دنیا
لبنان:اسرائیلی جارحیت سے مزید 28 شہری شہید
اسرائیلی بمباری سےبیروت اور دیگر علاقوں میں گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید28شہری شہید ہو گئے
لبنان میں اسرائیلی فضائیہ کی جارحیت جاری ہے،اسرائیلی بمباری سے بیروت اور دیگر علاقوں میں میں گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید28شہری شہید ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں گھر پر حملے سے 2افراد شہیدہو گئے، جبکہ اسرائیلی فوج کی جنوبی لبنان میں البیضاح قصبے اور نباطیہ کے گاؤں کفر شوبہ کی جانب پیش قدمی جاری ہے،صیہونی فوج نے اقوام متحدہ کے امن مشن کی عمارت پر بھی حملہ کیا جس سے4اہلکارزخمی ہو گئے۔
دوسری جانب حزب اللہ سربراہ نعم قاسم کا کہنا ہے کہ اسرئیل لبنان جنگ حزب اللہ کو سیز فائر کے لیےمجوزہ مسودہ موصول ہوگیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیز فائر کا مسودہ امریکی ایلچی نے فراہم کیا ہے جبکہ جنگ بندی اسرائیلی وزیراعظم ،نیتن یاہو کی سنجیدگی پر منحصر ہے۔سربراہ نعم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ مذاکرات کے دوران لڑائی جاری رکھے گی ،ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرئیل لبنان کی خود مختیاری کا خیال رکھے، اسرائیل لبنان میں گھس کر شہریوں کو شہید نہ کرے۔
کھیل
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر و امپائر نذیر جونئیر انتقال کرگئے
نذیر جونئیر گذشتہ ایک ہفتے سے شدید علیل تھے اور لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر و امپائر نذیر جونئیر انتقال کرگئے ہیں، وہ گذشتہ ایک ہفتے سے شدید علیل تھے اور لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونئیر نے پاکستان کی 14 ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز میں نمائندگی کی ہے، انہوں نے اپنے کیرئیر میں مجموعی طور پر 37 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
نذیر جونئیر پاکستان کی جانب سے ڈیبیو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سب سے زیادہ 7 وکٹیں لینے والے پہلے سپنر بھی ہیں، نذیر جونئیر نے 15 ون ڈے اور 5 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کے فرائض بھی انجام دئیے۔
دنیا
سلامتی کونسل: امریکہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد چوتھی مرتبہ ویٹو کر دی
قرارداد کے حق میں 14 ووٹ آئے تاہم امریکہ نے ایک دفعہ پھر اسرائیلی پشت پناہی کرتے ہوئے اسے ویٹو کر دیا
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پندرہ رکنی کونسل میں رائے شماری کے موقع پر قرارداد پیش کی جس کے حق میں 14 ووٹ آئے تاہم امریکہ نے ایک دفعہ پھر اسرائیلی پشت پناہی کرتے ہوئے اسے ویٹو کر دیا جس کے باعث اسے منظوری نہ مل سکی۔
اس قرارداد میں سلامتی کونسل کو عالمی امن اور سلامتی قائم رکھنے کی ذمہ داری یاد دلائی گئی جبکہ غزہ میں تمام فریقین سے جنگ بندی اور اس کے احترام کا مطالبہ کرنے کے علاوہ علاقے میں تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیرمشروط رہائی کے مطالبے کو بھی دہرایا گیا۔
امریکہ اس سے قبل بھی غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد تین مرتبہ ویٹو کر چکا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے شہداء کی مجموعی تعداد 43 ہزار 985 ہوچکی ہے جبکہ 1 لاکھ 4 ہزار 92 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔
علاقائی
ذمہ دارانہ ڈیجیٹل رویہ ایک ترقی پذیر معاشرے کے لیے بہت ضروری ہے، ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر
نوجوانوں کوئی بھی معلومات شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کریں، چیئرپرسن فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ پنجاب یونیورسٹی
فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف دی پنجاب کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے کہا کہ ذمہ دارانہ ڈیجیٹل رویہ ایک ترقی پذیر معاشرے کے لیے بہت ضروری ہے اور نوجوانوں کوئی بھی معلومات شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کریں۔
الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یوتھ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط اخلاقی قدریں اور ٹیکنالوجی کا ذمہ دارانہ استعمال ہمیں اخلاقی، باخبر اور متحد معاشرے کی طرف لے جا سکتا ہے۔
ڈاکٹر لبنیٰ نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور اچھے اخلاقی قدروں کی اہمیت پر زور دیا اور نوجوانوں خصوصاً نئی نسل ، جو ڈیجیٹل میڈیا کے استعمال میں پیش پیش ہیں، کو ذمہ دارانہ آن لائن رویہ اختیار کرنے کی ترغیب دی۔
ڈاکٹر لبنا ظہیر نے ڈیجیٹل دور کے اخلاقی چیلنجز کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ نامناسب زبان استعمال کرنا اور ذاتی حملے کرنا اکثر آزادیِ اظہار کے طور پر سمجھا جاتا ہے، جبکہ جھوٹی خبروں کو پھیلانا سیاسی شراکت داری کا نام دے دیا گیا ہے۔
کانفرنس میں ڈاکٹر سمیعہ راحیل قاضی، گلوبل ایمبیسیڈر الخدمت فاؤنڈیشن؛ ڈاکٹر فلیحہ کاظمی، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس؛ اور ڈاکٹر حمیرا طارق، سیکرٹری جنرل جماعتِ اسلامی ویمن ونگ شامل تھے۔
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب حکومت کا طلباء کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان
-
پاکستان 2 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی احتجاج :23 نومبر سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
-
کھیل ایک دن پہلے
انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار
-
پاکستان ایک دن پہلے
ملک بھر کے بورڈ امتحانات میں پاسنگ اور گریس مارکس میں تبدیلی کر دی گئی
-
علاقائی ایک دن پہلے
بلوچستان :حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز اور پی بی 21 حب میں دوبارہ گنتی کا حکم
-
تجارت 19 گھنٹے پہلے
ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟
-
دنیا ایک دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم کی غزہ سے ایک مغوی کو لانے کے بدلے 50 لاکھ ڈالر کی پیشکش