جی این این سوشل

تجارت

پاکستان کے لیے 400 ملین ڈالرز قرض کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری قرض کی رقم سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کے لیے خرچ کی جائے گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان کے لیے 400 ملین ڈالرز قرض کی منظوری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی)  نے پاکستان کے لیے 400 ملین ڈالرز قرض کی منظوری دے دی۔

اے ڈی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 400 ملین ڈالرز قرض کی رقم سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کے لیے خرچ کی جائے گی۔ سندھ ایمرجنسی ہاؤسنگ پراجیکٹ منصوبے کے لیے رقم کا استعمال کیا جائے گا۔

اے ڈی بی کا مزید کہنا ہے کہ منصوبے سے سیلاب متاثرین کے گھروں کو دوبارہ تعمیر کرنے میں مدد ملے گی۔ ڈھائی لاکھ سیلاب متاثرین کو گھروں کی تعمیر کے لیے کیش امداد فراہم کی جائے گی۔

پاکستان

پی ٹی آئی نےاسلام آباد میں ہونے والا آج کا احتجاج ملتوی کر دیا ہے

عدالت نے ہمیں پیر کواحتجاج کی اجازت دی ہے ، پی ٹی آئی رہنما عامر مغل

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی نےاسلام آباد میں ہونے والا آج کا احتجاج ملتوی کر دیا ہے

پاکستان تحریک انصاف نےاسلام آباد میں ہونے والا آج کا احتجاج ملتوی کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اور پارٹی کے اسلام آباد کے صدر عامر مغل کا کہنا ہے کہ عدالت نے ہمیں پیر کواحتجاج کی اجازت دی ہے، ہم عدالتی احکامات کی تعمیل کریں گے۔ عامر مغل نے بتایا کہ اس حوالے سے پریس ریلیز کچھ دیر میں جاری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنے کا اعلان کیا تھا اورکارکنوں نے پہنچنا شروع کردیا ہے۔ ادھر جے یو آئی مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج کر رہی ہے۔

اس سےقبل پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا تھا کہ ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے تمام ایم این ایز اپنے اپنے حلقے میں احتجاجی مظاہرے کی ہدایت کی تھی جبکہ اسلام آباد سے احتجاج کی قیادت شعیب شاہین کے ہاتھ میں دی گئی۔

اس دوران پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے راولپنڈی میں پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت کے گھر پر چھاپہ مارا جبکہ رحیم یار خان میں ایم این اے جاوید اقبال سمیت درجن بھر سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

پارٹی کا کہنا ہے کہ لاہور میں پولیس نے پی ٹی ائی رہنما مہر نعیم اللہ کے گھر اور کیمپ پر چھاپہ مار کر ان کے پانچ دوستوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم نعیم اللہ وہاں سے بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

چین کے مرکزی بینک کے گورنر کی بیجنگ میں پاکستانی وزیر خزانہ سے ملاقات

وزیر خزانہ محمد  اورنگزیب نے موڈیز کے نمائندوں کو آئی ایم ایف ڈیل معاشی اصلاحات سے بھی آگاہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چین کے مرکزی بینک کے گورنر کی بیجنگ میں پاکستانی وزیر خزانہ سے ملاقات

بیجنگ: چین کے مرکزی بینک کے گورنر پین گونگ شینگ نے جمعہ کو پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی جہاں انہوں نے دو طرفہ مالیاتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خزانہ محمد  اورنگزیب نے موڈیز کے نمائندوں کو آئی ایم ایف ڈیل معاشی اصلاحات سے بھی آگاہ کیا۔

پاکستان کے دو سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد   اورنگزیب  نے جمعرات کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی طرف سے تجویز کردہ ساختی اصلاحات کے ساتھ ساتھ پاور سیکٹر کے قرضوں میں ریلیف پر بات چیت کے لیے بیجنگ پہنچے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گوگل میپ پر اڈیالہ جیل عمران خان کے نام سے منسوب کر دی گئی

واضح رہے کہ متعدد مقدمات میں قانونی ریلیف حاصل کرنے کے باوجود عمران خان جیل سے باہر نہ آ سکے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوگل میپ پر  اڈیالہ جیل عمران خان کے نام سے منسوب کر دی گئی

تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان  جنہیں جیل میں تقرباً ایک برس ہو چکا ہے اس عرصے میں جہاں کئی سیاسی رہنما تحریک انصاف کو خیرباد کہہ گئے وہیں کئی اہم رہنما 9 مئی کے واقعے کے بعد گرفتار ہوئے اور ایک نئی قیادت ابھر کر سامنے آئی۔

متعدد مقدمات میں قانونی ریلیف حاصل کرنے کے باوجود عمران خان جیل سے باہر نہ آ سکے ۔ ان تمام واقعات کے بعد خیال کیا جا رہا تھا کہ عمران خان کی مقبولیت میں کمی واقع ہو گی لیکن ایسا نہ ہوا. انہوں نے جو بیانیہ بھی بنایا وہ عوامی پذیرائی حاصل کرنے میں کامیاب رہا اور وہ اس وقت بھی پاکستان کے مقبول ترین رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔

عمران خان کی مقبولیت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ گوگل میپ پر بھی اڈیالہ جیل عمران خان کے نام سے منسوب کر دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے حامی صارفین گوگل کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں  گوگل نے اڈیالہ جیل کو عمران خان کی لوکیشن سے منسوب کردیا آپ بھی سرچ کرکے عمران خان کے سیل کو دیکھ سکتے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll