ٹیکنالوجی
پاکستان میں سوشل میڈیا پر سیفٹی فائر وال کا دوسرا کامیاب تجربہ
راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موبائل ایپس متاثر ہو رہے ہیں
اسلام آباد: پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سیفٹی فائر وال کا دوسرا اور آخری کامیاب تجربہ گزشتہ رات مکمل کر لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وزارتِ اطلاعات و ٹیکنالوجی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے حکام کی جانب سے کوئی رسمی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔ تاہم، وزارتِ اطلاعات و ٹیکنالوجی کے ایک سینئر افسر کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ پی ٹی اے سے متعلق ہے۔
دوسری جانب، پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروسز میں مسلسل خرابی کا سامنا ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موبائل ایپس متاثر ہو رہے ہیں اور ڈاؤن لوڈنگ کی رفتار بھی بہت سست ہو گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق انٹرنیٹ سست ہونے کی کئی تکنیکی وجوہات ہیں جن میں کیبل کی کوالٹی، ڈیجیٹل ٹریفک میں اضافہ اور موسمیاتی تبدیلیاں شامل ہیں۔ تاہم، بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ سیفٹی فائر وال کے تجربے کے باعث انٹرنیٹ سروسز میں خرابی آئی ہے۔
سیفٹی فائر وال کا مقصد سوشل میڈیا پر غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا اور آن لائن سیکورٹی کو بہتر بنانا ہے۔ اس کے ذریعے سوشل میڈیا پر غیر معمولی سرگرمی کرنے والے صارفین کو آسانی سے ٹریس کیا جا سکتا ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے ابھی تک انٹرنیٹ سروسز میں خرابی کے حوالے سے کوئی رسمی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ سیفٹی فائر وال کے دوسرے کامیاب تجربے کے بعد تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز معمول کے مطابق کام کرنا شروع کر دیں گے اور انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر بحال ہو جائیں گی۔
پاکستان
ہندوستانی کمانڈر کا پاکستانی فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جنرل آفیسر نے پاکستانی امن فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت، لگن اور غیر متزلزل عزم کو سراہا
راولپنڈی: ایک ہندوستانی اعلیٰ کمانڈر نے پاکستانی امن فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا، جنہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی طرف سے تفویض کردہ مینڈیٹ کے مطابق جنوبی سوڈان میں امن و سلامتی کی بحالی کے لیے اپنے فرائض سرانجام دیئے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق، جنوبی سوڈان میں فورس کمانڈر یونائیٹڈ مشن، بھارت سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ جنرل ایس موہن نے چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل عاصم منیر کو لکھے گئے خط میں پاکستانی امن فوجیوں کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جنرل آفیسر نے پاکستانی امن فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت، لگن اور غیر متزلزل عزم کو سراہا۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ موہن نے خصوصی طور پر بریگیڈیئر شفقت اقبال کے بطور سیکٹر کمانڈر اور لیفٹیننٹ کرنل شہباز اسلم کے بطور کمانڈنگ آفیسر کے کردار کا اعتراف کیا۔
فورس کمانڈر کی پہچان بین الاقوامی امن کی کوششوں میں ایک قابل اعتماد اور قابل شراکت دار کے طور پر پاکستانی فوج کی ساکھ کا ثبوت ہے۔
پاکستانی بلیو ہیلمٹ نے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پیچیدہ اور چیلنجنگ آپریشنل ماحول میں انجینئرز کے مشکل کام کیے ہیں جو پاکستانی امن دستوں کے لیے ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے۔ "پاکستانی دستے نے دن رات کام کیا اور سیلاب سے بدترین متاثرہ علاقوں میں 250,000 سے زیادہ اندرونی طور پر بے گھر افراد (IDPs) کی حفاظت کی۔"
آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے ایک ذمہ دار رکن کے طور پر ایک اہم کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں فعال تعاون کے ذریعے عالمی امن اور سلامتی کے نظریات کو پورا کرنے میں مدد کی جا سکے۔
جنوبی سوڈان نے بحیثیت قوم اپنی زندگی کا تقریباً نصف حصہ جنگ میں گزارا ہے اور سیاسی طور پر محرک نسلی تشدد کے پھیلنے سے وہ بدستور پریشان ہے۔
کھیل
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا
پاکستان ٹیم کو فاطمہ ثنالیڈ کر رہی ہیں جبکہ جنوبی افریقا کی ویمز ٹیم کو لورا ولوارٹ لیڈ کریں گی
پاکستان اور جنوبی افریقا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ کل (جمعہ کو) ملتان سٹیڈیم ،ملتان میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے ۔ جنوبی افرایقا کی خواتین ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان پاکستان کی خواتین ٹیم کو 10 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی، تاہم پاکستان کی ویمنز ٹیم نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں جاندار کم بیک کرتے ہوئے جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم کو 13 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔
پاکستان ٹیم کو فاطمہ ثنالیڈ کر رہی ہیں جبکہ جنوبی افریقا کی ویمز ٹیم کو لورا ولوارٹ لیڈ کریں گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ کل (جمعہ کو) کو کھیلا جائے گا
تجارت
سٹیٹ بینک : زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری
اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 31 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں
اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ، 13 ستمبر تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 50 کروڑ 96 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 1 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ۔
اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 31 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں ، زرمبادلہ کے مجموعی ملکی زخائر 14 ارب 82 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں ۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
امریکا کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار
-
تجارت 13 گھنٹے پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
پاکستان ایک دن پہلے
وفاقی وزیرپٹرولیم مصدق ملک کو امریکہ جانے سے رو ک دیا گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
آئینی ترمیمی بل کا مسودہ مسترد کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمن
-
پاکستان 8 گھنٹے پہلے
شیر افضل مروت کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا
-
علاقائی 2 دن پہلے
مریم نواز کا پنجاب میں 5سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا اعلان
-
علاقائی 2 دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی
-
دنیا 14 گھنٹے پہلے
سکھ رہنما کے قتل کی سازش، بھارتی مشیر قومی سلامتی کی امریکی عدالت طلبی