جی این این سوشل

کھیل

ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کا ارشد ندیم کے اعزاز میں بڑا اعلان

ارشد ندیم کو تقریبات سے فارغ ہونے کے بعد ان کی فیملی کے ہمراہ عمرے پر بھجوایا جائے گا، چیئرمین

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کا ارشد ندیم کے اعزاز میں بڑا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے پیرس اولمپکس میں ریکارڈ ساز کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اولمپئین گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے لیے بڑا اعلان کر دیا۔

چیئرمین ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان میجرجنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے ارشد ندیم کو فیملی سمیت عمرہ کروانے کا اعلان کردیا ہے۔ ارشد ندیم کے تقریبات سے فارغ ہونے کے بعد ان کو عمرے پر بھجوایا جائے گا۔

ارشد ندیم گزشتہ رات پیرس سے ترکش ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچے تھے۔لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کی گیا تھا، ترکش ایئرلائن کے طیارے کو واٹرکینن سیلوٹ پیش کیا گیا۔

قومی ہیرو کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر ن لیگی رہنماؤں، اہلخانہ اور گاؤں کے لوگوں کے علاوہ شہریوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

ارشد ندیم کو وی وی آئی پی سیکیورٹی دی گئی، انہیں خصوصی ڈبل ڈیکر بس میں بٹھایا گیا، جس میں انہوں نے شہر کی مختلف سڑکوں پر چکر لگائے اور بعد میں اپنے گاؤں میاں چنوں چلے گئے۔

علاقائی

مستونگ:سیکیورٹی فورسز کی  بڑی کارروائی،دہشتگرد اسلحہ سمیت گرفتار

دہشت گردوں نے  25 اور 26 اکتوبر کی رات کو اسپلانجی بازار میں 2 افراد کو شہید کیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مستونگ:سیکیورٹی فورسز کی  بڑی کارروائی،دہشتگرد اسلحہ سمیت گرفتار

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے اسپلنجی بازار میں سیکیورٹی فورسز نے  اپنی ایک کارروائی کے دوران دہشت گرد کوبارودی مواد اور اسلحہ سمیت  حراست میں لیا۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے  25 اور 26 اکتوبر کی رات کو اسپلانجی بازار میں 2 افراد کو شہید کیا تھا  جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔

آپریشن کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز نے ایک دہشت گرد کو اسلحہ، گولہ بارود اور ایک دوربین سمیت گرفتار کرلیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان گرفتار

سابق ایم این اے کو 4 افراد سمیت کراچی پریس کلب کے باہر سے حراست میں لیا گیا، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان گرفتار

کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق سابق ایم این اے کو 4 افراد سمیت کراچی پریس کلب کے باہر سے حراست میں لیا گیا۔

فکسٹ اٹ ٹیم کے سربراہ فلسطین سے اظہاریکجہتی کے لیے پریس کلب آئے تھے۔ پولیس نے گرفتاری کے بعد عالمگیر خان کو آرٹلری میدان تھانے منتقل کردیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی میں بانی چیئرمین عمران خان کے علاوہ کوئی دوسرا بلاک نہیں، عمر ایوب

جس پارلیمنٹ میں 26 آئینی ترمیم پاس ہوئی اس حکومت کا وجود ہی غلط ہے، اپوزیشن لیڈر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی میں بانی چیئرمین عمران خان کے علاوہ کوئی دوسرا بلاک نہیں، عمر ایوب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی میں بانی چیئرمین عمران خان کے علاوہ کوئی دوسرا بلاک نہیں، ہم اپنے نظریے پر قائم ہیں، مصنوعی حکومت ملک کو نہیں چلاسکتی۔

لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ توقع ہے نئے چیف جسٹس آف پاکستان صحیح طریقے سے فرائض ادا کریں گے، اس وقت ہمارے سیکرٹر ی جنرل سلمان اکرم راجہ ہیں، 26ویں آئینی ترمیم میں زین قریشی نے کوئی ووٹ نہیں دیا، ہمارے باقی ساتھیوں کو کمیٹی نے شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ 26 آئینی ترمیم کا طریقہ کار ہی غلط تھا، جس پارلیمنٹ میں 26ویں آئینی ترمیم پاس ہوئی اس حکومت کا وجود ہی غلط ہے، یہ فارم 47 کی حکومت ہے، سینیٹ بھی مکمل نہیں، کے پی کی سیٹیں نہیں،ہمارے لوگوں کو زدوکوب کیا گیا۔ خواتین کی سیٹوں پر الیکشن کمیشن نے ڈنڈی نہیں ڈنڈا مارا ہوا ہے۔

عمر ایوب نے مزید کہا ہے کہ آپ ٹریکٹر کو موٹروے پر لگا دیں یا موٹروے کی گاڑی کو کھیت میں، چاروں ٹائر دونوں کے ہوتے ہیں لیکن کام مختلف ہوتے ہیں، مولانا فضل الرحمان بھی اپوزیشن کی پارٹی ہیں، ہم بھی اپوزیشن کی پارٹی ہیں، ہم تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ممبر ہیں۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہمارا اپنا ایک نظریہ ہے، ہم اپنے نظریے پر قائم ہیں، مولانا فضل الرحمان اور ہمارا ہدف ایک ہی ہے، یہ مصنوعی حکومت ملک کو نہیں چلا سکتی، غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کو دیکھنا ہے، حکومت کا کسی چیز پر کنٹرول نہیں، کرپشن عروج پر ہے، یہ مہنگائی سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پورے ملک میں افراتفری ہے، پنجاب میں کچے کے ڈاکوؤں کو یہ کنٹرول نہیں کرسکتے، پاکستان تحریک انصاف میں صرف ایک ہی بلاک ہے وہ بانی پی ٹی آئی کا ہے، پی ٹی آئی میں بانی پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی دوسرا بلاک نہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll