو شامل کیا ہے۔

پشاور زلمی کی ٹیم میں کامران اکمل، حیدر علی، شعیب ملک، ڈیوڈ ملر، شیرفاین ردرفورڈ، رومین پاویل، فیبین ایلن، وہاب ریاض، عمید آصف، محمد عمران اور محمد عرفان شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سرفراز احمد کر رہے ہیں دیگر کھلاڑیوں میں فاف ڈو پلیسی، عثمان خان، جیک ویدریلڈ، اعظم خان، کیمرون ڈیلپورٹ، محمد نواز، ظاہر خان، محمد حسنین، خرم شہزاد اور زاہد محمود شامل ہیں۔

خیال رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود ہے، گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ نے گلیڈی ایٹرز کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Advertisement
Advertisement