جی این این سوشل

جرم

پنجاب پولیس نے انٹرپول کی مدد سے یو اے ای میں 9 ملزمان گرفتار کر لئے

گرفتار ملزمان میں عرفان اصغر، فرحان نزاکت، ثمر عباس، نجیب اللہ، صدام حسین، محمد رفیق، محمد ثاقب، محمد عثمان اور طارق محمود شامل ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب پولیس نے انٹرپول کی مدد سے یو اے ای میں 9 ملزمان گرفتار کر لئے
پنجاب پولیس نے انٹرپول کی مدد سے یو اے ای میں 9 ملزمان گرفتار کر لئے

لاہور: پنجاب پولیس نے انٹرپول کی مدد سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے سنگین جرائم میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں عرفان اصغر، فرحان نزاکت، ثمر عباس، نجیب اللہ، صدام حسین، محمد رفیق، محمد ثاقب، محمد عثمان اور طارق محمود شامل ہیں۔ان ملزمان کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے۔

ملزم طارق محمود گزشتہ 14 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا جبکہ ملزم محمد رفیق کے خلاف سال 2011 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ملزم نجیب اللہ سال 2014 جبکہ ملزم صدام حسین سال 2018 میں قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔

دیگر گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات سال 2020 سے 2023 کے دوران درج کیے گئے تھے۔گرفتار ملزمان میں سے 3 سیالکوٹ پولیس، 2 ڈی جی خان پولیس، 1 فیصل آباد پولیس، 1 گجرانوالہ پولیس، 1 پاکپتن پولیس اور 1 بھکر پولیس کو مطلوب تھے۔

ملزمان قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گئے تھے جنہیں یو اے ای کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان کو یو اے ای سے پاکستان منتقل کرنے کے لیے ایک ٹیم روانہ کر دی گئی ہے۔

ملزمان کو لاہور ائیرپورٹ پر پنجاب پولیس حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

دنیا

اسرائیلی فوج کی رفح میں دوبارہ پیش قدمی شروع

اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے مزید 50 فلسطینی شہید

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج کی رفح میں دوبارہ پیش قدمی شروع

اسرائیلی ٹینکوں کی رفح میں دوبارہ پیش قدمی شروع ہوگئی ہے۔وسطی و شمالی غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی جانب سے بمباری کی جارہی ہے جہاں کل سے اب تک مزید 50 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

اس کے علاوہ پناہ گزین سکولوں اور خیموں پر حملوں میں گزشتہ 10 روز میں 500 فلسطینی شہید کردیے گئے۔

اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر نے غزہ میں جاری قتل عام کو تاریخ کی بدترین نسل کشی قرار دے دیا۔

دوسری جانب اسرائیلی پارلیمنٹ نے فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف قرارداد منظور کر لی۔

یاد رہے کہ7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں38 ہزار سے زائدفلسطینی شہید ہوگئے ہیں جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔

فلسطینی مہاجرین کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی تنظیم انروا کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والے ملبے کو صاف کرنے میں 15 سال لگ سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کا سری لنکامیں پھنسے پاکستانی قیدیوں کو 7 روز میں واپس لانے کا فیصلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات، پاکستانی قیدیوں کی رہائی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا سری لنکامیں پھنسے پاکستانی قیدیوں کو 7 روز میں واپس لانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے سری لنکا میں پھنسے پاکستانی قیدیوں کو 7 روز میں پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنر نے ملاقات کی ہے، اس دوران سری لنکا میں موجود پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا معاملہ بھی زیرِ غور آیا۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سری لنکا میں قید پاکستانیوں کی رہائی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ سری لنکا میں پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے دونوں رہنماؤں کی جانب سے ضروری کارروائی جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران سری لنکن ہائی کمشنر نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہوئے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں قید پاکستانی شہریوں کی واپسی کے لیے اقدامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ باہمی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے لیے تیزی سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

سری لنکن ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ سری لنکا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

بعد ازاں ملاقات کے حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق کئی سال سے سری لنکا میں پھنسے پاکستانی قیدیوں کو 7 روز میں پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

خاور مانیکا نے عدت نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت چیلنج کردی

ایپلٹ کورٹ نے کیس کے اہم پہلوؤں کو نظر انداز کرتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کالعدم قرار دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خاور مانیکا نے عدت نکاح کیس میں  عمران خان اور  بشریٰ بی بی کی بریت چیلنج کردی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں خاور مانیکا نے دوران عدت نکاح کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت چیلنج کردی۔ بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے وکیل زاہد آصف چوہدری کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ایپلٹ کورٹ نے کیس کے اہم پہلوؤں کو نظر انداز کرتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کالعدم قرار دی، ایپلٹ کورٹ نے استغاثہ کے گواہان کے بیانات کو بھی ملحوظ خاطر نہ رکھا۔ ایپلٹ کورٹ کی جانب سے دونوں ملزمان کی بریت کا فیصلہ قانونی طور پر قائم نہیں رہ سکتا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایڈیشنل سیشنز جج کا سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرنے کا 13 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور دوران عدت نکاح کیس میں ٹرائل کورٹ کا 3 فروری کا فیصلہ بحال اور عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا بحال کی جائے۔

یاد رہے کہ 13 جولائی 2024 کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے ان کی7،7سال قیدکی سزائیں معطل کردیں تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll