ریاض : سعودی حکومت نے خواتین کو مِحرم کے بغیر حج کی درخواست جمع کروانے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے رواں برس حج کیلئے سعودی عرب میں مقیم لوگوں کیلئے تین پیکجز کی منظوری دیتے ہوئے خواتین کو مِحرم کے بغیر حج کی درخواست جمع کروانے کی اجازت دے دی۔ حج کا ارادہ رکھنے والے تمام شہریوں کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے۔حج کیلئے گزشتہ روز سے شروع ہونے والی رجسٹریشن کا عمل 23 جون رات 10 بجے تک جاری رہے گا۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے رواں سال حج کے لیے 3 حج پیکیجز کی منظوری دی گئی، انسدادِ کورونا کے لیے خصوصی احتیاطی تدابیر پر عمل کے باعث حج پیکیج میں اضافہ ہوا ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق اس سال حج کے لیے 3 پیکیجز متعارف کرائے ہیں۔ پہلا پیکیج ’گیسٹ اسپیشل ٹاور، جس کی فیس 16 ہزار 560 ریال فی کس ہے۔اس پیکیج میں عازمین کو منیٰ ٹاورز میں رہائش، خدمات، مکہ سے مشاعر مقدسہ آمدورفت شامل ہوگی۔
دوسرا پیکیج ’گیسٹ اسپیشل خیمہ ہے، جس کی فیس 14 ہزار 381 ریال فی کس مقرر ہے۔ دوسرے پیکیج میں عازمین کو جمرات کے قریب خیموں میں بسایا جائے گا۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق تیسرا حج پیکیج "گیسٹ عوامی خیمہ" ہے، جس کی فیس 12 ہزار 113 ریال فی کس ہے۔وزارت کے مطابق ان تمام پیکیجز کی ادائیگی کے وقت ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی رقم علیحدہ وصول کی جائے گی۔
رواں برس بھی کورونا کے باعث حج کو سعودی شہریوں اور سعودیہ میں مقیم لوگوں تک محدود کردیا گیا ہے۔اس بار حج صرف 60 ہزار لوگ ادا کرسکیں گے۔ جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حج کےخواہش مند افراد کا صحت مندہونا لازمی ہے، بیماری سے پاک18 سے 65 سال تک کےویکسین لگوانےوالے اہل ہوں گے، حج کافریضہ سعودی عرب میں موجود شہریوں اور باشندوں کے لئےہے۔
Requirements and procedure of registration for #Hajj2021 via the electronic portal for domestic pilgrims. https://t.co/gdLeLpzKf8 pic.twitter.com/U3r11sKwct
— Ministry of Hajj and Umrah (@MoHU_En) June 13, 2021
ا س سے قبل عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے تاریخ میں پہلی بار خواتین کو تنہا اور آزاد زندگی گزارنے کی اجازت دی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد کے وژن 2023 کے اہم نکات میں سے ایک خواتین کو خود مختار بنانا بھی شامل ہے ۔قانون میں ترمیم کےمطابق خواتین کو اب دیگر کئی معاملات میں بھی اپنے مرد سرپرستوں کی اجازت لینا ضروری نہیں ہوگا۔

بنوں: ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 6 اہلکار زخمی
- 13 hours ago

امریکا کا غیر ملکیوں پر 250 ڈالر اضافی ویزا فیس عائد
- 7 hours ago

ڈیگاری کیس : عدالت نے ملزم سردار شیر باز ستکزئی کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا
- 13 hours ago

اقتصادی کمیٹی کا سولر پالیسی پر اظہارِ تشویش: پاور سیکٹر میں تضادات اور مہنگی بجلی پر سخت سوالات
- 9 hours ago

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں قاسم و سلیمان کی امریکی نمائندہ رچرڈ گرینل سے ملاقات
- 14 hours ago
آئی سی سی رینکنگ جاری ،روسٹن چیز آل راؤنڈرز سمیت کئی کھلاڑی سر فہرست
- 14 hours ago

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر نے سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 14 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 13 hours ago

26 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری
- 9 hours ago

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
- 14 hours ago

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں، مولانا فضل الرحمان
- 10 hours ago

جے یو آئی، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور اے این پی کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی کا بائیکاٹ
- 10 hours ago