ڈھاکہ : سوشل میڈیا پر مقبول و معروف بنگلہ دیشی عالم دین احمد اللہ نے فتوی ٰ دیا ہے کہ فیس بک پر کسی کا بھی مذاق اڑانے کی غرض سے "ہاہا" ایموجی کا استعمال کرنا جرم ہے ۔

فیس بک اور یوٹیوب پر دو ملین سے زائد فالوورز رکھنے ولاے ممتاز عالم دینی مفتی احمد اللہ نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے فیس بک پر ہاہا کے ایموجی کے استعمال کو حرام قرار دیا ہے ۔
مزید پڑھیں : صارفین کیلئے خوشخبری ، واٹس ایپ کا نیا فیچرمتعارف
احمد اللہ کے مطابق پبلک اسے دوسرے افراد کی تضحیک کے لیے استعمال کرتے ہیں جس کی اسلام اجازت نہیں دیتا ۔ انہوں نے اس بات کی وضاحت دیتے ہوئے کہ اگر یہ ایموجی کسی مزاحیہ پوسٹ پر استعمال کی جائے اوراس کا مقصد پوسٹ ڈالنے والے کا مذاق اڑانا نہین تو یہ جائز ہے تاہم اگر آپ اس ایموجی کو پسٹ ڈالنے والے شخص کا مذاق اڑانے اور اس کی تضحیک کے لیے استعمال کریں تو یہ اسلام میں بالکل ممنوع ہے ۔
مزید پڑھیں : اپنے چوری شدہ موبائل سے نجی معلومات کیسے ڈیلیٹ کریں ؟
احمد اللہ نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ " خدا کے لیے میں آپ سب سے اپیل کرتاہوں کہ اس عمل سے دوررہیں ، اگر اپ کسی مسلمان کا دل دکھائیں ت تو وہ آپ کے ساتھ بدزبانی کرسکتا ہے "۔ احمد اللہ کی اس ویڈیو پر ہزاروں لوگوں نے اپنا رد عمل دیا ہے ، لوگوں کی اکثریت نے اس پیغام کو مثبت لیا ہے جبکہ چند افراد نے اس ویڈیو کا بھی مذاق اڑایا ہے ۔ اسی ایموجی کو مفتی احمد اللہ کی ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں استعمال کیا ہے ۔

آرمی چیف کا بہاولپور چھاؤنی کا دورہ ، آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ
- 6 گھنٹے قبل

کپتان روہت شرما کو ہیمسٹرنگ انجری کا سامنا
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان میں رواں سالپولیو کا چھٹا کیس سامنے آ گیا،مجموعی تعداد 74 ہو گئی
- 10 گھنٹے قبل

سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟
- 9 گھنٹے قبل
ایس سی او کا نکیال میں فری لانسنگ ہب کا قیام
- 8 گھنٹے قبل

جمیعت علما اسلام کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری وڈیرہ غلام سرور زہری قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

نماز تراویح مسجدوں کی رونقیں بحال ، ملک بھر میں رحمتوں اور برکتوں کے مہینے رمضان المبارک کا آغاز
- 3 گھنٹے قبل

سمندری گھاس کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
- 8 گھنٹے قبل
ملک بھر میں رمضان المبارک چاند نظر آ گیا
- 6 گھنٹے قبل

صدر ، وزیر اعظم کی رمضان المبارک کے آغاز پر تمام اہل وطن کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد
- 6 گھنٹے قبل
اسٹیٹ بینک کی جانب سے رمضان کے لیے بینکوں کے اوقات جاری
- 2 گھنٹے قبل

اکوڑہ خٹک خودکش حملے میں شہید ہونے والے مولانا حامدالحق کی نمازہ جنازہ ادا،والد کے پہلو میں سپردخاک
- 9 گھنٹے قبل