جی این این سوشل

جرم

آتش بازی کے سامان میں دھماکہ ، 3افراد جانبحق،پولیس  نے مقدمہ درج کر لیا

پولیس کے مطابق گھر میں غیر قانونی طور پر آتش بازی کا سامان بنایا جا رہا تھا ،جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آتش بازی کے سامان میں دھماکہ  ، 3افراد جانبحق،پولیس  نے مقدمہ درج کر لیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ملتان:آتش بازی کے سامان میں دھماکےکی وجہ سے 3فراد جانبحق،پولیس  نے مقدمہ درج کر لیا . 
ملتان میں آتش بازی کے سامان میں دھماکے کے بعد تین منزلہ مکان زمین بوس ہو گیا جس  کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ تین لوگ زخمی ہوئے،
سٹی پولیس آفیسر(سی پی او) ملتان صادق ڈوگرکے مطابق دہلی گیٹ کے نواحی علاقے آغا پور میں موجود ایک گھرمیں آتش بازی کا سامان بنایا جا رہا تھا جس میں دھماکہ ہوا ،دھماکے سے تین منزلہ مکان کی عمارت زمین بوس ہو گئی جس کے نتیجے میں تین افراد کی موت واقع ہوئی جبکہ اس میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق گھر میں غیر قانونی طور پر آتش بازی کا سامان بنایا جا رہا تھا ،جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
واقعے کی اطلاعات ملتے ہی ریسکیو 1122 نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر جانبحق ہونے والے افراد کو ملبے  تلے سے نکالا،جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے نشترہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا جہا ں ان کو بہتر طبی امداد دی جا رہی ہے۔
دوسری طرف آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ملتان واقعے کا  سختی سےنوٹس لیتے ہوئے  آر پی او ملتان سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی،اور واقعے کی تمام پہلووں سے تحیقیقات کا حکم دے دیا۔ 

دنیا

دنیا میں ایک ارب سے زیادہ افراد شدید غربت کی زندگی گزار رہے ہیں، اقوام متحدہ

دنیا کے غریب ترین افراد میں سے 83.2 فیصد سب صحارا افریقا اور جنوبی ایشیا میں رہتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دنیا میں ایک ارب سے زیادہ افراد شدید غربت کی زندگی گزار رہے ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نےکہا ہے کہ دنیا میں ایک ارب سے زیادہ افراد شدید غربت کی زندگی گزار رہے ہیں جن میں نصف سے زیادہ بچے ہیں،جنگ زدہ ممالک میں غربت کی شرح نسبتاً تین گنا زیادہ ہے ۔ ڈی ڈبلیو نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کی آکسفورڈ پاورٹی اینڈ ہیومن ڈویلپمنٹ انیشیٹو (او پی ایچ آئی)کے ساتھ تیار کردہ رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ جنگ زدہ ممالک میں غربت کی شرح تین گنا زیادہ ہے کیونکہ دوسری عالمی جنگ کے بعد دنیا بھر میں سب سے زیادہ تنازعات 2023 میں دیکھنے میں آئے۔

یو این ڈی پی میں شماریات کے اعلیٰ افسر یانچون ژانگ نے کہا ہے کہ یہ رپورٹ ایک سنگین تصویر پیش کرتی ہے، 1.1 بلین(1 ارب 10 کروڑ) افراد کثیر جہتی غربت کا شکار ہیں جن میں سے 455 ملین (45 کروڑ 50 لاکھ)تنازعات کے ماحول میں رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تصادم سے متاثرہ ممالک میں رہنے والے غریب افراد کے لیے بنیادی ضروریات کے سلسلے میں جدوجہد کہیں زیادہ سخت اور مایوس کن ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 18 سال سے کم عمر کے تقریباً 584 ملین (58 کروڑ 40 لاکھ) بچے انتہائی غربت کا سامنا کر رہے ہیں جو دنیا بھر کے بچوں کا 27.9 فیصد ہیں، یہ بالغوں کی تعداد کے مقابلے 13.5 فیصد زیادہ ہیں ۔

دنیا کے غریب ترین افراد میں سے 83.2 فیصد سب صحارا افریقا اور جنوبی ایشیا میں رہتے ہیں۔ او پی ایچ آئی کی ڈائریکٹر سبینا الکائر نے بتایا کہ تنازعات غربت میں کمی کی کوششوں میں رکاوٹ ہیں۔یو این ڈی پی اور او پی ایچ آئی 2010 سے ہر سال اپنا کثیر جہتی غربت کا اشاریہ شائع کر رہے ہیں جس میں 6.3 بلین افراد کی مشترکہ آبادی والے 112 ممالک سے ڈیٹا اکٹھا کیا جاتا ہے۔اس رپورٹ کی تیاری میں مناسب رہائش، صفائی، بجلی، کھانا پکانے کا ایندھن، غذائیت اور سکول میں حاضری کی کمی جیسے اشارے استعمال کیے جاتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کے 5 افراد کو عمران خان سے ملنے کی اجازت مل گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق سیاسی قیدیوں سمیت عام قیدیوں پر بھی ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان تحریک انصاف کے 5 افراد کو عمران خان سے ملنے کی اجازت مل گئی

  ذرائع کےمطابق حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے پانچ افراد کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے۔

اجازت ملنے والے افراد میں بیرسٹر گوہر، علی ظفر، اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ اور صاحبزادہ حامد رضا شامل ہیں، ملاقات کے وقت کا فیصلہ تحریک انصاف نے کرنا ہے،اِلتوا یا تاخیر کی ذمہ داری تحریک انصاف پر ہو گی۔ 
آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر تحریک انصاف نے پانچ افراد کے لئے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مانگی تھی، حکومت نے تحریک انصاف کے پانچ افراد کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے۔ 
دوسری جانب اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابند میں توسیع کردی گئی ہے،ملاقاتوں پر پابند میں دو روز کی توسیع کی گئی، اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع پنجاب حکومت نے کی ہے، ا ڈ یا لہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق سیاسی قیدیوں سمیت عام قیدیوں پر بھی ہوگا ۔ 

واضح ریے اس سے قبل پنجاب حکومت نے 18 اکتوبر تک اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

حزب اللہ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائشگاہ پر حملہ کردیا

اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ حملے کے وقت اسرائیلی وزیراعظم اور ان کی اہلیہ گھر میں نہیں تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حزب اللہ  نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو  کی رہائشگاہ پر  حملہ کردیا

تل ابیب: حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا۔
اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ حملے کے وقت اسرائیلی وزیراعظم اور ان کی اہلیہ گھر میں نہیں تھے ،اسرائیلی حکام کا مزید کہنا تھا کہ یہ حملہ لبنان کی جانب سے حزب اللہ نے کیا جس میں انہوں نےقساریہ کے علاقے میں واقع  اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ذاتی رہائش گاہ  کو نشانہ بنایا،صہیونی فورسز کا مزید  کہنا تھا کہ حملے کے وقت اسرائیلی وزیراعظم اور ان کی اہلیہ گھر میں نہیں تھے۔ 
اسرائیلی حکام کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے حزب اللہ کی طرف سے داغے گئے دو  ڈرون جن کو  فضا میں ہی مار گرایا تھا ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کی جانب سے داغے گئے ڈرون سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ حماس کے سربراہ یحیی سنوار کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد حماس اور حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll