جی 7 مملک نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے مقابلے میں گلوبل انفراسٹرکچرپلان بنا لیا
لندن : دنیا کے سات امیر ملکوں نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے مقابلے میں گلوبل انفراسٹرکچر پلان بی تھری ڈبلیو بنا لیا ۔ ترقی یافتہ جمہوری ممالک 400 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری سے کووڈ 19 سے متاثرہ ترقی پذیر ممالک میں انفراسٹرکچر تعمیر کریں گے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن میں ہونے والے جی سیون سربراہ اجلاس میں دنیا کے سات امر ترین ملکوں نے بیلٹ اینڈ روڈ کے مقابلے میں گلوبل انفراسٹرکچر "بِلڈ بیک بِیٹر ورلڈ " پلان بنا لیا ۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اس پلان کے تحت ترقی یافتہ جمہوری ممالک 400 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری سے کووڈ 19 سے متاثرہ ترقی پذیر دنیا میں انفراسٹرکچر تعمیر کریں گے۔
جی سیون سربراہ اجلاس کے دوسرے دن آج صدر بائیڈن گروپ کے رکن ملکوں پر زور دیں گے کہ وہ چین میں زبردستی مشقت لیے جانے کے خلاف سخت ایکشن لیں۔صدر بائیڈن ترقی پذیر ممالک کے انفراسٹرکچر میں چین کی سرمایہ کاری کے خلاف نیا اتحاد بھی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
جی سیون میں امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی اور جاپان شامل ہیں۔ جی سیون ممالک عالمگیر وبائیں روکنے کے لیے بھی ایک نئے پلان کا اعلان کریں گے۔ ان میں ویکسین کی تیاری کے وقت اور کووڈ 19 کے علاج کو سو دن سے کم کرنے جیسے اقدامات شامل ہیں ۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- a day ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 days ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- a day ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- a day ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- a day ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- a day ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- a day ago






