ملک کے مختلف علاقوں میں بارش برسنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ شہریوں کےچہرے کھل اٹھے۔ لاہور، اسلام آباد کے علاوہ گوجرانوالہ ، فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے، کراچی میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ پنجاب کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش متوقع ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں بارش اور ژالہ باری ہر طرف جل تھل ہو گیا، گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ راولپنڈی اور گردونواح میں گرج چمک کےساتھ موسلادھاربارش برستی رہی۔ لاہور اور نواحی علاقوں میں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے موسم دلفریب بنا دیا۔ کاہنہ،قصوراور کے علاوہ نارووال،ظفروال اور گردونواح میں رم جھم۔ڈسکہ ،مریدکے اور گردونواح میں گرج چمک کےساتھ بارش ہوتی رہی۔
گوجرہ ،چنیوٹ ،شاہ کوٹ،سانگلہ ہل،قائدآباد اور گردونواح میں بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا۔ کندیاں، چشمہ اورگردونواح میں گرج چمک کےساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔نارووال قلعہ احمد آباد ۔بدوملہی اور خان خاصہ میں بارش کے ساتھ زالہ باری ۔ نارووال میں ٹھنڈی ہواؤں اور زالہ باری سے موسم ٹھنڈا ٹھار ہوگیا ۔
محکمہ موسمیات نے وقفے وقفے سے بادل برسنے کی نوید سنائی ہے۔
واضح رہےکہ محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں آئندہ دو روز میں بادل برسنے کی پیشگوئی کر دی تھی جس کے بعد ایم ڈی واسا نے عملے کو الرٹ رہنے کا حکم دیا تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے بعد درجہ حرات میں واضح کمی آئی ہے درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 13 hours ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 18 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 18 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 17 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- a day ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 12 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 16 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 17 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 days ago







