Advertisement

کوپ 29:موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پوری دنیاکو کردار ادا کرنا ہو گا، انتونیو گوتریس

سیکریٹری جنرل نے  ترقی یافتہ ممالک سے  واضح رہے کہ پچھلے سال ہونے والے کوپ 28 کے اجلاس میں فوسل فیولزکے زیادہ استعمال سے دست بردار ہونے کا مطالبہ کیا تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Nov 12th 2024, 11:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کوپ 29:موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پوری دنیاکو کردار ادا کرنا ہو گا، انتونیو گوتریس

 آذربائیجان میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں پر عالمی کانفرنس کوپ 29 سے خطاب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی خطاب کیا۔
اپنے خطاب میں انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ کوپ 29 میں موسمیاتی تبدیلی کے فنڈز میں اضافہ کیا جانا چاہیے، اور موسمیاتی تبدیلی سے دوچار ترقی پذیر ممالک کو خالی ہاتھ نہیں لوٹنا چاہیے، کوپ 29 میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ڈیل ہونی چاہیے، مطلوبہ نتائج کے لیے مالیاتی ہدف طے کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں درجہ حرارت 1.5 ڈگری تک محدود کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کرنا ہوگا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے جی 20 گروپ کے  ممالک سے  مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوسل فیولز کی پیداوار  کو دو گنا کرنا مضحکہ خیز ہے۔
سیکریٹری جنرل نے  ترقی یافتہ ممالک سے  واضح رہے کہ پچھلے سال ہونے والے کوپ 28 کے اجلاس میں فوسل فیولزکے زیادہ استعمال سے دست بردار ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔
اس موقع پر عالمی رہنماؤں سے اپنے خطاب میں انتونیو گوتریس نے کہا سال ’’2024 آب و ہوا کی تباہی کی ایک ماسٹر کلاس ہے، اگلے سمندری طوفان سے پہلے اپنی جان بچانے کے لیے بھاگنے والے خاندان؛ کارکنان اور زائرین ناقابل برداشت گرمی کا شکار ہو رہے ہیں، سیلاب کمیونٹیز کو ادھیڑ کر رکھ دیتا ہے، اور انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیتا ہے۔ انھوں نے مزید  کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے  ’’بچے بھوکے سو رہے ہیں کیوں کہ فصلیں خشک سالی کی وجہ سے تباہ ہو رہی ہیں، یہ تمام آفات اور تباہیاں محض انسان کے ہاتھوں لائی گئی موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے رونما ہو رہی ہیں۔
اپنے خطاب میں ترقی پذیر ممالک سے بھی موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے فنڈنگ پر انتونیو گوتریس نے کہا کہ اس کانفرنس میں موسمیاتی فنڈنگ کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو گرا دینا چاہیے۔
واضح رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں پر اقوام متحدہ کی عالمی کانفرنس آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہو رہی ہے جو کہ 11 نومبر سے   22 نومبر تک جاری رہے گی ۔

Advertisement
ایلون مسک نے آئندہ سال ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کا ایک شیئر بطور تحفہ دینے کا اعلان کردیا

ایلون مسک نے آئندہ سال ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کا ایک شیئر بطور تحفہ دینے کا اعلان کردیا

  • 18 hours ago
حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کیلئے اولین ترجیح ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کیلئے اولین ترجیح ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

  • a day ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 5 days ago
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 4 days ago
بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

  • a day ago
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 4 days ago
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 4 days ago
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 4 days ago
فیلڈ مارشل، سعودی سفیر کی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو

فیلڈ مارشل، سعودی سفیر کی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو

  • 18 hours ago
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 5 days ago
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 5 days ago
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 5 days ago
Advertisement