جی این این سوشل

علاقائی

لاہور : گنج بخش کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آج تیسرا اور آخری روز

بیرون ملک اور ملک کے مختلف حصوں سے ہزاروں عقیدت مند لاہور میں سالانہ عرس کی تقریبات میں شریک ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور : گنج بخش کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آج تیسرا اور آخری روز
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آج تیسرا اور آخری دن ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیرون ملک اور ملک کے مختلف حصوں سے ہزاروں عقیدت مند لاہور میں سالانہ عرس کی تقریبات میں شریک ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے آج لاہور میں عام تعطیل ہے۔

پاکستان

آرمی چیف سے چینی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر کی ملاقات

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، فوجی تربیت اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرمی چیف سے چینی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر کی ملاقات

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے چینی پیپلز لبریشن آرمی گراؤنڈ فورسز کے کمانڈر جنرل لی چیاؤمنگ نے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، فوجی تربیت اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی۔

جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان آرمی اور چینی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مضبوط تعلقات کو اجاگر کیا۔ ارمی چیف نے دو طرفہ فوجی تعاون کو دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی علامت قرار دیا۔

چینی کمانڈر نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ پاکستان آرمی کی بے مثال پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کا اعتراف کیا۔

جنرل سید عاصم منیر نے چینی مہمان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

جنرل ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر جنرل لی چیاؤمنگ نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ پاک فوج کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

جسٹس نعمت اللہ نے بطور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ حلف اٹھا لیا

گورنر سندھ نے جسٹس نعمت اللہ سے عہدے کا حلف لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جسٹس نعمت اللہ  نے بطور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ حلف اٹھا لیا

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے بطور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ حلف اٹھا لیا، گورنر سندھ نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے قائم مقام چیف جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو سے عہدے کا حلف لیا جبکہ تقریب حلف برداری میں سندھ ہائیکورٹ کے ججز، سینئر وکلا اور دیگر بھی شریک ہوئے۔

سینئر پیونی جج جسٹس نعمت الله پھلپوٹو چیف جسٹس شفیع محمد صدیقی کے بیرون ملک سے واپسی تک قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بولان میں ریلوے پل دھماکےسے تباہ، ٹرین سروس معطل

ریلوے پل میں دھماکے سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی جب کہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بولان میں ریلوے پل دھماکےسے  تباہ، ٹرین سروس معطل

بلوچستان: بولان کے علاقے دوزان میں واقع ریلوے پل رات گئے دھماکے سے تباہ کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے پل میں دھماکے سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی جب کہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ریلوے حکام کے مطابق  کراچی اور پنڈی سے کوئٹہ اور کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی ٹرینوں کو روک دیا گیا، سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو بھی گزشتہ رات مسلح افراد نے بلاک کر دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll