سماعت میں نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے بند ہونے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، ایک شہری نے سوال کیا کہ پانچ سو ارب روپے کا منصوبہ بند پڑا ہے


اسلام آباد: ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 70 پیسے کمی کی گئی ہے۔
ماہ ستمبر کے ایف سی اے کی مد میں درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی ہے، نیپرا قیمتوں میں کمی سے متعلق حتمی نوٹیفکیشن بعد میں جاری کرے گا۔
سی پی پی اے حکام کے مطابق ستمبر کے ایف سی اے میں ماہانہ 10 فیصد اور سالانہ چھ فیصد کمی بنتی ہے، ستمبر میں یومیہ زیادہ سے زیادہ 17 ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار رہی جب کہ ستمبر میں بجلی کی کم سے کم پیداوار 13 ہزار میگاواٹ رہی۔
سماعت میں نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے بند ہونے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، ایک شہری نے سوال کیا کہ پانچ سو ارب روپے کا منصوبہ بند پڑا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ستمبر میں ہائیڈل، نیوکلئیر اور رینیو ایبل انرجی کی پیداوار زیادہ رہی، ستمبر میں ہائیڈل سے زیادہ سے زیادہ پیداوار یومیہ 8 ہزار میگاواٹ رہی جب کہ ستمبر میں نیوکلیئر سے 3 ہزار، ری نیوایبل سے 500 میگاواٹ پیداوار رہی۔
شہری کا کہنا تھا کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی مرمت کی لاگت ڈھائی سو ارب ہے، سنا ہے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ مکمل بند کیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے چیئرمین نیپرا نے کہا کہ وزیراعظم نے اس معاملے پر کمیٹی بنا دی ہے جو تحقیقات کررہی ہے ۔

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 5 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 12 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 10 گھنٹے قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 8 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 دن قبل






