دکی کوئلہ کان پر حملے کے بعد مزدورآبائی علاقوں کو روانہ، کوئلے کی سپلائی معطل
دکی ضلع میں 12 ہزار کوئلے کی کانوں پرتقریبا 50 ہزار کے قریب غیر مقامی مزدور کام کرتے ہیں

دکی:کوئلے کی کان میں حالیہ ہونے والے دہشتگرد حملے کی وجہ ہزاروں غیر مقامی مزدور اپنے آبائی علاقوں کی طرف رواںہ ہو چکے ہیں جس سے کوئلے کی سپلائی میں کمی واقع ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے دکی میں حالیہ ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے 40 ہزار مزدور اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہو چکے ہیں جس سے ضلع بھر میں کوئلے کی سپلائی میں شدید دشواری پیش آ رہی ہے۔
لیبر ایسوسی ایشن حکام کے مطابق ضلع میں 12 ہزار کوئلے کی کانوں پرتقریبا 50 ہزار کے قریب غیر مقامی مزدور کام کرتے ہیں جس سے روزانہ 150 کے قریب ٹرکوں پر کوئلہ پنجاب،سندھ اور ملک کے دوسرے علاقوں میں بھیجا جاتا تھا لیکن حالیہ دہشت گرد حملے کی وجہ سے مزدور اپنے آبائی علاقوں کی طرف روانہ ہو چکے ہیں جس سے ضلع بھر میں کوئلے کی کانیں سنسان ہو چکی ہیں۔
لیبر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کوئلے کے ذخائر کا کل حجم 25 کروڑ ٹن سے زائد ہے جہاں تقریبا 80 ہزار کے قریب غیر مقامی مزدور کام کرتے ہیں،یہیں سے ان کی روزی روٹی جڑی ہوئی تھی مگر دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے جہاں مزدوروں کی روزی روٹی چلی گئی ہے وہی ملک میں صنعتوں کو کوئلے کی سپلائی میں کمی واقع ہوئی ہے جس سے صنعتوں اور ملک کا نقصان ہورہا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہفتہ قبل دہشتگردانہ حملے میں جاں بحق ہونے والے 21 افراد کو تاحال معاوضہ نہیں ملا، خیال رہے کہ صوبائی حکومت نے جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کو 15، 15 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان نے وینزویلا میں امریکی کارروائیوں کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیدیا
- 14 گھنٹے قبل

آپریشن سیندور میں بھارت کا منہ کالا کیا تو وہ خطے میں دہشت گردی کو ہوا دینے لگ گیا، آئی ایس پی آر
- 13 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
لیجنڈری آف سپنر سعید اجمل کی والدہ انتقال کر گئیں
- 14 گھنٹے قبل

خسارے کا شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم
- 8 گھنٹے قبل

زرعی شعبے کی اصلاحات ، کسانوں کو عالمی سطح پر رائج اطوار سے متعارف کرانا اولین ترجیح ہے،وزیر اعظم
- 14 گھنٹے قبل
شہریوں کیلئے خوشخبری: حکومت کا گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان
- 11 گھنٹے قبل

کسی کی سیاست پاکستان سےبڑھ کرنہیں،ماضی میں ایک لیڈراپنی جماعت کو آمرکی طرح چلاتا رہا،ترجمان پاک فوج
- 14 گھنٹے قبل

ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے مختلف ادویات کی فروخت روک دی
- 11 گھنٹے قبل

ماڈل و اداکارہ ثنا خان کی لاہور میں سالگرہ پارٹی،شوبز شخصیات کی بھرپور شرکت
- 14 گھنٹے قبل

سابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد گھر میں گرنے کے باعث فریکچر کا شکار، اسپتال منتقل
- 13 گھنٹے قبل

مہنگا سونا آج پھر ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 11 گھنٹے قبل

گلگت بلتستان کی نگران کابینہ نے حلف اٹھالیا
- 10 گھنٹے قبل















