دنیا
نیوزی لینڈ میں 6.0 شدت کا زلزلہ
جاپان کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ایک دن قبل حکومت کی جانب سے ملک کے بحرالکاہل کے ساحل پر ایک بڑے زلزلے کے خطرے کے بارے میں ایڈوائزری جاری کی گئی تھی
نیوزی لینڈ میں 6.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے زمین لرز اٹھی۔
نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے نیشنل سیسمک نیٹ ورک نے بتایا کہ یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 4 بج کر 22 منٹ پر پیش آیا۔
متحدہ عرب امارات کے نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی (این سی ایم) کے نیشنل سیسمک نیٹ ورک کے مطابق نیوزی لینڈ میں 6.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اس سے قبل جمعہ کے روز ٹوکیو اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے،
جاپان کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ایک دن قبل حکومت کی جانب سے ملک کے بحرالکاہل کے ساحل پر ایک بڑے زلزلے کے خطرے کے بارے میں ایڈوائزری جاری کی گئی تھی۔
پاکستان
جمہوریت کا قتل عام ہو رہا ہے ، غلامی کسی صورت قبول نہیں کروں گا ، عمران خان
بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں سزا ہونے والی تھی باجوہ نے اس کو بچایا، شہباز شریف پر منی لانڈرنگ کاکیس ثابت ہو چکا تھا
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگومیں کہا ہے کہ جب آزادی کی جنگ ہوتی ہے تو قربانیاں دینا پڑتی ہیں، میں جیل میں ہوں یہ کوئی قربانی نہیں، غلامی کسی صورت قبول نہیں کرونگا، جمہوریت کا قتل عام ہو رہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ میں جان کی قربانی کے لیے بھی تیار ہوں کسی کی غلامی قبول نہیں کروں گا، یہ مکمل طور پر قوم کو غلام بنانے جا رہے ہیں، سپیکر کی مرضی کے بغیر پارلیمنٹ سے لوگوں کو کیسے اٹھایا جا سکتا تھا، آج جو ہمارے ساتھ ہو رہا ہے کل ان کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے، پارلیمنٹ لاجز کا مجھے معلوم نہیں لیکن پار لیمنٹ سے آج تک کسی کو نہیں اٹھایا گیا۔
بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں سزا ہونے والی تھی باجوہ نے اس کو بچایا، شہباز شریف پر منی لانڈرنگ کاکیس ثابت ہو چکا تھا،منی لانڈرنگ کے کیس کے علاوہ شہباز شریف نواز شریف اور اسحاق ڈار پر تمام کیسز پرانے تھے، رانا ثنا اللہ پر اے این ایف نے کیس بنایا اسکا سربراہ میجر جنرل ہے، میں نے اے این ایف کے سربراہ کو بلایا اس نے کابینہ کو بریفنگ دی۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اے این ایف سربراہ نے کابینہ کو بریفنگ میں رانا ثنا اللہ کے کیس سے متعلق ثبوت پیش کیے تھے،کیس اے این ایف نے بنایا اور انھوں نے ہی بتایا کہ رانا ثنا اللہ سے یہ منشیات پکڑی گئیں ہمیں کیا پتہ تھا،قاضی فائز عیسی کی ملازمت بڑھانے کیلئےسرتوڑ کوشش کی جارہی ہیں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور انتخابی فراڈ کو تحفظ دینا چاہتے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ نئی آئینی ترمیم قاضی فائز عیسیٰ کو لانے کیلئے کی جارہی ہے، ملک میں جمہوریت تو ہے ہی نہیں،20سے کم سیٹوں والی جماعت کو پارلیمنٹ میں جب بٹھایا گیا تو جمہوریت تو وہاں ہی ختم ہو گئی،آج میڈیا پر پابندیاں ہیں ججز کو دھمکایا جا رہا ہے، پارٹی کو سٹریٹ موومنٹ کے لیے تیار کر رہے ہیں، ترمیم جس طرح سے لائی جا رہی ہے اگر یہ سمجھتے ہیں کہ ہم چپ کر کے بیٹھ جائیں گے تو ان کی بھول ہے۔
