تفریح
پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی دنیا کی 100 قابلِ تقلید خواتین کی فہرست میں شامل
حدیقہ کیانی اقوام متحدہ کے ترقیانی پروگرام کی خیرسگالی سفیر بھی ہیں
برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) نے دنیا کی 100 قابل تقلید خواتین کی فہرست جاری کر دی، پاکستانی گلوکارہ اور سماجی کارکن حدیقہ کیانی بھی فہرست میں شامل ہے۔
حدیقہ کیانی نے 90 کی دہائی میں پاپ میوزک سے شہرت حاصل کی ، پاکستانی میوزیکل آئیکون حدیقہ کیانی نے 90 کی دہائی میں پاپ میوزک سے شہرت حاصل کی، وہ اپنی سماجی خدمات اور انسانی ہمدردی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے لیے جانی جاتی ہیں،واضح رہےکہ حدیقہ کیانی اقوام متحدہ کے ترقیانی پروگرام کی خیرسگالی سفیر بھی ہیں۔
حدیقہ کیانی نے 2022 کے جنوبی پنجا ب اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین کیلئے وسیلہ راہ منصوبہ شروع کیا اور بلوچستان میں بے گھر ہونے والے متاثرین کے لیے 200 سے زائد گھر تعمیر کیے، انہوں نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ بے گھر خاندانوں کی مدد کریں۔
پاکستان
جب کوئی باہر نکلا ہی نہیں تو کوئی نظر کیسے آتا، مریم نواز
انہوں نے کہا کہ سیاسی گند کو پنجاب اور پاکستان کی سیاست سے صاف کرنا ہے۔ اور پی ٹی آئی کی جانب سے بار بار کال دی گئی تو کوئی پنجاب سے نہیں نکلا۔ جلاؤ گھیراؤ کی بات کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ کی بات کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک تاریخی منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا۔ اور پوری ٹیم نے بہت محنت سے کام کیا۔ چند ماہ کے اندر پورے پنجاب میں صفائی کا مربوط نظام بنایا گیا۔
مریم نواز نے کہا کہ 2018 میں شہباز شریف پنجاب کو مؤثر حالت میں چھوڑ کر گئے۔ لیکن جب میں نے وزارت اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا تو شہباز شریف کا ترقی کرتا صوبہ نہیں ملا۔ تاہم اب پنجاب کے شہروں اور گاؤں میں یکساں صفائی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے دور میں پنجاب میں بہت ترقی ہوئی تھی۔ اور اب دوبارہ سے پنجاب میں بہتری آنا شروع ہوئی ہے۔ پنجاب کو صاف ستھرا رکھنا صرف حکومت کا کام نہیں۔ بلکہ ہمارے ذمہ داری ہے کہ پنجاب کی ہر گلی ہر محلہ صاف ہو۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی گند کو پنجاب اور پاکستان کی سیاست سے صاف کرنا ہے۔ اور پی ٹی آئی کی جانب سے بار بار کال دی گئی تو کوئی پنجاب سے نہیں نکلا۔ جلاؤ گھیراؤ کی بات کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی۔
جبکہ سلمان اکرم راجہ نے کہا لاہور کی سڑکوں پر ہوں کسی کو جمع نہیں ہونے دیا جا رہا۔ جب کوئی باہر نکلا ہی نہیں تو کوئی نظر کیسے آتا۔
پاکستان
بلاول بھٹو زرداری سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات
اس موقع پر بلاول بھٹو کے ہمراہ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں۔
اکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔
منگل کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان میں چین کے سفیر کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے دوطرفہ سماجی و ثقافتی رابطوں میں اضافہ پر بھی گفتگو کی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو کے ہمراہ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں۔
پاکستان
پی ٹی آئی احتجاج کے دوران شدید زخمی ایس ایچ او کے اہم انکشافات
احتجاجی مظاہرین نے ایس ایچ او طاہر اقبال کو شدید زخمی کیا اور ان کا ایک بازو بھی فریکچر ہوا، تاہم اب وہ صحت یاب ہوکر واپس ڈیوٹی پر پہنچ گئے ہیں۔
پی ٹی آئی احتجاج کے دوران شدید زخمی ایس ایچ او کے اہم انکشافات سامنے آ گئے۔
24 تا 26 نومبر تک پی ٹی آئی کے پرتشدد مظاہروں کے دوران جہاں دیگر سکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوئے ان میں ایس ایچ او تھانہ نیو ایئرپورٹ طاہر اقبال بھی شامل ہیں۔
احتجاجی مظاہرین نے ایس ایچ او طاہر اقبال کو شدید زخمی کیا اور ان کا ایک بازو بھی فریکچر ہوا، تاہم اب وہ صحت یاب ہوکر واپس ڈیوٹی پر پہنچ گئے ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او طاہر اقبال نے کہا ہے کہ24 نومبر کو میں لا اینڈ آرڈر کیلئے موٹر وے پر تعینات تھا، رات تقریباً 11 بجے پرتشدد مظاہرین سے ہمارا سامنا ہوا۔
طاہراقبال نے کہا کہ ان تمام عسکری شرپسندوں کے پاس 30 بور رائفل اور پسٹل تھے، جنہوں نے پہاڑوں پر آگ لگائی اور فائرنگ کرتے ہوئے ہماری جانب بڑھنے لگے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام مظاہرین آتشی اسلحہ سے لیس تھے جبکہ ہم انہیں بغیر اسلحہ کے کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے تھے، اسی دوران آس پاس کی پہاڑیوں پر موجود عسکری شرپسند جن کے پاس آتشی اسلحہ تھا وہ ہم پر حملہ آور ہوگئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسی دوران ڈی پی او کے سکواڈ نے مجھے کھائی سے ریسکیو کیا، اگر ایسا بروقت نہ کیا جاتا تو شاید آج میں یہاں موجود نہ ہوتا، آج میں نے ایک بار پھر اپنی ڈیوٹی کو جوائن کرلیا ہے اور میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہوں، آئندہ جب بھی پکارا گیا تو اپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے حاضر ہوں گا۔
ایس ایچ اور کا کہنا تھا کہ احتجاجی مظاہرین کی جانب سے پھینکے گئے شیلز کی وجہ سے میری حالت غیر ہوگئی اور انہوں نے مجھے گھیر لیا، مظاہرین نے مجھے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کھائی میں پھینک دیا جس سے میرا بازو فریکچر ہو گیا اور دیگر چوٹیں بھی آئیں۔
-
دنیا 20 گھنٹے پہلے
ٹرمپ کی اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے پر مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزارت داخلہ کی سفارش پر پُرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کیلئے قومی پالیسی 2024 کی منظوری
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
کوئٹہ میں زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس
-
پاکستان 2 دن پہلے
بہاولپور ٹریفک حادثے ،سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی سمیت 2 افراد جاں بحق
-
پاکستان 15 گھنٹے پہلے
قرعہ اندازی نہیں ہوگی:سرکاری حج سکیم کیلئےتمام امیدوار کامیاب قرار
-
کھیل ایک دن پہلے
پاکستان کو 20 سال بعد ورلڈ اسکواش ایونٹ کی میزبانی مل گئی
-
علاقائی 20 گھنٹے پہلے
ضمنی انتخاب :شیخوپورہ میں عام تعطیل کا اعلان
-
کھیل 2 دن پہلے
بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب