جی این این سوشل

موسم

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار550فٹ سے تجاوز کر گئی ، ترجمان واپڈا

منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 51 لاکھ69 ہزار ایکڑ فٹ ہے،چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 2 ہزار ایکڑفٹ ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار550فٹ  سے تجاوز کر گئی ، ترجمان واپڈا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم اپنی صلاحیت کے مطابق مکمل بھر گیا ہے ۔ 

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار550فٹ ہے، تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 57 لاکھ 66 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
ترجمان واپڈ ا کے مطابق تربیلا کے مقام پردریائے سندھ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 56 ہزار400 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 35 ہزار 600کیوسک ہے، منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 25 ہزار800 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک ہے۔
چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 85 ہزار300 کیوسک اوراخراج 3 لاکھ 49 ہزار400 کیوسک ہے۔ 

ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 62 ہزار700 کیوسک اور اخراج 38 ہزار300 کیوسک ہے، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 66 ہزار400 کیوسک اور اخراج 66 ہزار400کوسک ہے۔


منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 51 لاکھ69 ہزار ایکڑ فٹ ہے،چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 2 ہزار ایکڑفٹ ہے، تربیلا ،منگلااورچشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 1 کروڑ10 لاکھ37` ہزار ایکڑ فٹ ہے۔    

صحت

پشاور ایئرپورٹ پر منکی پاکس کا دوسرا کیس، وزارت صحت کی تصدیق

پشاور ایئرپورٹ پر قائم ہیلتھ ڈیسک نے مریض کا فوری طور پر ٹیسٹ کیا جو مثبت آیا اور مریض کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پشاور ایئرپورٹ پر منکی پاکس کا دوسرا کیس، وزارت صحت کی تصدیق

اسلام آباد: وزارت صحت نے منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق کر دی۔

وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق پاکستان میں منکی پاکس کا یہ دوسرا کیس ہے، جس میں مریض خلیجی ممالک سے علامات کے ساتھ آیا تھا۔ 

پشاور ایئرپورٹ پر قائم ہیلتھ ڈیسک نے مریض کا فوری طور پر ٹیسٹ کیا جو مثبت آیا اور مریض کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وزیراعظم کے کوآرڈینٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرت نے بتایا کہ وزارت صحت صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام ایئرپورٹس پر اسکریننگ اور سرویلنس کا موثر نظام قائم کیا گیا ہے ۔عوام کو وباؤں سے محفوظ رکھنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایرا ن حا دثے میں شہید 28 پاکستانی زائرین کی میتیں آج سکھر لائی جائیں گی

جاں بحق زائرین میں سے 10 کا تعلق لاڑکانہ، 3 کا قمبر شہداد کوٹ، 6 کا کشمور کندھ کوٹ، 2 جامشورو، ایک کا دادو، 4 کا خیرپور اور 2کا کراچی سے ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرا ن حا دثے میں شہید 28 پاکستانی زائرین کی میتیں آج سکھر لائی جائیں گی

سکھر :  ایران ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 28 پاکستانی زائرین کی میتیں آج سکھر لائی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر سکھر فیاض عباسی کا کہنا ہے کہ میتیں سی ون تھرٹی کے ذریعے سکھر ایئرپورٹ لائی جائیں گی، حادثے کے 15زخمیوں کو بھی میتوں کے ساتھ سکھر لایا جائے گا، میتوں اور زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کیا جائے گا۔

کمشنر سکھر کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں کاشف علی، حبیب اللہ سومرو، وفا عباس، جاوید، آفاق احمد، عمران کلہوڑو، سلمیٰ بیگم، مصطفیٰ، محسن علی، اور زاہد سومرو کا تعلق لاڑکانہ سے ہے، منتظر مہدی، نسیم اختر اور رحمت خاتون کا تعلق قمبر شہداد کوٹ سے ہے۔

جاں بحق زائرین میں سے 10 کا تعلق لاڑکانہ، 3 کا قمبر شہداد کوٹ، 6 کا کشمور کندھ کوٹ، 2 جامشورو، ایک کا دادو، 4 کا خیرپور اور 2کا کراچی سے ہے۔

اس کے علاوہ سعدیہ آزاد، کائنات، سیرت عباس، رستم علی، کریماں خاتون اور ریما جمیل کندھ کوٹ کشمور کے مکین تھے، نور محمد کھوسو اور پروین خاتون کا تعلق جامشورو اور ظہیر عباس کا تعلق دادو سے ہے، آصف علی، رخسانہ پروین، اعجاز علی اور محمد بخش خیرپور کے رہاشی تھے جبکہ زرمینہ اقبال اور جمشید اقبال کا تعلق کراچی سے ہے۔

یاد  رہے کہ لاڑکانہ سے زائرین کو ایران لے جانے والی بس دو روز قبل حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس میں 35 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

فیڈرل بورڈ : انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، جنرل سائنس اور کامرس سمیت تمام گروپس میں ٹاپ پوزیشنز پر لڑکیوں کا قبضہ رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فیڈرل بورڈ : انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ 

اس سال کے نتائج میں لڑکیوں نے ایک بار پھر اپنی قابلیت کا لوہا منوایا ہے۔ پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، جنرل سائنس اور کامرس سمیت تمام گروپس میں ٹاپ پوزیشنز پر لڑکیوں کا قبضہ رہا ہے۔

فیڈرل بورڈ کے نتائج کے اعلان کے موقع پر منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول نے نوجوانوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت ایک تاریخی موڑ پر کھڑا ہے۔ ہمیں اب کھڑے نہیں رہنا بلکہ آگے بڑھنا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ نوجوانوں کو ساتھ لیے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں ہے۔

پری انجینئرنگ میں جہاں اقرانامی نامی طالبہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی وہیں تیسری پوزیشن بھی ایک لڑکی کے نام رہی۔ یہ نتائج تعلیمی اداروں اور والدین کے لیے باعث فخر ہیں اور یہ ثابت کرتے ہیں کہ لڑکیاں کسی سے کم نہیں ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll