سوات: غیرملکی افراد کی سیکیورٹی پر مامور پولیس وین کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید
ڈی آئی جی ملاکںڈ نے کہا کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا تھا، تمام سفارت کار مکمل طور پر محفوظ ہیں اور واپس اسلام آباد جا رہے ہیں
خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں مالم جبہ روڈ پر غیر ملکی سفارت کاروں کے قافلے کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے، قافلے کی سکیورٹی پر معمور پولیس موبائل دھماکے کی زد میں آگئی، جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے، دوران علاج ایک زخمی اہلکار برہان خان دم توڑ گیا، جبکہ تمام سفارت کار محفوظ رہے۔
غیر ملکی سفارت کاروں کے قافلے پر حملہ جہان آباد کے قریب کیا گیا ہے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ملاکنڈ محمد علی گنڈا پور کے مطابق قافلے میں بوسنیا، روس، ویتنام، ایتھوپیا روانڈا، زمبابوے، انڈونیشیا ازبکستان، ترکمانستان، قازقستان اور پرتگال کے سفارت کار شامل تھے۔
خبر رساں ایجنسی ”روئٹرز“ کے مطابق سوات کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) زاہد اللہ خان نے بتایا کہ سفارت کار مقامی چیمبر آف کامرس کی دعوت پر وادی سوات کے علاقے کا دورہ کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کا جو دستہ قافلے کی قیادت کر رہا تھا وہ سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے کی زد میں آگیا۔
ڈی آئی جی ملاکںڈ نے کہا کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا تھا، تمام سفارت کار مکمل طور پر محفوظ ہیں اور واپس اسلام آباد جا رہے ہیں۔
حکام کے مطابق پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔
چار میں سے ایک اہلکار کے دم توڑنے کے بعد اب تین اہلکار سرزمین، حسین گل اور امان اللہ سیدو شریف اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
روسی سفارت خانے کا بیان
پاکستان میں روس کے سفارت خانے کے مذکورہ واقعے پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 22 ستمبر کو سفیر البرٹ خوریف نے کئی دیگر سفیروں کے ساتھ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے منعقدہ سوات ٹورازم سمٹ میں شرکت کی۔
بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ سے ہوٹل کی جانب جاتے ہوئے ایک ایسکارٹ گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ سفارت کاروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
وزیر داخلہ اور صدر مملکت کی مذمت
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سوات میں پولیس وین پر ہوئے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل برہان خان کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر داخلہ نے شہید اہلکار برہان خان کے خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی سوات میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا اور ورثاء سے اظہارِ افسوس کیا۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دہشتگرد عناصر نہ صرف ملک وقوم بلکہ اِنسانیت کے دُشمن ہیں۔
صدر آصف زرداری نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اور دھماکے میں زخمی افراد کیلئے جلد صحتیابی کی دعا کی۔
وزیر اعلیٰ نے رپورٹ طلب کرلی
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا اور شہید اہل کار کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ نے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، شہید کے اہل خانہ کی بھر پور مالی معاونت کی جائے گی، انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
علی امین گنڈاپور نے دھماکے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے پولیس نے بے مثال قربانیاں دی ہیں، اپنی جانیں قربان کرنے والے پولیس جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- 12 گھنٹے قبل
حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے
- 13 گھنٹے قبل
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز پھر بڑا اضافہ
- 11 گھنٹے قبل
اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
- 13 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی معاہدے ، حوثی باغیوں کا بھی اسرائیل کیخلاف کارروائیاں بند کرنے کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک جبکہ 18 زخمی
- 11 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان
- 10 گھنٹے قبل
اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل
- 10 گھنٹے قبل
حکومت نے 7دن کے اندر مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے، عمر ایوب
- 11 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا
- 9 گھنٹے قبل
عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ
- 14 گھنٹے قبل
پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ
- 13 گھنٹے قبل