پاکستان
وزیر اعظم سعودی عرب کے دو روزہ دورےکے لیے کل روانہ ہوں گے
شہباز شریف سعودی کراؤن پرنس کی دعوت پر یہ دورہ کریں گے
وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دو روزہ دورے کے لیے کل اسلام آباد سے روانہ ہوں گے، وہ سعودی کراؤن پرنس کی دعوت پر یہ دورہ کریں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف سعودی ولی محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، وزیر اعظم کی ولی عہد سے یہ تقریباً چھ ہفتوں میں تیسری ملاقات ہوگی، وزیراعظم کی سعودی ولی سے ملاقات اہمیت کی حامل ہوگی، خطے کی بدلتی صورتحال، ٹرمپ کا برسر اقتدار آنا سمیت دیگر اہم امور ملاقات میں زیر غور آئیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ریاض میں منعقدہ ہونے والی واٹر سمٹ میں بھی شرکت کریں گے، وزیر اعظم ”یواین سی سی ڈی“ کی کانفرنس آف دی پارٹیز اجلاس میں شرکت کریں گے، یہ کانفرنس زمین کی بحالی کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم ہے اور اقوام متحدہ کے تین بڑے معاہدوں (ریو کنونشنز) میں شامل ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف اس دورے کے دوران اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔
دنیا
ملائیشیا، تھائی لینڈ میں سیلاب کی تباہ کاریاں ،19 افراد ہلاک
تھائی لینڈ حکومت کی جانب سے 6 صوبوں کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے
ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد حادثات سے 19 افراد ہلاک ہو گئے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی ایشیا کے مملاک ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں طوفانی بارشیں ہوئیں جس کی وجہ سے دونوں ممالک سیلابی صورتحال کا سامنا کر رہے ہے۔
سیلاب کے باعث ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں اور حادثات میں اب تک 19 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق ملائیشیا میں اب تک ایک لاکھ 22 ہزار افراد اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے جب کہ تھائی لینڈ میں بھی 13 ہزار افراد اپنے علاقے چھوڑ کر کیمپوں میں منتقل ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب تھائی لینڈ حکومت کی جانب سے 6 صوبوں کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے اور 5 لاکھ سے زائد لوگ اس وقت سیلابی صورتحال سے متاثر ہیں
کھیل
انڈر 19 ایشیاکپ: پاکستان نے یو اے ای کو 69 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
پاکستان کی جانب سے عبد السبحان نے 6 جبکہ محمد احمد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 69 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔
پاکستان کی جانب سے دیے گئے 315 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 8 وکٹوں پر 245 رنز ہی بنا سکی۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے ڈی سوزا 84 اورمحمد ریان 50 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے عبد السبحان نے 6 جبکہ محمد احمد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس قبل متحدہ عرب امارات نےٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 314 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کی جانب سے شاہ زیب خان 132 اور محمد ریاض اللہ 106رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان
گرفتار مظاہرین عسکری ونگ کے کارندے ہیں ،مظاہرین نے پولیس پر آنسو گیس کے شیل برسائے،ڈی پی او ٹک
گرفتار مظاہرین عسکری ونگ کے کارندے ہیں، ڈی پی او اٹک
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) اٹک ڈآکٹر غیاث گل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے مظاہرین عسکری ونگ کے کارندے ہیں،گرفتار 1150 مظاہرین میں سے 89 ایسے ہیں کہ جن کا پاکستان میں ریکارڈ ہی نہیں، مظاہرین کی جانب سے پولیس پر آنسو گیس کے شیل برسائے گئے۔
ڈی پی او اٹک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اٹک میں ناکہ بندی پر مظاہرین کی جانب سے فائرنگ کی گئی ، پولیس نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر انہیں گرفتار کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اٹک میں مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی، اس دوران مظاہرین سے جھڑپیں ہوئیں اور کئی افراد گرفتار کیے گئے، جو مظاہرین وہاں سے بھاگ رہے تھے پولیس نے انہیں بھی گرفتار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اہلکاروں پر تشدد کیا گیا اور ان کے سروں پر پتھر مارے گئے،پولیس کے 147 اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے 25 کی حالت تشویش ناک ہے، گرفتار ہونے والے مظاہرین سے برازیل میڈ آنسو گیس شیل ملے ہیں جو پاکستان میں موجود نہیں ان شیل کی شدت پاکستانی شیل سے پانچ گنا زیادہ ہے
پریس کانفرنس میں ڈی پی او اٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال سے پورا ملک ہیجان کی کیفیت میں رہا، پولیس نے 700 مظاہرین کو گرفتار کیا ہے، 1150 میں سے 89 ایسے لوگ ہیں جن کا پاکستان میں ریکارڈ ہی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار کیے گئے ایک شخص کے موبائل سے ویڈیو ملی، جس میں ایک شخص پولیس کی وردی پکڑے کھڑا ہے، ویڈیو میں ریاستی ادارے کی تذلیل کی جارہی ہے، ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ آج ہم کس گراوٹ کا شکار ہیں، پتلون کے ساتھ تصویر بناکرغازیوں اور شہداکی تذلیل کی جارہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مظاہرین کی گاڑیوں میں موجود کین میں کیمیکل موجود تھا۔
-
تفریح 7 گھنٹے پہلے
”بارہویں فیل“ کے مرکزی کردار وکرانٹ میسی کا اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
دنیا 6 گھنٹے پہلے
جوبائیڈن کا جاتے جاتے اپنے بیٹےکو دو مختلف کیسز میں معافی دینے کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
بہاولپور ٹریفک حادثے ،سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی سمیت 2 افراد جاں بحق
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاکستان کے فیصلے ٹرمپ نہیں کرے گا، حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہیے ،مولانا فضل الرحمن
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
عطا تارڑ کا اسلام آباد احتجاج میں مراد سعید کی موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، بیرسٹر سیف
-
پاکستان 2 دن پہلے
یورپی یونین نے پی آئی اے پر عائد پابندی ختم کر دی
-
پاکستان 2 دن پہلے
صحافی مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی