جی این این سوشل

علاقائی

بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش

تیسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ روز 20 اکتوبر 2024 کو ہوئی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش
بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر سٹوری اور پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بختاور بھٹو نے یہ خوش خبری اپنے چاہنے والوں کو دیتے ہوئے اس نعمت پر اللہ تعالیٰ کا شکر بھی ادا کیا۔ تیسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ روز 20 اکتوبر 2024 کو ہوئی ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Bakhtawar Bhutto-Zardari (@bakhtawarbz)

بختاور بھٹو زرداری کے تیسری بار ماں بننے اور بیٹے کی پیدائش کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہی مبارک باد اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری کی 31 جنوری 2021 کو محمود چودھری کے ساتھ شادی ہوئی تھی اور تیسرے بیٹے سے بڑے دو بیٹے میر حاکم محمود چودھری اور میر سجاول محمود چودھری ہیں۔

 

پاکستان

آئینی ترمیم پر مولاناکا جتنا شکریہ ادا  کریں کم ہے،بلاول بھٹو

مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم پر ووٹ دینے کی یقین دہانی کرادی ہے ، چیئرمین پیپلز پارٹی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئینی ترمیم پر مولاناکا جتنا شکریہ ادا  کریں کم ہے،بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطے کے پریس کافرنس میں اس بات کا اعلان کیا ہے کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے مولانا کا جتنا شکریہ ادا کیا جائے اتنا ہی کم ہے، ہم نے تحریک انصاف کو اپنے ساتھ انگیج کرنے کے لیے بہت کوشش کی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے لیے مولانا  فضل الرحمان نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ہوا جس میں انہوں نے آئینی ترمیم پر ووٹ دینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہمارے ارکان اسمبلی پہنچ گئے ہیں، میں بھی کچھ دیر میں ایوان میں پہنچ رہا ہوں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے لیے مولانا اور میں نے کوشش کی کہ انہیں سیاسی جماعت مانیں اور وہ سیاسی جماعت کے طور پر انگیج ہوں، دو ماہ سے مولانا ان سے بات چیت کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کے اعتراضات میں سے اب کونسا پوائنٹ باقی رہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے مولانا سے طے کیا کہ صبح ملاقات کرنی ہے، میری اور مولانا کی پریس کانفرنس کے بعد پی ٹی آئی کا ردعمل افسوس ناک بات ہے۔ آئینی  ترمیم کے حوالے سے ابھی تک تحریک انصاف نے ایک بھی تجویز نہیں دی۔

جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس تقرری کے حوالے سے بلاول  بھٹو  کا کہنا تھاکہ جسٹس منصور علی شاہ  نے خود کہا کہ سنیارٹی کے ساتھ ساتھ میرٹ بھی ضروری ہے تو اگر جسٹس منصورعلی شاہ میرٹ پر پورا اترتے ہیں تو پھر اگلے چیف جسٹس وہی بنے گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

نیوزی لینڈ نے پہلے مرتبہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹائٹل جیت لیا

نیوزی لینڈ نے 32 رنز کی فتح کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹائٹل بھی پہلی مرتبہ اپنے نام کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیوزی لینڈ نے پہلے مرتبہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹائٹل جیت لیا

نیوزی لینڈ نے پہلے مرتبہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹائٹل جیت لیا۔

دبئی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 16 رنز پر گر گئی پھر سوزی بیٹس نے 32 اور ایمیلیا کیر نے 43 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ بروک ہیلی ڈے نے بھی 38 رنزرنز بنا کر ٹیم کا اسکور 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

جنوبی افریقا نے نون کولولےکے نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی اوپنرز نے ٹیم کو 51 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن پہلی وکٹ گری اور پھر وکٹیں گرتی چلی گئیں۔ 

کپتان لاورا 33 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہیں اور ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 126 رنز بنا سکی، یوں نیوزی لینڈ نے 32 رنز کی فتح کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹائٹل بھی پہلی مرتبہ اپنے نام کر لیا۔

ایمیلیا کیر فائنل اور ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

26 ویں آئینی ترمیم، وفاقی کابینہ نے مسودے کی منظوری دے دی

آئینی ترمیم پر ووٹنگ آج ہی ہوگی، ترمیم شدہ مسودہ آج کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا، وفاقی وزیر قانون

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

26 ویں آئینی ترمیم، وفاقی کابینہ نے مسودے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے۔

کابینہ کو مولانا فضل الرحمان کی جانب سے موصول جواب بارے بھی بتایا گیا، آئینی ترمیم کے مسودے پر وزیر قانون اور اٹارنی جنرل نے بریفنگ دی، 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں بعض ترامیم کی تجویز پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب حکومت کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، ڈیڈ لائن تک جواب نہ آنے پر پرانا ترمیمی مسودہ منظور کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت مولانا فضل الرحمان کا جواب نہ آنے پر پرانا مسودہ منظور کرانے کیلئے تیار ہے۔

وفاقی حکومت نے مسودہ کی منظوری سے متعلق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو پیغام بھجوا دیا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں ڈرافٹ کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ آئینی ترمیم پر ووٹنگ آج ہی ہوگی، ترمیم شدہ مسودہ آج کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا۔

علاوہ ازیں وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے ایم کیو ایم وفد کو ترمیمی مسودے پر بریفنگ دی۔ وفاقی وزیراطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ ہمارے پاس بہت سے آپشنز دستیاب ہیں، آپشن اے پر عمل نہ ہوا تو بی ورنہ سی بھی موجودہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی ایک آپشن کے تحت آئینی ترمیم منظور ہو جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll