کھیل
پاکستانی اسپنر نعمان علی کے لیے بڑا اعزاز
آئی سی سی نے نعمان علی کو اکتوبر کا پلئیر آف منتھ قرار دے دیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی ٹیم کے لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا۔
نعمان علی نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا، انہوں نے سیریز میں 13.85 کے اوسط سے 20 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
اس سے قبل پاکستانی بلے باز بابر اعظم نے اگست 2023 میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا، آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کیلئے جنوبی افریقا کے ربادا اور نیوزلینڈ کے مچل سینٹنر کو بھی نامزد کیا تھا۔
اسپنر نعمان علی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ میرے لیے ایک اعزاز ہے، تاریخی پرفارمنس کے لیے اسپورٹ کرنے پر ٹیم کے ساتھیوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
علاقائی
موٹرویز آج رات سے بند کرنے فیصلہ
نوٹیفکیشن کے مطابق موٹروے کو مرمتی وجوہات کی بنا پر آج رات سے بند کر دیا جائیگا
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے آج رات 8 بجے سے موٹرویز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا لاہور سے اسلام آباد جانے والی موٹروے کو آج رات سے بند کرنے کا اعلان کر دیا ، اس حوالےسے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے نوٹیفکیشن جا ری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پشاور سے اسلام آباد کو آنے والی موٹروے ایم ون اور لاہور سے اسلام آباد جانے والی ایم 2 موٹروے بند ہوگی۔
جبکہ لاہور سے عبد الحکیم کو جانے والی موٹروے ایم تھری اور پنڈی بھٹیاں سے ملتا ن تک ایم فور سمیت لاہور سے سیالکوٹ جانے والی موٹروے بھی بند رہےگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق موٹروے کو مرمتی وجوہات کی بنا پر آج رات سے بند کر دیا جائیگا۔
جبکہ دوسری طرف لاہور پولیس نے 23ا ور24 نومبر کو رنگ روڈ بند رکھنے کا مراسلہ کمانڈنٹ رنگ کو بھجوا دیاہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شرپسند عناصر امن و عامہ میں نقص عامہ کا باعث بن سکتے ہیں ،امن و امان کو برقرار رکھنے کےلئے رنگ روڈ کو مکمل بند رکھا جائے،رنگ روڈ 23 اور24نومبر کو صبح 8 سے 6 بجے تک ٹریفک کےلئے بند رکھا جائے۔
پاکستان
تحریک انصاف کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہور ہے، خواجہ آصف
پی ٹی آئی میں لیڈر شپ کے لیے بھابھی اور نندوں کے درمیان بھی کشمکش چل رہی ہے
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا حکومت کے تحریک انصاف کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہےاور نہ ہی ہمارا پی ٹی آئی سے رابطہ ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ بانی پی ٹی آئی رہا ہوں، احتجاج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کل کے عدالتی فیصلے کو پوری قوت سے نافذ کریں گے، عوام اور ریاست دونوں احتجاج کرنے والوں کا بندوبست کریں گے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ کل بھی خیبرپختونخوا میں خون ریزی ہوئی ہے وزیراعلی کو دہشت گردی پر حملہ آور ہونا چاہیے لیکن وہ ہر چوتھے دن وفاق یا پنجاب پر حملہ آور ہو جاتے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت نے دہشت گردی کے خلاف اب تک کیا کیا ہے؟
خواجہ آصف نے بشری بی بی کے بیان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کشتی ڈوب رہی ہے جس کو بچانے کے لیے انہوں نے ایسا بیان دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں لیڈر شپ کے لیے بھابھی اور نندوں کے درمیان بھی کشمکش چل رہی ہے، لوگوں کوموروثی سیاست کا طعنہ دینے والے خود موروثی سیاست کر رہے ہیں، تین خواتین ایک طرف ،ایک خاتون دوسری جانب ہے، یہ سیاست کی انتہا ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہمارے سعودی عرب کے ساتھ تاریخی،مذہبی اور معاشی تعلقات ہیں، 28 لاکھ پاکستانی سعودی عرب میں کام کرتے ہیں، سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تعلقات کو سیاست کی نذرکیا جارہا ہے، کل تعلقات خراب کرنے کی نہایت گھٹیا اور غلیظ قسم کی کوشش کی گئی ۔
پاکستان
190 ملین پاونڈریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جا ری
عدالت نے نیب کو بشریٰ بی بی کو گرفتار کرکے 26 نومبر پیش کرنے کی ہدایت کر دی
عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی، بشری بی بی آج بھی عدالت پیش نہ ہوئیں،جس پر عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔
دوران سماعت عدالت نے بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، وارنٹ بشریٰ بی بی کی مسلسل عدم حاضری پر جاری کیے گئے، سابق خاتون اول کے وکیل نے آج بھی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنا کی درخواست کی تھی۔
بعد ازاں عدالت نے نیب کو بشریٰ بی بی کو گرفتار کرکے 26 نومبر پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ضامن کو بھی شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔
-
جرم ایک دن پہلے
پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ، 38افراد جاں بحق اور 29زخمی
-
موسم ایک دن پہلے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک سرد اور پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کا امکان
-
کھیل ایک دن پہلے
سمیر احمد سید چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر
-
دنیا ایک دن پہلے
عالمی فوجداری عدالت سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان ایک دن پہلے
عازمین حج کے لیے پاسپورٹس کا حصول ہوا آسان
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی احتجاج :23 نومبر سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ
-
تجارت 2 دن پہلے
ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟
-
علاقائی 2 دن پہلے
بلوچستان :حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز اور پی بی 21 حب میں دوبارہ گنتی کا حکم