علاقائی

پنجاب کے مزید 12 اضلاع میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ

قصور اور شیخوپورہ میں پی آر اے آفس کے آپریشنل ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Nov 3rd 2024, 3:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب کے مزید 12 اضلاع میں پنجاب ریونیو اتھارٹی  کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ

پنجاب کے مزید 12 اضلاع میں پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت کے پیش نظر قصور اور شیخوپورہ میں پی آر اے آفس کے آپریشنل ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، انفورسمنٹ افسر عاقل سردار کو قصور اور عمر منیر کو شیخوپورہ کا چارج سونپا گیا ہے۔ خاص حکمت عملی کے تحت دیگر 9 اضلاع میں بھی دفاتر کا قیام عمل میں لایا جائے گا، چند ماہ پہلے ہی بہاولپور آفس بھی آپریشنل کیا گیا ہے۔

ترجمان پی آر اے کے مطابق ریونیو وسائل بڑھانے کے لئے بھی اتھارٹی کو متحرک کیا گیا ہے جس کے لئے نئے اضلاع میں پی آر اے دفاتر کے قیام سے ٹیکس پیئرز کو سہولت فراہم ہوسکے گی۔ دیگر اضلاع میں دفاتر قائم ہونے سے ریونیو میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھنے کو ملے گا

ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ جلد ہی مری، اوکاڑہ اور جہلم میں بھی  پی آر اے آفیسز کھول دیے جائیں گے ۔