کھیل
پاکستانی اسکواش لیجنڈ جان شیر خان پی اے ایس ہال آف فیم میں شامل
جان شیر خان نے ریکارڈ آٹھ مرتبہ ورلڈ اوپن اور 6 مرتبہ برٹش اوپن ٹائٹل جیتا ہے
پاکستان کےاسکواش لیجنڈری کھلاڑی جان شیر خان کا نام پروفیشنل اسکوش ایسوسی ایشن (پی ایس اے) ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
سابق ورلڈ چیمپئن جان شیر کے ساتھ ملائیشیا کی خاتون کھلاڑی نکول ڈیوڈ کو بھی اس اعزاز سے نوازا گیا ہے، جان شیر اور نکول ڈیوڈ پی ایس اے سکواش ہال آف فیم میں شامل ہونے والے باالترتیب تیسرے اور چوتھے پلیئرز ہیں۔
اس سے قبل پاکستان کے جہانگیر خان اور نیوزی لینڈ کی سوسین ڈیوائے کو یہ اعزاز مل چکا ہے، جان شیر خان نے ریکارڈ آٹھ مرتبہ ورلڈ اوپن اور 6 مرتبہ برٹش اوپن ٹائٹل جیتا ہے۔
ہال آف فیم میں شامل دونوں مرد پلیئرز کا تعلق پاکستان سے ہے، جو کہ پاکستان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔
جان شیر نے پروفیشنل سکواش میں ریکارڈ 99 ٹائٹلز جیتے ہیں، پروفیشنل کیرئیر میں سب سے زیادہ 118 فائنل کھیلے ہیں، وہ 97 ماہ ورلڈ نمبر ون رہنے کا بھی ریکارڈ بنا چکے ہیں۔
موسم
آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا آج بھی پہلا نمبر
ایئر کوالٹی انڈیکس 303 سے 533 کے درمیان ریکارڈ کیا گیا
آلودگی کے اعتبار سے لاہور پاکستان میں پہلے نمبر پر رہا، ایئر کوالٹی انڈیکس 303 سے 533 کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔
فضائی آلودگی سے لوگ نزلہ، زکام، کھانسی، بخار اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق احتتاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے موسم خشک رہے گا، لاہور میں کم سے کم 10 اور زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
ترجمان ادارہ ماحولیات پنجاب ساجد بشیر کے مطابق یکم مارچ 2024 سے اب تک 1091 اینٹوں کے بھٹوں اور 219 انڈسٹریل یونٹس کو مسمار کر دیا گیا۔ گزشتہ 9 ماہ کے دوران پنجاب بھر میں 1283 اینٹوں کے بھٹوں اور 1339 صنعتی یونٹس کو سیل کیا گیا۔
ماحولیات پنجاب نے سخت کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے 270 دنوں کے دوران 5566 انڈسٹریل یونٹس اور 10888 اینٹوں کے بھٹوں کو نوٹسز جاری کیا۔ پنجاب بھرمیں 566 یونٹس اور 1736 بھٹوں کے خلاف ایف آئی آرز درج ہیں۔ انڈسٹریل یونٹس اور اینٹوں کے بھٹوں کو اب تک 25 کڑور سے زائد کے جرمانے کیے جا چکے ہیں۔
کھیل
انڈر19 ایشیاکپ:پاکستان کا یواے ای کو جیت کے لیے315 رنز کا ہدف
پاکستان کی طرف سے شاہ زیب اور ریاض اللہ نے سنچریاں اسکور کیں
انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے یو اے ای کو 315 رنز کا ہدف دے دیا۔
دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے عثمان خان اور شاہ زیب خان نے اننگز کا آغاز کیا۔
دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کو 94 کی پارٹنرشپ فراہم کی، عثمان خان 41 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 277 کے رنز پر گری۔
پاکستان کی طرف سے شاہ زیب خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی،وہ 132 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پاکستان کی تیسری وکٹ محمد ریاض اللہ کی گری، انہوں نے 106 رنز بنائے۔ فہام الحق 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے اور یو اے ای کو جیتنے کے لئے 315 رنز کا ہدف دیا۔
دنیا
ملائیشیا، تھائی لینڈ میں سیلاب کی تباہ کاریاں ،19 افراد ہلاک
تھائی لینڈ حکومت کی جانب سے 6 صوبوں کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے
ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد حادثات سے 19 افراد ہلاک ہو گئے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی ایشیا کے مملاک ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں طوفانی بارشیں ہوئیں جس کی وجہ سے دونوں ممالک سیلابی صورتحال کا سامنا کر رہے ہے۔
سیلاب کے باعث ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں اور حادثات میں اب تک 19 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق ملائیشیا میں اب تک ایک لاکھ 22 ہزار افراد اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے جب کہ تھائی لینڈ میں بھی 13 ہزار افراد اپنے علاقے چھوڑ کر کیمپوں میں منتقل ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب تھائی لینڈ حکومت کی جانب سے 6 صوبوں کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے اور 5 لاکھ سے زائد لوگ اس وقت سیلابی صورتحال سے متاثر ہیں
-
کھیل ایک دن پہلے
بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
عطا تارڑ کا اسلام آباد احتجاج میں مراد سعید کی موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، بیرسٹر سیف
-
پاکستان 2 دن پہلے
صحافی مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور
-
دنیا 6 گھنٹے پہلے
جوبائیڈن کا جاتے جاتے اپنے بیٹےکو دو مختلف کیسز میں معافی دینے کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
اہلکاروں پر تشدد کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے ، وزیر اعلی پنجاب
-
کھیل 3 گھنٹے پہلے
پاکستان کو 20 سال بعد ورلڈ اسکواش ایونٹ کی میزبانی مل گئی
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی
-
دنیا 9 گھنٹے پہلے
سعودی عرب : رشوت اور منصب کاناجائز استعمال ، 164 سرکاری ملازمین گرفتار