Advertisement
ٹیکنالوجی

میٹا نے انسٹا گرام میں ایک نئے ری پوسٹ فیچر کی آزمائش شروع کر دی

انسٹا گرام کی جانب سے اسی طرح کے ایک فیچر کی آزمائش 2022 میں بھی کی گئی تھی جبکہ 2017 میں ایک ری پوسٹ بٹن کو ٹیسٹ کیا گیا تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 17th 2025, 6:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
میٹا نے انسٹا گرام میں ایک نئے ری پوسٹ فیچر کی آزمائش شروع کر دی

میٹا نے انسٹا گرام میں ایک نئے ری پوسٹ فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے۔

ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ فوٹو شیئرنگ ایپ میں ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے جس سے صارفین کو مواد ری پوسٹ کرنے کا موقع ملے گا۔

اس فیچر میں جب کسی پوسٹ کو ری شیئر کیا جائے گا تو وہ مواد صارف کی فیڈ میں ایک نئی پوسٹ کے طور پر نظر آئے گا۔

انسٹا گرام میں ابھی صارفین دیگر افراد کی سٹوریز شیئر کر سکتے ہیں ، مگر پوسٹس کو ری پوسٹ کرنا ممکن نہیں تو یہ صارفین کے لیے کارآمد فیچر ثابت ہوگا۔

انسٹا گرام کی جانب سے اسی طرح کے ایک فیچر کی آزمائش 2022 میں بھی کی گئی تھی جبکہ 2017 میں ایک ری پوسٹ بٹن کو ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

میٹا کے ایک ترجمان نے بھی تصدیق کی ہے کہ اس فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے مگر مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اس بار بھی ری پوسٹ فیچر کو صارفین کے لیے متعارف کرایا جاتا ہے یا نہیں۔

مگر دونوں بار ری پوسٹ فیچر کو متعارف نہیں کرایا گیا۔

 

Advertisement