تجارت
پی ایس ایکس میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 94 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 729 پوائنٹس کا اضافہ ہوا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا سلسلہ جاری، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین 94 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا۔
پی ایس ایکیس میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے اور انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان کو دیکھنے کو ملا، کاروبار کا آغاز 100 انڈیکس میں 374 پوائنٹس اضافے کیساتھ ہوا جس کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 93 ہزار 666 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
بعدازاں پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردستی تیزی دیکھنے کو ملی جس کے بعد 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 94 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گیا، اس وقت 100 انڈیکس 700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 93 ہزار 986 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
گزشتہ ہفتے کاروباری دن کے آخری روز 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح 93514 بنائی تھی اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 771 پوائنٹس اضافے سے 93291 پر بند ہوا تھا۔
پاکستان
چیف آف رائل ملائیشین ایئرفورس کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون میں فروغ اور مضبوط فضائی شراکت داری کے حوالے بات چیت کی گئی،آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق چیف آف رائل ملائیشین ایئرفورس جنرل تان سری داتو نے پاکستان کا دورہ کیا دورہ ، جس میں ملائیشین ائیرفورس کے چیف نے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سے پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی۔
ہیڈ کوارٹر آمد پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے جنرل تان سری داتو کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، فوجی تعاون، مشترکہ تربیت اور صنعتی شعبے میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مضبوط دوطرفہ دفاعی تعلقات کو اجاگر کیا، ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر نے ملائیشین ایئرفورس کے سربراہ کو پاکستان کے پہلے دورہ پر نیک خواہشات کا اظہار کیا، ملاقات میں ایئر چیف نے دونوں فضائی افواج کے درمیان فوجی شراکت داری کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع ملائیشین ایئر فورس کے سربراہ نے پاک فضائیہ کی کامیابیوں کو سراہا اوردوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
دنیا
بھارتی بحریہ کی نا اہلی کا ایک کارنامہ، سب میرین ماہی گیر کشتی سے ٹکرا گئی
کشتی پر سوار 13 ماہی گیروں میں سے 11 کو تلاش کر لیا گیا ہے
بھارتی بحریہ کی نا اہلی کا ایک کارنامہ دنیا کے سامنے آ گیا، بھارتی بحریہ کی سب میرین گوا کے ساحل سے 70 میل دور مارتھوما نامی ماہی گیر کشتی سے ٹکرا گئی.
بھارتی بحریہ اور کوسٹ گارڈ کی جانب سے سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے. واضح رہے کہ کشتی پر 13 ماہی گیر سوار تھے۔
متاثرہ ماہی گیروں میں سے 11 کو تلاش کیا جا چکا ہے, تاہم ان کے زندہ یا مردہ ہونے سے متعلق معلومات منظر عام پر نہیں لائی گئیں، لاپتہ 2 ماہی گیروں کی تلاش تاحال جاری ہے
واقعہ 21 نومبر کو گوا کے ساحل سے 70 سمندری میل دور پیش آیا
دنیا
روس نے یوکرینی سرزمین کو ہتھیاروں کی تجربہ گاہ سمجھ لیا ہے، زیلنسکی
روس نے یوکرین پر بین البراعظی میزائل استعمال کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ دنیا میں امن نہیں چاہتا،زیلنسکی
یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین پر بین البراعظی میزائل استعمال کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ دنیا میں امن نہیں چاہتا۔
یوکرینی صدر نے کہا کہ اگر روس کی جارحیت کو ابھی نہ روکا گیا تو یہ جنگ دیگر مغربی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لی گی۔
یوکرین کے صدر زیلنسکی نے عالمی برادری سے سخت ردعمل کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ روس نے یوکرینی سرزمین کو ہتھیاروں کی تجربہ گاہ سمجھ لیا ہے، روسی میزائل حملے سے جنگ میں مزید اضافہ ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز روس نے یوکرین کی جانب سے امریکی لانگ رینج اور برطانوی شیڈو میزائل روس کی سر زمین پر داغے تھے جس کے ردعمل میں روس نے یوکرین پر میزائل سے حملہ کیا تھا،جس کے متعلق یوکرین نے دعوی کیا کہ روس کی جانب سے مارا جانا والا میزائل بین البراعظمی میزائل ہے، تا ہم روس کی جانب سے ابھی تک اس دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں ہو سکی۔
تاہم روس نے آج پھر یوکرینی فوج کے صنعتی کمپلیکس میں بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے،جس کے متعلق روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ صنعتی کمپلیکس میں یوکرین اپنا بیلسٹک میزائل نظام تیار کر رہا تھا۔
یوکرینی فوجی صنعتی کمپلیکس پر حملے کے بعد ہنگامی خطاب کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے بتایا کہ حملے کیلئے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل استعمال کیا گیا، جس پر ہائپر سونک ہتھیارنصب ہوتے ہیں۔
-
جرم ایک دن پہلے
پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ، 38افراد جاں بحق اور 29زخمی
-
کھیل 2 دن پہلے
بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث چیمپئنز ٹرافی25 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان
-
دنیا 11 گھنٹے پہلے
بنگلہ دیش: سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء 6 سال بعد منظر عام پر آگئیں
-
علاقائی 2 دن پہلے
بلوچستان :حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز اور پی بی 21 حب میں دوبارہ گنتی کا حکم
-
تجارت 2 دن پہلے
ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟
-
دنیا 5 گھنٹے پہلے
برطانوی حکومت نے اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی احتجاج :23 نومبر سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
عازمین حج کے لیے پاسپورٹس کا حصول ہوا آسان