خان صاحب کا کہنا تھا کہ جو بھی ہوگا اس کے ذمہ دار یہ ہوں گے پارٹی کو کہہ رہا ہوں تیاری کریں، یہ چاہتے ہیں کہ غلامی قبول کر لوں مگر ایسا ہو نہیں سکتا،ن لیگ اور پیپلز پارٹی سیاست نہیں غلامی کر رہے ہیں، ووٹ کو عزت دو کا کہہ کر بوٹ کو عزت دی گئی، مجھ پر ایف آئی آر کاٹی گئی ہے تو یہ محمود الرحمن کمیشن رپور ٹ بھی قوم کو پڑھ کر سنا دیں،محمود الرحمن کمیشن رپورٹ پر عمل کر لیتے تو پاکستان میں کبھی مارشل لا نہ لگتا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ بھی ہو جائے 21 ستمبر کو لاہور میں جلسہ کریں گے ،اجازت دیں یا نہ دیں، جلسہ کرنا ہمارا جمہوری اور آئینی حق ہے، ڈیڑھ سال سے ہمیں جلسہ نہیں کرنے دیا جا رہا، عدلیہ یا تو کہہ دے کہ ملک میں جمہوریت ختم ہو گئی ہے، اسلام آباد میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں مگر اسکے باوجود لوگ نکلے، پنجاب کیا پولیس سٹیٹ بن گیا ہے جو ہمیں جلسہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔
کھیل
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: بھارت کی پاکستان کو دو گول سے شکست
پاکستان کی طرف سے ایک گول احمد ندیم نے کیا جبکہ بھارت کی طرف سے دونوں گول ہرمن پریت سنگھ نے کیے
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔
پاکستان کی طرف سے ایک گول احمد ندیم نے کیا جبکہ بھارت کی طرف سے دونوں گول ہرمن پریت سنگھ نے کیے۔
خیال رہے کہ بھارت اور پاکستان پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کولیفائی کر چکے ہیں اوربھار ت پوائنٹس ٹیبل پر پہلے جبکہ پاکستان دوسرے نمبر پر ہے، قومی ٹیم کو ایونٹ میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
دنیا
سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیا کی حالت نازک
21 اگست کو خالدہ ضیا اسی اسپتال سے 45 دنوں تک علاج کرا کر گھر لوٹی تھیں سابق وزیر اعظم گزشتہ پانچ سالوں سے گھر میں نظر بند بھی تھیں
بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی حالت نازک، پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔طبیت بہتر ہونے پر علاج کے لئے بیرون ملک منتقل کیا جائے گا۔
بی این پی میڈیا سیل کے رکن سیر الکبیر خان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی ( بی این پی) کی سربراہ 79 سالہ خالدہ ضیا اپنی رہائش سے تقریباً 1.40 بجے ’ایورکیئر اسپتال‘ پہنچیں جہاں ان کی کئی طرح کی جانچ کرائی گئی اور اب رپورٹ کا انتظار ہے۔
تفصیلات کے مطابق خالدہ ضیا کے ڈاکٹر پروفیسر اے زیڈ ایم زاہد حسین نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے کئی ٹیسٹ کرانے کی ہدایت دی گئی ہے اور اسپتال میں داخل ہونے کے بعد انھیں ایک پرائیویٹ کیبن میں رکھا گیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ٹیسٹ کے ریزلٹس کو ریویو کرنے کے بعد آگے علاج کیا جائے گا۔
یادرہے 21 اگست کو خالدہ ضیا اسی اسپتال سے 45 دنوں تک علاج کرا کر گھر لوٹی تھیں۔ سابق وزیر اعظم گزشتہ پانچ سالوں سے گھر میں نظر بند بھی تھیں۔
؎انھیں 6 اگست کو بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین کے حکم پر رِہا کر دیا گیا تھا۔ 5 اگست کو ان کی سخت حریف شیخ حسینہ کی قیادت والی عوامی لیگ حکومت گر گئی تھی، جس کے بعد انھیں ان کے خلاف سبھی الزامات سے بری کر دیا گیا تھا۔
بی این پی چیف طویل مدت سے کئی طرح کی بیماریوں سے نبرد آزما ہیں۔ مثلاً انھیں لیور سیروسس، ذیابیطس، گردہ، پھیپھڑا، قلب اور آنکھوں سے متعلق کئی طرح کے مسائل کا سامنا ہے۔ ماہر ڈاکٹروں کے ایک گروپ کے ذریعہ 23 جون کو ان کے سینے میں ’پیس میکر‘ لگایا گیا تھا۔ نومبر 2021 میں لیور سیروسس کا پتہ چلنے کے بعد سے ان کے ڈاکٹر انھیں بیرون ملک بھیجنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
12 ربیع الاول کے ساتھ 11ربیع الاول کی بھی چھٹی ہونی چاہیے، گورنر سندھ
-
دنیا 19 گھنٹے پہلے
کانگو میں بغاوت میں ملوث 37 افراد کو سزائے موت
-
کھیل 2 دن پہلے
خالد محمود ڈائریکٹر پی سی بی اپنے عہدے سے دستبردار
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان آصف درانی مستعفی
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزارت خزانہ کا مہنگائی کے تناسب سے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن بڑھانے کا فیصلہ
-
دنیا ایک دن پہلے
شراب پالیسی کیس میں نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکی کی ملاقات