Advertisement
تفریح

بالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم ’’کبھی الوداع نہ کہنا‘‘ پاکستانی ڈرامے کی کاپی  نکلی

 اداکارتوقیر ناصر نے انکشاف کیا کہ اس ڈرامے میں ایک ذہنی معذور بچے کو دکھایا گیا، جس کو ہو بہو شاہ رخ خان نے اپنی فلم ’’ کبھی الوداع نہ کہنا‘‘ میں کاپی کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر جولائی 9 2024، 12:44 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
بالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم ’’کبھی الوداع نہ کہنا‘‘ پاکستانی ڈرامے کی کاپی  نکلی

بالی ووڈ جو اپنے گانوں اور کہانیوں کے لیے الفاظ چرانے کی وجہ سے بدنام ہے، اب ایک نیاانکشاف سامنے آیا ہے کہ بالی ووڈ کا فلموں کے کردار چرانے میں بھی کوئی ثانی نہیں۔ 
پاکستان کے نامور اداکارتوقیر ناصر نے اپنے حالیہ دیے گئے انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ بالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم ’’کبھی الوداع نہ کہنا‘‘ معروف پاکستانی ڈرامے ’’پرواز‘‘ کی کاپی ہے، جسے پاکستان کے مشہورومعروف رائٹر مستنصر حسین تارڑ نے لکھا تھا۔ 
 اداکارتوقیر ناصر نے انکشاف کیا کہ اس ڈرامے میں ایک ذہنی معذور بچے کو دکھایا گیا، جس کو ہو بہو شاہ رخ خان نے اپنی فلم ’’ کبھی الوداع نہ کہنا‘‘ میں کاپی کیا۔
نامورپاکستانی اداکارتوقیر ناصر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشہور زمانہ فلم ’’کبھی الوداع نہ کہنا‘‘ کے ڈائریکٹر کرن جوہر نے اپنی فلم کے کردار کو  پاکستانی ڈرامے سے کاپی کرنے کے باوجود کبھی اس بات کا کریڈٹ پاکستانی ڈرامے کو نہیں دیا۔

Advertisement
Advertisement