جی این این سوشل

علاقائی

بلوچستان کے شہداء کے لواحقین کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کا امدادی پیکج کا اعلان

بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات پر گہرا رنج ہے اور شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی کے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بلوچستان کے شہداء کے لواحقین کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کا امدادی پیکج کا اعلان
بلوچستان کے شہداء کے لواحقین کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کا امدادی پیکج کا اعلان

پشاور:خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے لیے 10 ،10لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوانخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات پر گہرا رنج ہے اور شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت شہداء کے لواحقین کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

خیبر پختونخوا حکومت نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق پانچ افراد کے لیے بھی شہداء پیکج کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں 23 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا گیا۔مسلح افراد نے بین الصوبائی شاہراہ پر ناکہ لگاکر مسافروں کو بسوں سے اتارا۔

 

موسم

کراچی میں موسلا دھار بارش،کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے

اگلے چند دنوں میں کراچی میں مزید 150 سے 200 ملی میٹر بارش ہونے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی میں موسلا دھار بارش،کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے

کراچی: شہر قائد میں مون سون کا زوردار سپیل جاری ہے جس کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔

 گلشن حدید میں سب سے زیادہ 46 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ گلستان جوہر، جیل چورنگی، لیاقت آباد، کریم آباد، صفورا اور سکیم 33 میں بھی شدید بارشوں سے علاقےپانی میں ڈوب گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ مون سون کا سب سے طاقتور سپیل ہو سکتا ہے اور اگلے چند دنوں میں کراچی میں مزید 150 سے 200 ملی میٹر بارش ہونے کا امکان ہے۔ ٹھٹھہ، سجاول، میرپورخاص، سانگھڑ اور نوابشاہ میں 250 سے 300 ملی میٹر جبکہ بدین، ٹنڈو محمد خان، تھرپارکر اور عمرکوٹ میں 500 ملی میٹر بارش ہونے کا امکان ہے۔

شدید بارشوں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری طور پر گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

بلوچ یکجہتی کمیٹی نہتے شہریوں پر حملہ کرکے مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے، وزیر اعلی بلوچستان

گزشتہ رات کئے گئے حملوں کا سلسلہ درحقیقت ان کی مایوسی کا مظہر ہے کیونکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچ یکجہتی کمیٹی نہتے شہریوں پر حملہ کرکے مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے، وزیر اعلی بلوچستان

وزیر اعلی بلوچستان سرفرازبگٹی نے کہا کہ  دہشت گردوں نے نہتے شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تشدد کے اندھا دھند استعمال کے ذریعے نرم اہداف کو نشانہ بنانے کی یہ حکمت عملی جنگی اور انسانی حقوق کے قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ 
گزشتہ رات کئے گئے حملوں کا سلسلہ درحقیقت ان کی مایوسی کا مظہر ہے کیونکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ 
 وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ BLA/BLF کے دہشت گرد پاکستان، بلوچستان کے عوام اور علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کے دشمن ہیں۔ وہ یقیناً دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ایماء پر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ  قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تمام مقامات پر فوراً اور مؤثر ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے اور دشمنوں کو بھاری نقصان سے دوچار  کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست اور حکومت پاکستان ایسے بزدلانہ حملوں کی وجہ سے کسی بھی دباؤ میں نہیں آئے گی۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسی کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دیں گے اور پاکستان اور پاکستانی عوام کے دفاع میں کسی بھی طرح کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

28 اگست کو پورے ملک میں ہڑتال کریں  گے، نائب امیر جماعت اسلامی

جماعت اسلامی سے کہا گیا ہمارے ہاتھ بندھے ہیں ریلیف کہاں سےدیں؟  ہم نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے سود کی شرح کم کرنے کا مشورہ دیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

28 اگست کو پورے ملک میں ہڑتال کریں  گے، نائب امیر جماعت اسلامی

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 28 اگست کو پورے ملک میں ہڑتال کریں  گے قوم سے اپیل ہےساتھ دے، ضرورت پڑی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت نے مہنگی بجلی اور ہوشربا مہنگائی پر ریلیف نہ دیا تو پورے ملک میں احتجاج کیا جائے گا اور حکومت کا احتجاج کو روکنا مہنگا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک گیرہڑتال حکمرانوں کو آنے والے حالات کا نقشہ دکھائے گی، آئی پی پیزکاعذاب قومی معیشت کیلئے موت کا پروانہ ہے حکومت نے معاہدےمیں آئی پی پیز پر نظر ثانی کا کہا تھا ۔

جماعت اسلامی سے کہا گیا ہمارے ہاتھ بندھے ہیں ریلیف کہاں سےدیں؟  ہم نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے سود کی شرح کم کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll