جی این این سوشل

صحت

پنجاب میں ڈینگی کے وار برقرار، مزید 32 کیسز رپورٹ

صوبے بھر میں رواں سال ڈینگی مریضوں کی تعداد 518 تک پہنچ گئی، محکمہ صحت پنجاب

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب میں ڈینگی کے وار برقرار، مزید 32 کیسز رپورٹ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 32 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، خیبر پختونخوا میں بھی ڈینگی کے وار جاری ہیں۔

ترجمان محکمۂ صحت پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں رواں سال ڈینگی مریضوں کی تعداد 518 تک پہنچ گئی ہے۔ راولپنڈی سے ڈینگی کے 23 اور لاہور سے 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے شہر اوکاڑہ، ننکانہ صاحب اور نارووال سے ڈینگی کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

دوسری طرف صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ڈی جی ہیلتھ خیبر پختون خوا کی جانب سے تمام ڈی ایچ اوز کو مراسلہ بھیجا گیا ہے۔

جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں ڈینگی کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ مراسلے میں ڈینگی کے خلاف سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان

حکومت اپوزیشن سے خائف ہو کر اندھے اور کالے قانون بنا رہی ہے، شاہد خاقان عباسی

نام نہاد جمہوری حکومت کے ہوتے ہوئے کالے قوانین بنائے جا رہے ہیں، چیئرمین اے پی پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت اپوزیشن سے خائف ہو کر اندھے اور کالے قانون بنا رہی ہے، شاہد خاقان عباسی

چیئرمین عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ آج ایک نام نہاد جمہوری حکومت کے ہوتے ہوئے کالے قوانین بنائے جا رہے ہیں جو مارشل لا کے بدترین دور میں بھی نہیں تھے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایک جلسے کے لیے حکومت اپوزیشن سے خائف ہو کر اندھے اور کالے قانون بنا رہی ہے، آپ نے اسلام آباد میں عوام کے ’فری اسمبلی‘ کے آئینی حق کو ختم کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کے دارلحکومت میں جمہوریت نہیں آمریت ہے، ہم اور قومی اسمبلی، سینیٹ کے ممبران ایک ایس ایچ او کی مار ہیں، تمام سیاسی جماعتیں مل کر اپنے حق کو اس قانون کے تابع کررہی ہیں، اپنے آپ کو ایک ’ایس ایچ او‘ اور ایک ڈپٹی کمشنر کے تابع کررہی ہیں۔ 8 ستمبر کو ایک سیاسی جماعت کو جلسہ کی اجازت ملی،اس جلسہ سے پہلے، اس کے دوران اور اس کے بعد جو ہوا وہ اس ملک کی آج کی سیاسی روایات کی عکاسی کرتا ہے۔

چیئرمین عوام پاکستان پارٹی نے کہا کہ جلسہ اسلام آباد سے باہر تھا، حکومت نے آدھا اسلام آباد بند کردیا، جلسہ والے دن انٹرنیٹ سست کردیا، ہر سڑک پر کنٹینر لگے ہوئے تھے، یہ کون سی جمہوریت ہے کہ حکومت خود محصور ہو کر رہ گئی۔ جب آپ ایک ایک ذمہ دار آئینی عہدے پر ہوں تو جو بھی لفظ آپ بولتے ہیں تو وہ اہمیت کے حامل ہوتے ہیں،لوگ دیکھتے ہیں اور یہ آپ کی جماعت کی عکاسی کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جلسہ کے دوران جو تقاریر ہوئی اس میں عوام کی بات کسی نے بھی نہیں کی، پورے جلسے کے دوران صرف ایک دوسرے پر الزامات اور گالم گلوچ کی گئی، جو الفاظ وزیراعلی خیبر پختونخوا نے استعمال کیے وہ کسی کو زیب نہیں دیتے، ان کی مذمت نہ ہو تو جمہوریت کا حق ادا نہیں ہوتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان کی پہلی کامیابی، جاپان کو شکست

چین کے شہر ہولن بئیر میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے جاپان کو 1-2 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان کی  پہلی کامیابی، جاپان کو شکست

ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان نے اپنے تیسرے میچ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے شہر ہولن بئیر میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے جاپان کو 1-2 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ۔

قومی ٹیم  کی جانب سے ندیم احمد نے پہلے کوارٹر میں گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی تاہم جاپان دوسرے کوارٹر میں میچ برابر کردیا۔

دوسرے کوارٹر کے 10ویں منٹ میں سفیان خان نے گول کر کے پاکستان کو ایک بار پھر سے برتری دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

اس سے قبل ایونٹ میں قومی ٹیم کے ابتدائی دو میچز ڈرا ہو گئے تھے، پاکستان نے پہلے میچ میں جنوبی کوریا کے خلاف مقابلہ 2-2 سے جبکہ ملائیشیا کے خلاف میچ بھی 2-2 سے برابر کیا تھا۔

پاکستانی ٹیم اپنا چوتھا میچ کل میزبان چین کے خلاف کھیلے گی جبکہ اپنا آخری میچ 14 ستمبر 2024 کو پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 12 بجے روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ 2024 کا سیمی فائنل 16 ستمبر اور فائنل 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

باجوڑ میں پولیو ٹیم پر حملے، پولیس اہلکار سمیت پولیو ورکر جاں بحق

نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے تنیجے میں پولیو ورکر ابوہریرہ اور پولیس اہلکار لقمان جاں بحق ہوگئے، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

باجوڑ میں پولیو ٹیم پر حملے، پولیس اہلکار سمیت پولیو ورکر  جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پولیو ٹیم پر حملے میں پولیو ورکر اور پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند میں پولیو ٹیم پر حملہ ہوا۔ نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے تنیجے میں پولیو ورکر ابوہریرہ اور پولیس اہلکار لقمان جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے فوراً موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال خار منتقل کیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیو ٹیم اپنے فرائض انجام دے رہی تھی۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پہنچے اور مشتبہ افراد کی تلاش میں سرچ آپریشن کیا۔

جاں بحق افراد کی شناخت 33 سالہ لقمان اور 25 سالہ پولیو ورکر ابوہریرہ کے نام سے ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll