کویت سٹی : کویت کی سپریم ایڈوائزری کمیٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں موجود 60فی صد غیر ملکی عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کا شکار ہیں ۔

کویت کے روزنامہ الرائی کے مطابق کویت کی سپریم ایڈوائزری کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر خالد الجا اللہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی نئی تبدیل شدہ قمس کے پھیلنے سے ملک میں نئے کیسز اور ہسپتالوں میں داخلوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے ۔
مزید پڑھیں : 10سال بعد پاکستانی شہریوں کے لئے کویت کا ویزا بحال
انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جن میں سے ساٹھ فی صد غیر ملکی کورونا انفیکشن کا شکار ہیں جب کہ کویتی شہریوں کی تعداد چالیس فی صد ہے ۔سپریم ایڈوائزری کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر خالد نے انکشاف کیا کہ ملک میں کورونا انفیکشن کی شرح غیر ملکیوں میں زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے لیکن ویکسینیشن کی شرح میں اضافے سے صحت کے نطام پر اس کے اثرات کم ہوجائیں گے ۔ انہوں نےعوام سے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی بھی اپیل کی ۔
مزید پڑھیں : تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی
کویت کی وزارت صحت نے گزشتہ روز کورونا وائرس کے نئے کیسز سے متعلق رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ کویت میں ریکارڈ کیے گئے نئے کیسز کی تعداد 1962 تک پہنچ چکی ہے ، کویت میں یہ تعداد اب تک ریکارڈ کی جانے والی سب سے زیادہ ہے ، سپریم ایڈوائزری کمیٹٰ کا کہناہے کہ یومیہ ریکارڈ کیے جانےوالے کورونا کیسز کی مجموعی تعداد میں سے نصف سے زیادہ غیر ملکی ہیں ۔
مزید پڑھیں : "HAHA" کی ایموجی استعمال کرنا حرام ہے، بنگلادیشی عالم دین

جمیعت علما اسلام کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری وڈیرہ غلام سرور زہری قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- 2 hours ago
ایس سی او کا نکیال میں فری لانسنگ ہب کا قیام
- 9 hours ago

صدر ، وزیر اعظم کی رمضان المبارک کے آغاز پر تمام اہل وطن کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد
- 7 hours ago

کپتان روہت شرما کو ہیمسٹرنگ انجری کا سامنا
- 5 hours ago

برطانوی وزیر اعظم کا امریکی اور یوکرینی صدور سے ٹیلیفونک رابطہ
- 25 minutes ago
ملک بھر میں رمضان المبارک چاند نظر آ گیا
- 7 hours ago

پاکستان میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کاآغاز
- 23 minutes ago

آرمی چیف کا بہاولپور چھاؤنی کا دورہ ، آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ
- 7 hours ago

سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟
- 9 hours ago

سمندری گھاس کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
- 9 hours ago

نماز تراویح مسجدوں کی رونقیں بحال ، ملک بھر میں رحمتوں اور برکتوں کے مہینے رمضان المبارک کا آغاز
- 3 hours ago
اسٹیٹ بینک کی جانب سے رمضان کے لیے بینکوں کے اوقات جاری
- 2 hours ago