جی این این سوشل

تفریح

فلمی دنیا سے کنارہ کشی چاہتا ہوں، عامر خان

عامر خان نے بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی کے پوڈکاسٹ میں بطورِ مہمان شرکت کی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فلمی دنیا سے کنارہ کشی چاہتا ہوں، عامر خان
فلمی دنیا سے کنارہ کشی چاہتا ہوں، عامر خان

ممبئی : ریا چکرورتی کے پوڈکاسٹ میں عامر خان نے کہا ہے کہ خود کو بالی ووڈ کے معیار کے مطابق خوبصورت نہیں سمجھتا اور اسی لیے فلمی کیریئر سے کنارہ کش ہونا چاہتے ہیں۔

عامر خان نے کہا کہ شاہ رخ خان، سلمان خان اور ہریتھک روشن جیسے اداکار زیادہ خوبصورت اور پرکشش ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگ ان کے لباس اور انداز پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی کے پوڈکاسٹ میں بطورِ مہمان شرکت کی، یہ قسط 23 اگست کو ریلیز ہوگی تاہم اس کا پرومو جاری ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ پہلے عامر خان کے بڑے بیٹے جنید خان نے بھی انکشاف کیا تھا کہ ان کے والد اداکاری چھوڑ کر پروڈیوسر بننا چاہتے ہیں۔

عامر خان کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ردِ عمل سامنے آ رہے ہیں۔ بعض لوگ ان کے اس فیصلے پر حیران ہیں جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک مذاق ہے۔

فلمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عامر خان کا یہ اعلان بالی ووڈ کے لیے ایک بڑا جھٹکا ہو سکتا ہے۔ عامر خان بالی ووڈ کے سب سے بڑے سٹارز میں سے ایک ہیں اور ان کی فلمیں باکس آفس پر کامیاب ہوتی ہیں۔ اگر وہ اداکاری چھوڑ دیتے ہیں تو اس کا بالی ووڈ پر بہت برا اثر پڑ سکتا ہے۔

 

تجارت

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 92 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 66 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 92 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسلام آباد: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 92 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 92 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، 16 اگست تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائرکی مالیت 9 ارب 29 کروڑ 18 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکس کے ذخائر میں 30 لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوا جب کہ کمرشل بینکس کے پاس 5 ارب 37 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 66 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

انٹرنیٹ بندش کیخلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ کے جج کی سماعت سے معذرت

جسٹس چودھری محمد اقبال نے جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی درخواست پر سماعت کرنے سے معذرت کر لی 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انٹرنیٹ بندش کیخلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ کے جج کی سماعت سے معذرت

لاہور : لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال انٹرنیٹ کی بندش اور فائر وال کی تنصیب کے خلاف  دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔

 ملک بھر میں انٹرنیٹ بندش اور فائر وال کی تنصیب کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال نے جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی درخواست پر سماعت کرنے سے معذرت کر لی اور کیس کو جسٹس شکیل احمد کی عدالت میں منتقل کرنے کا حکم جاری کیا۔

عدالت نے کہا کہ اسی نوعیت کے دیگر مقدمات بھی جسٹس شکیل احمد سن رہے ہیں، لہذا کیس کو آج ہی ان کی عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بغیر وجہ بتائے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس بند کر دی گئی ہیں، انٹرنیٹ کی بندش سے ہر شعبہ ہائے زندگی متاثر ہو رہی ہے، انٹرنیٹ بند کرنا بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ وفاقی حکومت کا انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، انٹرنیٹ کو فوری بحال کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارش کا امکان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارش کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم شام اور رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد، بونیر، مہمند، خیبر، باجوڑ اور مالاکنڈ سمیت کئی اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

پنجاب میں مری، گلیات، راولپنڈی، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، ملتان، خانیوال، پاکپتن، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان سمیت متعدد شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان میں ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، قلات، خضدار اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے۔

سندھ میں تھر پارکر، میرپورخاص، بدین، مٹھی، سانگھڑ، خیر پور اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll