کراچی چیف جسٹس آف پاکستان سندھ نے حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو نالہ صاف نہیں کروا سکتے وہ صوبہ کیسے چلائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ایک نالہ صاف نہیں کرواسکتی یہ صوبہ کیسے چلائے گی۔ پارلیمانی حکومت کا کچھ مطلب ہوتا ہے پارلیمانی حکومت مظبوط حکومت ہوتی ہے، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بیرونِ ملک سے حکومت چلائی جارہی ہے کراچی کو یونس میمن کینڈا سے چلا رہا ہے۔
معزز عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل سندھ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ ان حالات میں صوبہ کیسے گزارا کرے گا ایڈوکیٹ جنرل سندھ بتائیں آپ سب جانتے ہیں بتائیں ہمیں آپ کی حکومت کیسے کوئی اور چلا سکتا ہے ؟کسی کو تو کھڑا ہو کر اس کو روکنا ہوگا ۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں شاہراہ فیصل ٹاور کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی چیف جسٹس نے کہا شاہراہ فیصل کا سروس روڈ دونوں اطراف سے انکروچمنٹ کیا گیا۔ سب کرپٹ ہیں اور کمشنر بھی کہہ رہے ہیں کہ قبضہ ہے۔ سارے رفاہی پلاٹس ہیں، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ہے، پیسے دیں جو چاہے کریں، سندھ میں حکومت ہے ہی نہیں۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ صوبے میں ایک تعلیم کا پروجیکٹ 2600 بلین روپے کا 2014 میں شروع ہوا 2017 میں ختم ہوا، ان پیسوں سے دنیا کی بہترین یونیورسٹی بنائی جاسکتی تھی، آر او پلانٹس کا پیسہ 1500 بلین روپے ہے، تھر کے لوگ آج بھی پانی کو ترستے ہیں، سندھ حکومت کے پاس ایک ہی منصوبہ ہے بد سے بدتر بناؤ، آپ لوگ فیصلہ کرلیں کرنا کیا ہے اس طرح حکومت نہیں چلتی بلکہ حکومت ہے ہی نہیں۔
بعد ازاں عدالت نے منیر اے ملک کی عدم موجوگی کے باعث سماعت 16 جون تک ملتوی کردی۔

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 11 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 9 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 14 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 15 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 11 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل



