جی این این سوشل

صحت

سندھ میں پولیو کے مزید دو کیسزرپورٹ، صوبے میں رواں سال کیسز کی تعداد 12 ہوگئی

تازہ ترین کیسز سانگھڑ اور میرپورخاص سے رپورٹ کیے گئے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سندھ میں پولیو کے مزید دو  کیسزرپورٹ، صوبے میں رواں سال کیسز کی تعداد 12 ہوگئی
سندھ میں پولیو کے مزید دو کیسزرپورٹ، صوبے میں رواں سال کیسز کی تعداد 12 ہوگئی

سندھ میں مزید دو پولیو کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں رواں سال کیسز کی تعداد 12 ہوگئی ہے، پاکستان میں رواں سال مجموعی طور پر پولیو کے 39 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت نے سندھ میں مزید دو پولیو کیسز کی تصدیق کی ہے جس کے بعد رواں سال صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔تازہ ترین کیسز سانگھڑ اور میرپورخاص سے رپورٹ کیے گئے ہیں جو کہ ٹائپ ون وائلڈ پولیو وائرس کے شکار ہیں جو وائرس کی سب سے خطرناک قسم سمجھی جاتی ہے۔

ای او سی سندھ کے مطابق سندھ بھر میں رواں سال اب تک پولیو وائرس کے بارہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔حیدرآباد، کیماڑی اور جیکب آباد سے دو، دو کیسز جبکہ شکارپور، سجاول، سانگھڑ، میرپورخاص، کراچی ضلع شرقی اور ملیر سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوئے ہیں، کراچی میں اب تک چار پولیو کیسز سامنے آئے ہیں۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں رواں سال اب تک پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 39 ہوگئی ہے، پاکستان پولیو پروگرام کے تحت 28 اکتوبر سے 3 نومبر تک انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا جس میں ملک بھر کے پانچ سال سے کم عمر کے 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

پاکستان

عدالت نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دیدیا

عدالت نےاسلام آباد کے تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت نے وزیر اعلیٰ  علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دیدیا

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دے دیا۔

عدالت نے وفاقی دارالحکومت کے تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دیا ہے۔

اے ٹی سی اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے تحریری حکمنامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کے بعد کیس کو دیگر ملزمان سے الگ کر دیا گیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ دوران سماعت ملزمان راجا راشد حفیظ، واثق قیوم، راجا خرم نواز، فیصل جاوید، عمر تنویر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے جب کہ تمام غیر حاضر ملزمان کے وکلا سردار مصروف، مرتضی طوری، زاہد بشیر ڈار نے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی۔

تمام غیر حاضر ملزمان کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کی جاتی ہے اور ان کے ضمانتی مچلکے منسوخ کیے جاتے ہیں، کیس کی مزید سماعت 28 نومبر تک ملتوی کی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ 3 روز قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں پولیس سے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ عدالت ملزم کا انتظار تو نہیں کرسکتی۔

علی امین گنڈاپور کے وکیل نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے حفاظتی ضمانت میں توسیع کردی ہے، جج نے ریمارکس دیے کہ آپ پشاور ہائی کورٹ کا حکم نامہ لے آئیں تو وہ وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، انڈیکس نے ایک اور بلندی کو چھو لیا

100 انڈیکس 98 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا  ریکارڈ، انڈیکس نے ایک اور بلندی کو چھو لیا

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ جاری ہے اور 100 انڈیکس نے ایک اور نئی ریکارڈ بلندی کو چھو لیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور 100 انڈیکس ابتدا ہی میں 98 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

ایک موقع پر 100 انڈیکس 681 پوائنٹس اضافے سے 98 ہزار 10 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس 100 انڈیکس نے 97 ہزار 437 کی بلند سطح کو چھوا تھا اور کاروبار کا اختتام 1781 پوائنٹس اضافے سے 97 ہزار 328 پر ہوا تھا۔

جمعرات کے روز بازار میں 96 کروڑ 99 لاکھ شیئرز کے سودے 35 ارب 16 کروڑ روپے میں طے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 196 ارب روپے بڑھ کر 12 ہزار 525 ارب روپے رہی۔   

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایف آئی اے کے پچاس سال مکمل ہونے پر پروقار تقریب کا انعقاد

تقریب میں ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرلز، ایف آئی اے کے سینئر افسران، اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایف آئی اے کے پچاس سال مکمل ہونے پر  پروقار تقریب کا انعقاد

ایف آئی اے کے پچاس سال مکمل ہونے پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد  میں کیا گیا۔

تقریب کا آغاز کلام قرآن پاک سے ہوا ۔ جس کے بعد ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈکوارٹرز جان محمد نے شرکاء سے خطاب کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا
 سال 1974 میں قائم ہونے والے اس ادارے نے قومی و بین الاقوامی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، جنہیں اس تقریب میں اجاگر کیا گیا۔

تقریب میں ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرلز، ایف آئی اے کے سینئر افسران، اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

شرکاء میں سابق ڈی جی ایف آئی اے میں سے جناب ملک آصف حیات ، طارق مسعود کھوسہ ،ظفر اللہ خان ،کیپٹن ریٹائرڈ سید محمد عابد قادری ، کیپٹن ریٹائرڈ احمد لطیف اور محسن حسن بٹ نے شرکت کی

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll