جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

بٹ کوائن کی قیمت  تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ایک بٹ کوائن کی قیمت 97 ہزار ڈالر سے بھی تجاوز کر گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بٹ کوائن کی قیمت  تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
بٹ کوائن کی قیمت  تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

بٹ کوائن کی قیمت 97,119 ڈالرکی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،بِٹ کوائن کی قیمت میں اس سال دوگنا اضافہ ہو چکا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بِٹ کوائن کی قیمت میں اس سال دوگنا اضافہ ہو چکا ہے، یہ اضافہ ایسے وقت میں ہوا جب ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی کرپٹو ٹریڈنگ فرم کو خریدنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔

تاجروں پرامید ہیں کہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کرپٹو کرنسیوں کے لیے ایک دوستانہ ماحول فراہم کرے گی، کرپٹو مارکیٹ کی مجموعی قدر 3 ٹریلین ڈالر سے تجاوزکرگئی ہےجو ایک ریکارڈ سطح ہے۔

خیال رہے کہ کرپٹو کرنسی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ روز بٹ کوائن کی قیمت 94 ہزار ڈالر کی سطح پر تھی جس  میں آج  مزید اضافہ ہو گیا ہے، پاکستانی روپوں میں ایک بٹ کوائن کی قیمت دو کروڑ 69 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔

دنیا

عالمی فوجداری عدالت سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری

عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتین یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی فوجداری عدالت سے  اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری

عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ۔ 
عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتین یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔
عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) عدالت نے غزہ میں جاری جنگ،نہتے شہریوں پر حملے ،بھوک اور غذائی کمی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی وجہ سے نتین یاہو اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے پاس اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کےسابق وزیر دفاع مشترکہ طور پر غزہ میں جنگی جاری جرائم میں ملوث ہیں۔
اس کے علاوہ عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ملٹری چیف ابراہیم ال مصری کے خلاف بھی مبینہ جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہونے کی وجہ سے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کا تھانہ نیو ٹاؤن مقدمے میں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

جسمانی ریمانڈ منظور ہوتے ہی بانی پی ٹی آئی کے سیل کو پولیس اسٹیشن ڈکلیئر کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کا تھانہ نیو ٹاؤن مقدمے میں  5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔

پراسیکیوشن نے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا تھا جس پر عدالت نے عمران خان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔ بانی چیئرمین کو تھانہ نیوٹاون کے مقدمے میں 26 نومبر کو پیش کیا جائے گا۔ تفتیشی آفیسر راشد کیانی اڈیالہ جیل میں تفتیش کریں گے۔

جسمانی ریمانڈ منظور ہوتے ہی بانی پی ٹی آئی کے سیل کو پولیس اسٹیشن ڈکلیئر کر دیا گیا۔ عمران خان جسمانی ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں تھانہ نیو ٹاون پولیس کی حراست میں رہیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

پنجاب ریونیو اتھارٹی کا اپنا  سسٹم ایف بی آر سے منسلک کرنے کا فیصلہ

دونوں سسٹم کو مربوط کرنے سے کچی رسیدوں کی آڑ میں ٹیکس چوری کے عمل کو ممکنہ طور پر روکنے میں مدد مل سکے گی، ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب ریونیو اتھارٹی کا اپنا  سسٹم ایف بی آر سے منسلک کرنے کا فیصلہ

پنجاب ریونیو اتھارٹی(پی آر اے) نے ای آئی ایم ایس (e-IMS) سسٹم کو ایف بی آر کے  سسٹم پوانٹ اف سیلز (POS) سے مربوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی آر اے  کی الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم  اور  پوائنٹ آف سیل سسٹم کی تنصیب ہونے سے ٹیکس ڈیٹا کا حصول آسان ہوسکے گا۔
ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی  کے  مطابق ای آئی ایم ایس سسٹم کو ایف بی آر کے سسٹم پوائنٹ آف سیلز سے منسلک کرنے سے ٹیکس گزاروں کو دونوں سسٹم کے ساتھ علیحدہ علیحدہ مربوط کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

 ترجمان پی آر اے کا مزید کہنا ہے کہ دونوں سسٹم کو مربوط کرنے سے کچی رسیدوں کی آڑ میں ٹیکس چوری کے عمل کو ممکنہ طور پر روکنے میں مدد مل سکے گی۔
ترجمان  ریونیو اتھارٹی کے مطابق پہلے مرحلہ میں 31 دسمبر تک تمام ریسٹورینٹس کو  پوائنٹ آف سیل سسٹم کے ساتھ مربوط کیا جائے گا ، جبکہ دوسرے مرحلہ میں 28 فروری تک سروس سیکٹرز کو بھی  پی او ایس سسٹم سے منسلک کیا جائے گا۔
صوبوں کی ٹیکس اتھارٹیز کا ایف بی آر  کے سسٹم سے منسوب ہونے سے ٹیکس کی ریکوری اور مانیٹرنگ بھی آسان ہوسکے گی، اسکے علاوہ ریسٹورینٹس مالکان کو بھی انوائس جنریٹ کرنے میں آسانی ہوسکے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll