جی این این سوشل

پاکستان

ن لیگ کا آفس جلانے کا کیس، شاہ محمود قریشی سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتیں منظور

انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد اور سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کرلی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ن لیگ کا آفس جلانے کا کیس، شاہ محمود قریشی سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں  کی ضمانتیں  منظور
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کا کیس، عدالت نے شاہ محمود قریشی عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد اور سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمے میں وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا۔

دوسری جانب، پی ٹی آئی رہنما شیخ امیتاز کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کروا دیے گئے جس پر انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم پی اے کی رہائی کی روبکار جاری کر دی۔

عدالت نے ضمانتی مچلکے منظور کرنے کے بعد رہائی کی روبکار جاری کی۔

گزشتہ روز، انسداد دہشت گردی عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کی تھیں۔

واضح رہے کہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

 

جرم

ضلع کرم میں 2 قبائل میں تصادم، 11 افراد فائرنگ سے ہلاک

تصادم پاک افغان سرحد کے قریب کنج علیزئی پہاڑوں اور روڈ پر ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ضلع کرم میں 2 قبائل میں تصادم،  11 افراد فائرنگ سے ہلاک

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں 2 قبائل میں تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 8 زخمی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ضلع کرم جاوید اللہ محسود نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان سرحد کے قریب کنج علیزئی پہاڑوں اور روڈ پر فائرنگ سے 11 افراد قتل ہوگئے جبکہ 6 افراد زخمی ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) نے بتایا کہ کل 9 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، ایک مریض دوران علاج چل بسے، جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 8 زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق علاقے میں پولیس و سیکیورٹی فورسز کی نفری پہنچ گئی، فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران پر کوئی بھی اسرائیلی حملہ اب بغیر جوابی وار کے نہیں ہو سکے گا،ایران

ایرانی جنرل مرتضیٰ میریان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملے پر جوابی حملے کے لیے کسی اجازت کی ضرورت نہیں ہو گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران پر کوئی بھی اسرائیلی حملہ اب بغیر جوابی وار کے نہیں ہو سکے گا،ایران

ایران کی جانب سے خلیج فارس میں امریکی اتحادیوں کو وارننگ دیدی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ حملے کیلیے جس کی فضائی یا زمینی حدود استعمال ہوگی اسے نشانہ بنائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے خفیہ سفارتی ذرائع سے اردن، امارات، سعودی عرب اور قطر کو خبردار کردیا ہے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان ممالک نے بائیڈن انتظامیہ پر واضح کیا ہے کہ وہ امریکا یا اسرائیل کو اپنے فوجی انفرااسٹرکچر یا فضائی حدود ایران کے خلاف جارحیت کیلیے استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

ایرانی جنرل مرتضیٰ میریان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملے پر جوابی حملے کے لیے کسی اجازت کی ضرورت نہیں ہو گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایرانی جنرل مرتضیٰ میریان کا اسرائیل کو جوابی دھمکی دیتے ہوئے کہنا ہے تھا کہ ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر کوئی بھی اسرائیلی حملہ اب بغیر جوابی وار کے نہیں ہو سکے گا، ایک بھی حملہ ہوا تو دشمن کو دھول میں اڑا دیں گے۔

ایرانی جنرل کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے اندر جس ہدف کو چاہا نشانہ بنایا، ایرو، ڈیوڈ سلنگ اور آئرن ڈوم اسرائیلی دفاعی نظام اور دیگر ممالک ناکام رہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

راولپنڈی میں بھی 8 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ کا مقصد شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کو محفوظ بنانا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولپنڈی میں بھی  8 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ
لاہور: حکومت پنجاب نے راولپنڈی میں 8 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی، دفعہ 144 کا نفاذ 10 سے 17 اکتوبر تک کیا گیا ہے۔
 
 
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ کا مقصد شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کو محفوظ بنانا ہے۔
 
ترجمان نے بتایا کہ راولپنڈی میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی جبکہ راولپنڈی کی حدود میں ڈبل سواری اور ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا ہے، فیصلہ امن و امان کے قیام اور انسانی جانوں و املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔
 
ترجمان کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا ہے، فیصلہ امن و امان کے قیام اور انسانی جانوں و املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔
 
واضح رہے کہ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دفعہ 144 کے تحت کبوتر بازی، ڈرون اڑانے اور لیزر لائیٹس کے استعمال پر بھی  پابندی عائد کی گئی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll