پاکستان

توشہ خانہ 2 کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

اسپیشل جج سینٹرل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Nov 12th 2024, 12:26 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
توشہ خانہ 2 کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

توشہ خانہ 2 کیس، بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔

اسپیشل جج سینٹرل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر آج محفوظ فیصلہ سنانا تھا۔

سابق وزیر اعظم کے خلاف آج توشہ خانہ 2 سے متعلق اسلام آباد کی مختلف عدالتوں میں 2 مقدمات کی سماعت ہونی تھی۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی 14 نومبر تک ملتوی کی گئی۔

واضح رہے کہ 8 نومبر کو اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس پر سماعت کرتے ہوئے عمران خان اور ان کی اہلیہ کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج سنایا جانا تھا جب کہ ان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی بھی مؤخر کر دی گئی۔

دوسری جانب توشہ خانہ 2 کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست پر بھی سماعت نہ ہو سکی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے پراسیکیوٹر عمیر مجید ملک کی عدم دستیابی کے باعث درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 20 نومبر تک ملتوی کی ہے۔