Advertisement
پاکستان

عدالتی فیصلوں کے بعد جعلی فارم 47 حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے، بیرسٹر سیف

بدحواسی کے عالم میں جعلی حکومت کے جعلی نمائندے شیڈول پریس کانفرنسز میں عدلیہ کے خلاف زہر اگل رہے ہیں، مشیر اطلاعات کے پی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jul 14th 2024, 6:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عدالتی فیصلوں کے بعد جعلی فارم 47 حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے، بیرسٹر سیف

مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں کے بعد جعلی فارم 47 حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے، بدحواسی کے عالم میں جعلی حکومت کے جعلی نمائندے شیڈول پریس کانفرنسز میں عدلیہ کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔

صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی وزراء شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری میں توہین عدالت کے مرتکب ہورہے ہیں، عدالتی فیصلوں کے بعد جعلی فارم 47 حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے، بدحواسی کے عالم میں جعلی حکومت کے جعلی نمائندے شیڈول پریس کانفرنسز میں عدلیہ کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ گزشتہ 2 دنوں سے جعلی نمائندوں کی ٹی وی اسکرین پر چیخیں نکل رہی ہیں، جعلی حکومت کے وزراء بے جا تنقید سے ملک کے عدلیہ کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔جعلی سرکار نے اس سے پہلے عزم استحکام جیسے اہم  قومی سلامتی معاملے پر بھی سیاست چمکائی تھی، اب عدلیہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں

مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ عدلیہ پر اثرانداز ہونا شہباز شریف کا پرانا وطیرہ ہے، سپریم کورٹ پر حملہ بھی مسلم لیگ کے ٹریک ریکارڈ کا حصہ ہے۔ اقتدار بچانے کی خاطر یہ ٹولہ کسی بھی حد تک جاسکتا ہے، شیڈول پریس کانفرنسسز کا مقصد ٹی وی سکرین پر قبضہ جمانا ہے، مقصد عدلیہ کے خلاف بیانیہ بنانا سمیت مخالف کی رائے دبانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خاور مانیکا جیسے بدنام زمانہ شخصیت کو بھی پی ٹی وی سمیت تمام چینلز پر گھنٹوں لائیو کوریج دی جاتی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے منتخب نمائندوں کو مناسب کوریج بھی نہیں دی جا رہی، فارم 47 حکومت کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنا انجام صاف نظر آرہا ہے، جعلی فارم 47 حکومت کے تابوت میں آخری کیل وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور ٹھونکیں گے۔

 

Advertisement
معروف اداکاروپروڈیوسر صمد عارض پاکستان پہنچ گئے، شان شاہد اور امر خان سے ملاقات

معروف اداکاروپروڈیوسر صمد عارض پاکستان پہنچ گئے، شان شاہد اور امر خان سے ملاقات

  • a day ago
ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

  • 3 hours ago
ایلون مسک نے آئندہ سال ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کا ایک شیئر بطور تحفہ دینے کا اعلان کردیا

ایلون مسک نے آئندہ سال ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کا ایک شیئر بطور تحفہ دینے کا اعلان کردیا

  • 2 days ago
پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارت کا حجم ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر سے بڑھا کر بیس کروڑ ڈالرتک لے جانے پراتفاق

پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارت کا حجم ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر سے بڑھا کر بیس کروڑ ڈالرتک لے جانے پراتفاق

  • 3 hours ago
سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان نے انگلینڈکو 87 رنز سے شکست دیدی

سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان نے انگلینڈکو 87 رنز سے شکست دیدی

  • 21 hours ago
بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

  • 2 days ago
فیلڈ مارشل، سعودی سفیر کی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو

فیلڈ مارشل، سعودی سفیر کی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو

  • 2 days ago
فنکار برادری نے کھیلوں کے فروغ کا بیڑہ اٹھا لیا

فنکار برادری نے کھیلوں کے فروغ کا بیڑہ اٹھا لیا

  • a day ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران پہنچ گئے

  • a day ago
پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

  • 17 hours ago
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

  • 17 hours ago
آیوڈین کی کمی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

آیوڈین کی کمی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

  • 3 hours ago
Advertisement