جی این این سوشل

پاکستان

جی ایچ کیو حملہ کیس: بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم کی کارروائی موخر

انسدادد ہشتگردی (اے ٹی سی)عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کیس کی سماعت کی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جی ایچ کیو حملہ کیس: بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم کی کارروائی موخر
جی ایچ کیو حملہ کیس: بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم کی کارروائی موخر

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آ ئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی گئی۔

انسدادد ہشتگردی (اے ٹی سی)عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو سخت سکیورٹی حصار میں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے اڈیالہ جیل لایا گیا۔

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت کے دائرہ کار کو چیلنج کر دیا گیا، وکلاء صفائی کی جانب سے عدالت میں درخواست جمع کرادی گئی کہ نسداد دہشتگردی ایکٹ کی شق 23 کے تحت جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ اے ٹی سی عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا کیونکہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں دہشتگردی کا مقدمہ نہیں بنتا۔

بانی پی ٹی آئی کے  وکیل بابراعوان نے کہا ہے کہ انسداد دہشتگری ایکٹ کی دفعہ23-A کے حوالے سے درخواست دی گئی ہے۔

عدالت نے وکلا صفائی کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کردی اور فریقین کل وکلا صفائی کی درخواست پر دلائل دیں گے۔

عدالتی دائرہ اختیار چیلنج ہونے کے باعث بانی پی ٹی آئی ، شاہ محمود قریشی و دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کردی گئی، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔ 

جرم

ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس وین پر فائرنگ سے اے ایس آئی شہید،دو اہلکار زخمی

گورنر کے پی فیصل کریم اور وزیراعلیٰ علی امین نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے  شہید افسر کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس وین پر فائرنگ سے اے ایس آئی شہید،دو اہلکار زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے اے ایس آئی شہید اور دو اہلکار زخمی ہو گئے

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تحصیل پہاڑپورمیں پل کے قریب  پیش آیا جہاں گھات لگائے حملہ آوروں نے پولیس موبائل پر اچانک فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اے ایس آئی شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کے واقعے  میں جاں بحق اے ایس آئی کی لاش اور دونوں زخمیوں کو پہاڑ پور تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے  واقعے کی مذمت کرتے ہوئے شہید افسر کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا، اور ضلعی انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لیے کارروائی کی جائے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گرفتار مظاہرین عسکری ونگ کے کارندے ہیں ،مظاہرین نے پولیس پر آنسو گیس کے شیل   برسائے،ڈی پی او ٹک

گرفتار مظاہرین عسکری ونگ کے کارندے ہیں، ڈی پی او اٹک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گرفتار مظاہرین عسکری ونگ کے کارندے ہیں ،مظاہرین نے پولیس پر آنسو گیس کے شیل   برسائے،ڈی پی او ٹک

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) اٹک  ڈآکٹر غیاث گل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے مظاہرین عسکری ونگ کے کارندے ہیں،گرفتار 1150 مظاہرین میں سے 89 ایسے ہیں کہ جن کا پاکستان میں ریکارڈ  ہی نہیں، مظاہرین کی جانب سے پولیس پر آنسو گیس کے شیل برسائے گئے۔

ڈی پی او اٹک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اٹک میں ناکہ بندی پر مظاہرین کی جانب سے  فائرنگ کی گئی ، پولیس نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر انہیں گرفتار کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اٹک میں مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی، اس دوران مظاہرین سے جھڑپیں ہوئیں اور کئی افراد گرفتار کیے گئے، جو مظاہرین وہاں سے بھاگ رہے تھے پولیس نے انہیں بھی گرفتار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اہلکاروں پر تشدد کیا گیا اور ان کے سروں پر پتھر مارے گئے،پولیس کے 147 اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے 25 کی حالت تشویش ناک ہے، گرفتار ہونے والے مظاہرین سے برازیل میڈ آنسو گیس شیل ملے ہیں جو پاکستان میں موجود نہیں ان شیل کی شدت پاکستانی شیل سے پانچ گنا زیادہ ہے

پریس کانفرنس میں ڈی پی او اٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال سے پورا ملک ہیجان کی کیفیت میں رہا، پولیس نے 700 مظاہرین کو گرفتار کیا ہے، 1150 میں سے 89 ایسے لوگ ہیں جن کا پاکستان میں ریکارڈ ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار کیے گئے ایک شخص کے موبائل سے ویڈیو ملی، جس  میں ایک شخص پولیس کی وردی پکڑے کھڑا ہے، ویڈیو میں ریاستی ادارے کی تذلیل کی جارہی ہے، ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ آج ہم کس گراوٹ کا شکار ہیں، پتلون کے ساتھ تصویر بناکرغازیوں اور شہداکی تذلیل کی جارہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مظاہرین کی گاڑیوں میں موجود کین میں کیمیکل موجود تھا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ملائیشیا، تھائی لینڈ میں  سیلاب کی تباہ کاریاں ،19 افراد ہلاک

تھائی لینڈ حکومت  کی جانب سے  6 صوبوں کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملائیشیا، تھائی لینڈ میں  سیلاب کی تباہ کاریاں ،19 افراد ہلاک

ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں  ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد حادثات سے 19 افراد ہلاک ہو گئے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی ایشیا کے مملاک  ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں طوفانی بارشیں ہوئیں جس کی وجہ سے   دونوں ممالک سیلابی صورتحال کا سامنا  کر رہے  ہے۔

سیلاب کے باعث ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر  مجبور ہیں اور حادثات میں اب تک  19 افراد  ہلاک ہوچکے ہیں۔

عالمی  میڈیا کے مطابق ملائیشیا میں اب تک ایک لاکھ 22 ہزار افراد اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے جب کہ تھائی لینڈ میں بھی 13 ہزار افراد اپنے علاقے چھوڑ کر کیمپوں میں منتقل ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب تھائی لینڈ حکومت  کی جانب سے  6 صوبوں کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے اور 5 لاکھ سے زائد لوگ اس وقت سیلابی صورتحال سے متاثر ہیں

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll