نیویارک : دنیا بھر میں کورونا وائرس 23لاکھ 37ہزار سے زائد افراد کی جان لے گیا ۔ امریکہ میں چوبیس گھنٹوں میں ایک ہزارچار سو اناسی اموات جبکہ ستاسی ہزارسے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے 10 کروڑ70لاکھ5ہزار افراد متاثر جبکہ 23لاکھ 37ہزار سے زائد موت کےمنہ میں جاچکےہیں۔ امریکہ میں چوبیس گھنٹوں میں ایک ہزارچار سو اناسی اموات جبکہ ستاسی ہزارسے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ متاثرین کی مجموعی تعداددو کروڑ77 لاکھ سے تجاوز کرگئی ۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد نئے امریکی صدر جوبائیڈن بھی کورونا کے سامنے تاحال بے بس ہیں۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ پر کورونا بارے درست معلومات نہ فراہم الزام لگا دیا۔ امریکی صدر جو بائیڈن کے چیف میڈیکل ایڈوائزر ۔ڈاکٹرفاوچی کہتےہیں کورونا کی نئی قسموں سے لڑنے کیلئےملک کے شہریوں کی ویکسی نیشن جلد مکمل کرنی چاہیے۔
برازیل میں ایک روز میں 687اورمیکسیکو میں531افرادجان کی بازی ہار گئے۔برطانیہ میں333 اٹلی میں307 فرانس میں458۔جرمنی میں469 اسپین 303جبکہ روس میں407 اموات ہوئیں۔آسٹریا میں کورونا کیسز میں کمی کی وجہ سے لاک ڈاون میں نرمی کر دی گئی۔شہریوں نے دکانوں کا رخ کر لیا۔ جنوبی کوریا میں بھی کورونا کیسز میں کمی ریکارڈ ۔حکومت شہریوں کو کیفے اور ریستوران میں کھانا کھانے کی اجازت دے دی۔
سعودی شہر ریاض میں کام کرنے والے ملازمین میں کورونا وائرس کی تشخیص پر دس مساجد بند کر دی گئیں۔ عمان نے ملک میں کورونا کیسز بڑھنے کی وجہ سے تمام سرحدیں بند کر دیں۔ادھر کویت کی حکومت نے 35 ملکوں کے شہریوں کے ملک میں آنے پر عائد پابندی ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم
- 10 hours ago
مودی کے الزامات بے نقاب، شہباز شریف کا سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ
- 6 hours ago

وزیرِ اعظم کا پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ ، آپریشن بنیان المرصوص میں شریک افسروں و جوانوں سے ملاقاتیں
- 9 hours ago
پی سی بی نے راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جانے والےمیچز کی ٹکٹس کی تفصیلات جاری کر دیں
- 9 hours ago
سندھ طاس معاہدے کی معطلی :پاکستان نے بھارت کوخط لکھ دیا
- 4 hours ago

سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، ورلڈ بینک
- 10 hours ago

آئی ایم ایف : پاکستان کو 1ارب2کروڑ3لاکھ ڈالر کی دوسری قسط موصول
- 7 hours ago

پاک بھارت کشیدگی میں حملوں کے دوران زخمی ہونے والے دو پاکستانی زخمی فوجی شہید ، آئی ایس پی آر
- 9 hours ago

بی جے پی وزیر نے بھارتی فوجی مسلم افسر کرنل صوفیہ کو دہشت گردوں کی بہن قرار دے دیا
- 10 hours ago

سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
- 9 hours ago

صدر مملکت کی سی ایم ایچ آمد، پاک آرمی کےجوانوں کی عیادت
- 3 hours ago
کوئٹہ میں پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی کے قافلے کےقریب دھماکا
- 10 hours ago